Thursday, 03 October 2024


علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کےتحت ڈگری پروگرامزکافائنل امتحانات کا شیڈول جاری

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2024 میں پیش کئے گئےڈگری پروگرامز کافائنل امتحانات کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

ایسوسی ایٹ ڈگری، بی ایڈ، بی بی اے اور بی ایس (او ڈی ایل) پروگراموں کے فائنل امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا ہے، یہ امتحانات ملک بھر میں ایک ساتھ 16 اکتوبر سے شروع ہوں گے۔

رول نمبر سلپس طلبہ کے سی ایم ایس پورٹلز پر اپ لوڈ جبکہ ڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کردی گئی ہے۔

Share this article

Leave a comment