ایمز (سپورٹس) شعیب اختر نے یاسر شاہ ڈوپنگ کیس کا ذمہ دار پی سی بی کو قرار دے دیا، دوسری جانب عبدالقادر نے قصوروار ہونے پر لیگ اسپنرکو تاحیات پابندی کی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے، رمیز راجہ نے کہا کہ اگر غلطی سے ممنوعہ دوا استعمال کی تو شک کا فائدہ ملنا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے کہا کہ یاسر شاہ آکسفورڈ کے پڑھے ہوئے نہیں کہ آئی سی سی کی جانب سے فراہم کردہ فہرست میں ہر ممنوعہ دواکا نام یاد رکھتے، یہ ٹیم مینجمنٹ اور پی سی بی کی ذمہ داری تھی، لیگ اسپنر کیا استعمال کررہے ہیں میڈیکل پینل کواس کا خیال رکھنا چاہیے تھالیکن کوئی اس ضمن میں کھلاڑیوں کی رہنمائی نہیں کرتا، بورڈ پر بیشتر نااہل افراد کا غلبہ ہے، معاملات پر ابھی سے توجہ نہ دی گئی تو مسائل میں مزید اضافہ ہوگا۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے مزیدکہاکے ملک میں کرکٹ کی بقا کیلیے کچھ اصول بنانے ہوں گے جن پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے، جرم ثابت ہوجائے تو اس معاملے میں صرف اور صرف یاسر شاہ قصوروار ہونگے۔ رمیز راجہ نے کہا کہ اگر یاسر شاہ نے غلطی سے ممنوعہ دوا استعمال کی تو شک کا فائدہ ملنا چاہیے۔