اتوار, 12 مئی 2024


امتحانی کام میں غفلت برتنے پر سینٹر سپرنٹنڈنٹ ذمہ داریوں سے سبکدوش

 

ایمز ٹی وی ( تعلیم /کراچی) ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کی سربراہی میں امتحانات کے تیسرے روز ویجیلنس ٹیم نے ضلع سینٹرل اور دیگر امتحانی مراکز کا دورہ کیا بورڈ کی جانب سے قائم کردہ دیگر ٹیموں نے ایس ایم پبلک گورنمنٹ سیکنڈری اسکول ناظم آباد کے امتحانی مراکز کے دوران 3افراد کو اصل امیدواروں کی جگہ امتحان دیتے ہوئے پکڑا جن افراد کو اصل امیدواروں کی جگہ شریک امتحان پایا گیاان کے سیٹ نمبر 600257،600214 اور 600205 ہیں جنہیں سزا دینے والی کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے جہاں قانون کے مطابق انہیں دو سے تین سال تک کیلئے کسی بھی امتحان میں شرکت سے دور رکھنے کی سزا دی جا سکتی ہے۔
اسی طرح ضلع ایسٹ میں جمشید ٹائون کے گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کلنٹن روڈکے امتحانی مرکز کے سینٹر سپرنٹنڈنٹ قمر احمد خان اور ویجیلینس آفیسر شاہ احمد کو فوری طور پر امتحانی کام میں غفلت برتنے پر سینٹر کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کر کے ان کی جگہ سید صالح احمد زیدی کو سینٹر سپرنٹنڈنٹ مقرر کر دیا ہے ۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment