جمعہ, 26 اپریل 2024


سرسید یونیورسٹی میں ہنرمند پاکستان پروگرام کی کلاسوں کا دوبارہ آغاز

کراچی : سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں وزیر اعظم ہنرمند پاکستان پروگرام کی کلاسوں کا دوبارہ آغاز ہوگیا ہے ۔ چھ شعبوں میں تقریباََ پانچ سو طلباء اس پروگرام میں شامل ہیں ۔

SOPSپر سختی سے عمل کرتے ہوئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے، ماسک کے بغیر کسی بھی طالب علم کو کلاس میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ سینیٹائزیشن اور ڈس انفیکشن کو بھی یقینی بنایا گیا ہے ۔
ایک کلاس میں صرف 25 طلباء کو لیا گیا ہے جبکہ کلاس کی گنجائش 60 طلباء کی ہے تاکہ سماجی فاصلہ برقرار رہے ۔

ملک میں بیروزگاری کے خاتمہ اور نوجوانوں کو روزگار کا ذریعہ فراہم کرنے کے لیے موجودہ حکومت نے وزیرِ اعظم ہنرمند پاکستان پروگرام شروع کیا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو ہنرمند بنا کر انھیں روزگار سے لگانا ہے تاکہ وہ اپنے متعلقہ شعبے میں نام پیدا کریں ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment