بدھ, 08 مئی 2024


تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والا گرفتار

کراچی: ضلع ملیر پولیس کی کارروائی سےسکھن سے تعلیمی اداروں اور دیگر مقامات پر آئس اور منشیات سپلائی کرنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ملیر کےمطابق پولیس نے ملزمان کو شیطان چوک سے خفیہ اطلاع پر ٹارگیٹڈ کارروائی میں گرفتارکیا۔گرفتار ملزمان سے سپلائی کیلئے تیار آئس اور دو کلو سے زائداعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی ابتدائی رپورٹ کے مطابق مرکزی ملزم محمد اختر کافی عرصے سے مختلف علاقوں کے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرتاتھا۔پولیس نے ملزمان کےخلاف مقدمات کا اندراج کر کے ملزم کے نیٹ ورک کے متعلق تفتیش کا آغاز کر دیاہے۔ گرفتار ملزمان میں محمد اختر اور ساتھی موسیٰ شامل ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment