اتوار, 24 نومبر 2024


آئی سی سی میں بگ تھری کے خاتمے پر فیصلہ کن بات میٹنگ

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) دبئی میں آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں بگ تھری کے خاتمے پر فیصلہ کن بات ہونی ہے لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ حکام آئی سی سی کے نئے مالیاتی نظام سے خوش نہیں ہیں۔
غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق جو ماڈل اس وقت زیر غور ہے اس میں آئی سی سی کی جانب سے بھارتی بورڈ کو290 ملین ڈالرز ملنا ہیں لیکن بھارتی بورڈنے رکن ملکوں سے مذاکرات میں کہا ہے کہ اسے570 ملین ڈالرز کا شیئر ملنا چاہیے یہ شیئر بگ تھری کے نظام میں بھارتی بورڈ کے لئے رکھا گیا تھا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ اپنے ملک کے اسپانسرز کی وجہ سے آئی سی سی میں بلیک میلنگ کررہا ہے۔
آئی سی سی کے چیئر مین ششانک منوہر نے بی سی سی آئی کو مزید ایک سو ملین ڈالرز دینے کی پیشکش کی تھی اس طرح اسے مجموعی طور چار سو ملین ڈالرز ملنا تھے۔
آئی سی سی میٹنگ میں بھارتی بورڈ کے سیکریٹری امیتابھ چوہدری بھی موجود ہوں گے جو بھارتی بورڈ کے سابق صدر سری نواسن کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ، نئی تبدیلی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بن جائے گا۔
اگر بھارتی بورڈ کو اس کی مرضی کا شیئر ملتا ہے تو باقی ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں میں 570ملین ڈالرز تقسیم ہوں گے۔
آئی سی سی بورڈ میٹنگ بدھ اور جمعرات کو ہوگی۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی شہریار خان کریں گے۔
امکان ہے شہریار خان بگ تھری کو ختم کرنے کے لئے اپنا پرانا موقف دہرائیں گے۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment