ایمز ٹی وی(اسپورٹس) ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی تیاریوں کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ پیر سے لاہورمیں شروع ہورہا ہے ۔ کیمپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ٹیم کا اعلان کپتان مصباح الحق اور کوچ مکی آرتھر کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹاپ پرفارمر فاسٹ بولر محمد عباس کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شمولیت یقینی ہے۔ جبکہ کپتان مصباح الحق، اسٹار بیٹسمین یونس خان، اظہر علی، اوپنر سمیع اسلم ، شان مسعود، مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق ، عثمان صلاح الدین لیگ اسپنریاسر شاہ ، فاسٹ بولر راحت علی اور سہیل خان کی واپسی یقینی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے انتخاب کے لیے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق ٹیم سلیکشن کمیٹی کا اجلاس تین روز جاری رہے گا۔ 4 اپریل کو ٹیم کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ٹیسٹ ٹیم میں شان مسعود، حسن علی اور عثمان صلاح الدین کو شامل کیے جانے کا قوی امکان ہے کیونکہ شرجیل خان معطل اور عمران خان جگہ برقرار نہیں رکھ سکیں گے جبکہ احمد شہزاد کے لیے بھی مسلسل فلاپ ہونے کی وجہ سے مشکلات سے دوچار ہیں۔ فاٹا سے تعلق رکھنے والے لیگ اسپنر محمد عرفان کو بھی کیمپ میں مدعو کیا گیا ہے۔سلیکٹرز ٹیسٹ ٹیم میں دولیگ اسپنرز یاسر شاہ اور شاداب خان کو شامل کرنے پر غور کررہے ہیں۔