Sunday, 06 October 2024


اہم ٹیم کے چیئرمین سلیکٹرز کے مستعفی ہونے کا فیصلہ

ایمز ٹی وی (کھیل) آسٹریلیا کرکٹ کے چیئر مین سلیکٹرز راڈنی مارش نے عہدے سے دستبرداری کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کو سائوتھ افریقہ کے ہاتھوں پہلی بار ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کے بعد چیئرمین سلیکٹرز راڈنی مارش نے عہدے سے دستبرداری کا فیصلہ کر لیا۔

آسٹریلیا کرکٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ راڈنی مارش نے اپنے فیصلے سے بورڈ کو بھی مطلع کر دیا ہے۔

راڈنی مارش 2014 ء میں آسٹریلیا کرکٹ کے چیئرمین بنے تھے تاہم دستبردای کے فیصلے کے بعد وہ جون 2017 تک اپنے معاہدے کے مطابق مدت پوری کرینگے۔

Share this article

Leave a comment