منگل, 14 مئی 2024


12ویں کانووکیشن میں 6ہزار سے زائد ڈگریاں تقسیم

  • ایمزٹی وی(تعلیم)لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے 12ویں کانووکیشن کا انعقاد ہوا جس میں 6 ہزار 4 سو85 طالبات کو ڈگریاں جاری کی گئیں۔ یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بارالحاق شدہ کالجوں کی طالبات کو بھی ڈگریاں دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کالج کی 3 ہزار 9 سو 71 طالبات جبکہ الحاق شدہ کالجوں کی 2 ہزار 5 سو 14 طالبات میں ڈگریاں تقسیم ہوئیں جبکہ 22 پی ایچ ڈی سکالرز کو بھی ڈگریاں جاری کی گئیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے زیادہ سے زیادہ وسائل اور فنڈز کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ، ہمیں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں میرٹ کو یقینی بنانا ہوگا تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہوسکے ۔ دریں اثنا گورنر ہائوس میں ملاقات کیلئے آئے خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں محب وطن ہیں ، طریقہ کار اور ترجیحات مختلف ہو سکتی ہیں تاہم ہر ایک کی خواہش ہے کہ پاکستان ترقی کے سفر پر رواں دواں رہے اور امن و خوشحالی کی منزل حاصل کرے - انہو ں نے کہا کہ تاجر برادری معیشت میں خصوصی اہمیت کی حامل ہے جو تمام تر مشکلات کے باوجود معیشت کا پہیہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

     
     
 
 
 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment