ایمز ٹی وی(اسپورٹس) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہر یار خان نے کہا ہے کہ ہم لوگ بگ تھری سے سب سے زیادہ متاثر ہورہے تھے، بھارت سے چھ سیریز کھیلنی تھیں لیکن اس نے نہیں کھیلی جس سے پاکستان کو مالی طور پر نقصان ہوا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ بگ تھری فارمولے کو تبدیل کرنے میں آسٹریلیا اور انگلینڈ ہمارے ساتھ ہیں، آئی سی سی کے نئے آئین کی بھارت اور سری لنکا نے مخالفت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ بگ تھری غیرجمہوری تھا، منصب سنبھالنے کے بعد بگ تھری کو ختم کرنے کی جدوجہد کی۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کا نیا آئین جون میں دوبارہ پیش کیا جائے گا، نئے آئین کے پیش ہونے تک بگ تھری کا معاملہ ختم ہوچکا ہوگا۔