جمعہ, 19 اپریل 2024


زمبابوے کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی تحریری یقین دہانی کرادی

ایمز ٹی وی(اسپورٹس)زمبابوے کرکٹ ٹیم شیڈول کے مطابق پاکستان کا دورہ کریگی۔ زمبابوے بورڈ نے تحریری طور پر پی سی بی کو آگاہ کردیا۔پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوا چاہتی ہے، زمبابوے کے دورے پر ہونیوالی بے یقینی ختم ہوئی اور پی سی بی کے چیئرمین شہریارخان نے اعلان کیا ہے کہ زمبابوے کرکٹ بورڈ نے ہاں کردی ہے۔منگل سے شروع ہونے والا دورہ یکم جون کو ختم ہوگا۔ جس میں دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے کھیلے جائیں گے، اس دورے میں سیکورٹی کے سخت انتطامات کئے جائیں گے۔

زمبابوے کا دورہ پی سی بی کیلئے ایک بڑی آزمائش ہوگی۔ دو ہزار نو میں دہشت گردی کے ایک واقعے نے پاکستان میں چھ سال کرکٹ منقطع کردی تھی۔اب دہشت گردی سے پاک کم از تین چار دورے غیر ملکی ٹیموں کا اعتماد بحال کرسکیں گے۔ کرکٹ کی واپسی کے جشن کے ساتھ پوری قوم دعا گو بھی ہوگی کہ کوئی اور سانحہ نہ ہو، ہمارے کرکٹ کے میدان آباد ہی رہیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment