اسلام آباد: آنے والے دنوں میں کون سی ملازمتیں ختم ہو جائیں گی؟ اس حوالے سے اہم خبر آگئی ۔
تفصیلات کے مطابق حکومتی رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد شروع کردیا گیا، ذرائع نے کہا کہ حکومت نے نائب قاصد، سیکیورٹی گارڈ، مالی اور خاکروب کی آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ سینٹری ورکرز،ریکارڈ سارٹر، کارپنٹر، الیکٹریشن،پلمبر کی آسامیاں بھی ختم کی جائیں گی اور ان اسامیوں کے لیے نئی بھرتیوں پربھی پابندی عائد ہوگی۔
اس حوالے سے وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےتمام وفاقی وزارتوں اورڈویژنز کو ہدایات جاری کردیں ہیں ، وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات جاری کیے۔
ذرائع نے کہا کہ وزارتوں اور ڈویژنز کو آسامیوں پر اور نئی آسامیوں کی تخلیق کیلئے رجوع کرنے سے منع کردیا گیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ وفاقی اداروں میں کلیننگ، پلمبنگ اور گارڈننگ کا شعبہ آؤٹ سورس کیا جائےگا، مستقبل میں وزارتیں، ڈویژنز اور ادارے ایسی بھرتیاں نہیں کریں گی۔
وزارتوں، ڈویژنز،اداروں میں خالی آسامیوں کو ڈائینگ پوسٹس تصور کیاجائےگا،جنرل کامن اور نان کور سروسز کوآوٹ سورسنگ کے ذریعے مینج کیا جائے گا، فیصلے حکومتی رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات کے تحت کیے گئے ہیں۔