پیر, 25 نومبر 2024


مانچسٹر دھماکے، چیمپئنزٹرافی 2017 پرخوف کے سائے مںڈالانے لگے

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپینز ٹرافی کا آغاز یکم جون سے انگلینڈ میں ہو رہا ہے اور اس میں حصہ لینے والی 8 ٹیموں میں سے پاکستان کرکٹ ٹیم سمیت کچھ ٹیمیں انگلینڈ پہنچ چکی ہیں اور ٹریننگ سیشنز میں مصروف ہیں۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مانچسٹر میں ہونے والے دھماکوں نے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی 8 ٹیموں کے کرکٹ بورڈز اور کھلاڑیوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے کہ خدانخواستہ کہیں ٹورنامنٹ کے دوران ایسا واقع نہ رونماءہو جائے۔ یکم جون سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے تمام میچز، لندن، برمنگھم اور کارڈیف میں کھیلے جانے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ چیمپینز ٹرافی کیلئے سیکیورٹی کے بہترین اقدامات کئے گئے ہیں اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے فول پروف سیکیورٹی دی جا رہی ہے تاہم مانچسٹر دھماکے نے کھلاڑیوں کو بھی خوفزدہ کر دیا ہے اور ابھی تک انگلینڈ کرکٹ بورڈ یا آئی سی سی کی جانب سے بھی اس بابت کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
واضج رہے گزشتہ رات مانچسٹر میں امریکی گلوکارہ آریانا گرینڈے کے کنسرٹ میں بم دھماکے سے اب تک 22 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور50 سے زائد افراد زخمی ہیں اور مزید تشویشناک بات یہ ہے کہ اس دھماکے کی وجہ سے چیمپینز ٹرافی کی سیکیورٹی پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment