منگل, 17 ستمبر 2024


پاکستان نےہوم گراؤنڈپرمسلسل 10 ٹیسٹ میں شکست حاصل کرکےناپسندیدہ ریکارڈبناڈالا

پاکستان نے بنگلادیش کیخلاف ہوم گراؤنڈ پر مسلسل 10 ٹیسٹ میں کوئی فتح نہ سمیٹ کر ایک اور ناپسندیدہ ریکارڈ بھی بناڈالا۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 10 وکٹوں جبکہ دوسرے میں 6 وکٹوں کی شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

بنگلادیش نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان مسلسل ابتدائی 2 میچز میں شکست دی جبکہ پہلی بار پاکستان بنگلادیش سے کوئی ٹیسٹ میچ ہارا۔

اسی طرح یہ بھی پہلی بار ہے کہ پاکستان لگاتار ہوم گراؤنڈ پر 10 ٹیسٹ میچز میں کوئی ایک بھی فتح نہ سمیٹ سکا ہو
پاکستانی ٹیم سال 2022 سے ہوم گراؤنڈ پر بھی ٹیسٹ سیریز تو دور میچ بھی جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ 2022 میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 0-1 سےسیریز میں شکست دی
، بعدازاں انگلینڈ نے پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر 0-3 سے شکست دیکر تاریخ رقم کی۔
سال 2022 میں ہی پاکستان نے نیوزی لینڈ کی سی ٹیم کیساتھ ٹیسٹ میچز کی سیریز ڈرا کی اور فتح کو ترستی رہی۔

واضح رہے کہ سال 1962 سے 1969 کے دوران ہوم گراؤنڈ پر 9 ٹیسٹ میچز میں پاکستان فتح سے محروم رہا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment