جمعہ, 20 ستمبر 2024


گرمی کی شدت کے ساتھ سوتی کپڑوں کی ڈیمانڈ میں اضافہ

 

ایمز ٹی وی (تجارت )موسم کے تیور بدلتے ہی لوگوں نے پہناوا بھی بدل لیا۔ گرمی کی شدت کے ساتھ ہی ہلکے پھلکے کپڑوں کی ڈیمانڈ بھی بڑھ گئی ۔
lawn 1
 
ہر موسم کااپنا انداز اور ضروریات ہوتی ہیں۔سورج نے آنکھیں دکھائیں توخواتین کے پہناووں کے مزاج بھی بدل گئے ۔ دھوپ کی تمازت سے نمٹنے کے لیے کپڑوں کے ہلکے رنگ ،چھوٹے پرنٹ اور ہوا دار میٹریل مارکیٹ میں آگئے۔
 
lawn 4
 
ریڈی میڈ کپڑوں میں بھی ملے جلے ڈیزائن اور رنگ موجود ہیں ،اور جب فیشن ہو ڈھیلے ڈھالے کپڑوں کا تو زندگی مزید آسان ہوجاتی ہے۔
 
img 20170201 wa0053
دکانداروں کا کہنا ہے کہ موسمی طلب کے مطابق وہ زیادہ تر لان ، کاٹن ہی رکھتے ہیں۔گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی خواتین میں کپڑوں کے انتخاب میں رنگوں اور مٹیریل میں بھی واضح تبدیلی نظر آ رہی ہے ۔
 
160520150050 pakistan textile lawn dresses 640x360 bbc nocredit
 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment