اتوار, 24 نومبر 2024


دنیا کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ "رونالڈو" کے نام

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) شہرہ آفاق فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ پرتگال سے تعلق رکھنے والے رونالڈو نے ارجنٹینا کے لیونل میسی اور برازیل کے نیمار کوشکست دیتے ہوئے نمبر ون فٹبالر ہونے کا اعزاز حاصل کرکے ٹرافی پر قبضہ جمالیا۔ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے رونالڈو کو سال 2017 کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔ رونالڈو کے باس اور ریال میڈریڈ کےکوچ زین الدین زیڈان کو فیفا کوچ آف دی ایئرکے اعزاز سے نوازا گیا۔ معروف ہسپانوی کلب کے اسٹرائیکر رونالڈو نے کلینڈرایئر میں 48مقابلوں میں سب سے زیادہ 44گول کرکے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔32 سالہ رونالڈو نے چیمپئنز لیگ اور لالیگا لیگ میں اپنے بہترین کارکردگی سے ٹیم کو فتوحات سے ہمکنارکیا۔ لندن میں منعقدہ تقریب میں ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد رونالڈو نے مداحوں کوان کی بھرپور حمایت پر شکریہ ادا کیااور کہا کہ اس کامیابی پر وہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں،کوچ اور مداحوں کے مشکور ہیں جب کہ اس اعزازی تقریب میں لیونل میسی اور نیمار کی موجودگی میرے لیے باعث فخر ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment