پیر, 25 نومبر 2024


ملتان سلطانزکی مسلسل چوتھی کامیابی،اسکوربورڈپرنمبرون ٹیم بن گئی

 کراچی: پی ایس ایل ساتو یں ایڈیشن کے آٹھویں میچ میں ملتان سلطانز نے مسلسل چوتھی کامیابی سمیٹ لی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچ میں سلطانزنے اسلام آباد یونائیٹڈ کو20 رنز سے شکست دیکر ایونٹ میںایک اور کامیابی حاصل کی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ کیا۔

ملتان سلطانز کی اننگز

ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 217رنز بنائے ، ٹِم ڈیوڈ 29 گیندوں پر 71رنز بناکر نمایاں رہے۔
ملتان سلطانز نے اننگز کا آغاز کیا تو محمد رضوان پانچویں اوور میں 12 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ۔ملتان کو دوسرا نقصان 65 رنز کے مجموعی اسکور پر اُٹھانا پڑا جب سیٹ بیٹر شان مسعود 43 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ صہیب مقصود بھی 13 رنز بناسکے۔

ٹِم ڈیوڈ اوررئیلی روسو کےشانداراسٹروکس

3 وکٹیں گرنے کے بعد ٹِم ڈیوڈ اور رئیلی روسو کے درمیان بہترین شراکت داری قائم ہوئی، دونوں نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے میدان کے چاروں اطراف دلکش اسٹروک کھیلے۔ٹِم نے 29 گیندوں پر 71 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ روسو 35 گیندوں پر 67 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز

ملتان کے 217 رنز کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ 20ویں اوور میں197 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، شاداب خان 91 رنز بناکر نمایاں رہے۔

218 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد نے بھی شروعات سے جارحانہ کھیل پیش کیا تاہم دونوں اوپنرز چھٹے اوور میں 57 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔

پال اسٹرلنگ 19 اور ایلیکس ہیلز 23 رنز بنا سکے۔

اسلام آباد کو تیسرا نقصان رحمان اللہ کی صورت میں اٹھانا پڑا وہ 15 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے تاہم دوسرے اینڈ سے کپتان شاداب خان جارحانہ کھیل پیش کرتے رہے۔ایک وقت پر تو ایسا لگا شاداب میچ کو ختم ہی کردیں گے لیکن ایسا نہ ہوا، وہ 42 گیندوں پر دھواں دار 91 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔

اس کے علاوہ فہیم اشرف صفر، اعظم خان 12 اور آصف علی 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

یوں اسلام آباد کی پوری ٹیم 20 ویں اوور میں197 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور ملتان سلطانز نے مسلسل چوتھے میچ میں کامیابی سمیٹی۔

ملتان کی جانب سے خوشدل شاہ نے 4 اور ڈیوڈ ولی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment