ایمزٹی وی (فارن ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش حملے میں 4 افغان اہلکار ہلاک اور6 زخمی ہوگئے، کابل پولیس کے مطابق خودکش حملہ تنگی ترخیل کے علاقے میں کیا گیا۔ خودکش حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی علاقے میں گشت کرنےوالے سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی سے ٹکرادی، افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق مرنے والےسی آئی ڈی اہلکار ہیں، طالبان نے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔
Leave a comment