جمعرات, 02 مئی 2024


انٹربورڈنےتمام گروپس کےسرٹیفیکٹس جاری کردیئے

کراچی :اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹر سائنس پری میڈیکل,  پری انجینئرنگ, جنرل سائنس, کامرس, آرٹس پرائیوٹ و ریگولر,  ہوم اکنامکس اورڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کےسالانہ اور ضمنی امتحانات برائے 2017کےکامیاب امیدواروں کےسرٹیفکٹس جاری کردیئے. 

کورونا وبا کےباعث سندھ حکومت نے پبلک ڈیلنگ پر پابندی عائد کی ہوئی ہے اس لئے تمام فارمزکوریئر کےذریعےجمع ہورہے ہیں. 

سرٹیفکٹ حاصل کرنے والے اہل اور کامیاب امیدوارطلباو طالبات سرٹیفیکٹ فارم اور فیس واؤچر بورڈکی آفیشل ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے حاصل کرسکتے ہیں. 

فارم ڈاؤن لوڈ کرکےاسے پُرکریں اور اپنی مارکش شیٹ کی کاپی منسلک کرکے سرٹیفکیٹ کی فیس یوبی اہل کی کسی بھی برانچ میں جمع کرائے جاسکتے ہیں.جمع کردہ فیس واؤچر اور فارم کسی بھی کوریئر سروس سے انٹربورڈ آفس کے پتہ پر بھیج دیں لفافے پر جلی حروف میں اپنےفارم کی نوعیت کےحساب سے  ارجنٹ فیس 900 جبکہ آرڈنری فیس 100 روپے ضرور لکھیں 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment