پیر, 13 مئی 2024


طالب علموں کے لئے قانون کی معیاری تعلیم


ایمز ٹی وی ( کراچی ) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو یو نیورسٹی آف لاءصوبہ سندھ کے لئے اعزاز کا باعث ہے کیونکہ یہ قانون کے شعبہ میں پہلی جا معہ ہے جو کہ صوبہ کے طالب علموں کو قانون کی معیاری تعلیم فراہم کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو نیورسٹی کے بانی وائس چانسلر پروفیسر قاضی خالد علی ایڈووکیٹ کی جانب سے اپنی جامعہ کے بارے میں دی جانے والی بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یہ نہایت ہی خوش آئند بات ہے کہ اپنے قیام کے 3سال کے عرصے کے دوران اس یو نیورسٹی نے نمایاں ترقی کی ہے اور قانون کے طالب علموں کے لئے ڈگری ، ماسٹر اور ڈاکٹریٹ کی سطح کی تعلیم فراہم کی ہے۔ جامعہ کی جانب سے مختلف برطانوی جامعات کے ساتھ قانون کی تعلیم کے فروغ،طالب علموں اور اساتذہ کے تبادلوں کے بارے میں کوششوں کا بھی ذکر کیاان کے زریعے نہ صرف پاکستانی طالب علموں کو قانون کی جدید ترین تعلیم کا فروغ ملے گا بلکہ وہ بین الاقوامی سطح پراپنی پہچان بنانے میں بھی کامیاب رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کے اعلیٰ سطحی وفد کے برطانیہ کے دورے سے لاءیونیورسٹی اور بر طانوی جامعات کے مابین تعلقات میں اضافہ ہو گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment