اتوار, 24 نومبر 2024


خالد لطیف کا مقدمہ، روزانہ کی بنیاد پر سماعت

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں معطل کرکٹر خالد لطیف نے اپنا مقدمہ لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث کرکٹر خالد لطیف پی سی بی ٹربیونل کے سامنے اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے۔
خالد لطیف کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خالد لطیف نے اپنا مقدمہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کی کارروائی میں آئندہ کا شیڈول طے ہوا ہے اور پی سی بی کی چارج شیٹ کا 14 اپریل کو جواب دیا جائے گا جبکہ 19 مئی سے کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہوگی۔ خالد لطیف کے وکیل نے کہا کہ آج کی ٹربیونل کی کارروائی کے بارے کوئی بھی بات نہیں کریں گے اور چارج شیٹ کے بعد اپنا جواب جمع کرائیں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment