بدھ, 30 اکتوبر 2024


شعیب ملک کی تیسرے ون ڈے میں شرکت مشکوک

ایمز ٹی وی(اسپورٹس)انجری کے شکار قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی تیسرے ون ڈے میں شرکت مشکوک ہے۔

 قومی ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک پاؤں میں تکلیف سے نجات نہ پاسکے جس کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔ گرین شرٹس کو مڈل آرڈر میں شعیب ملک کا سہارا نہ ہونے کے باعث پہلے ون ڈے میں قومی ٹیم کو ان کی کمی کا شدت سے سامنا کرنا پڑا تھا اور اب تیسرے ون ڈے میں بھی ان کی غیرموجودگی میں محمد رضوان کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ شعیب ملک پاؤں کی انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے سے باہر ہوگئے تھے جب کہ سیریز کا دوسرا میچ بارش کے باعث نہ ہوسکا تھا تاہم تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ 31 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment