جمعہ, 19 اپریل 2024


ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں شرکت کیلئے بھارتی ٹیم کو واہگہ بارڈر پر روک لیا

لاہور: بھارتی بیس بال ٹیم کو ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں شرکت کیلئے آنے والی بھارتی سکیورٹی حکام نے واہگہ بارڈر پر روک لیا۔

بھارتی بیس بال ٹیم کے پاس پاکستانی ویزے کے باوجود پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔

بھارتی بیس بال ٹیم کو واہگہ بارڈر پر 4 گھنٹے سے زائد انتظار کے باوجود بھارتی حکومت نے تاحال کلیئرنس نہیں دیاگیا۔

صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال سید فخر شاہ کا کہناتھاکہ ہم بھارتی فیڈریشن کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور کوشش ہے کہ بھارتی حکام اپنی ٹیم کو جلد کلیئرنس دیدیں۔

خیال رہے کہ ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں پاکستان، سری لنکا ، فلسطین ، بنگلا دیش، افغانستان اور انڈیا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

غیر ملکی ٹیمیں پاکستان پہنچنا شروع ہوگئیں، ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے میچز 27 جنوری سے اسلام آباد میں شروع ہوں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment