Wednesday, 09 October 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


کراچی میں گرمی کا 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

 
ایمز ٹی وی (کراچی) ملک بھر کے عوام بہار کے خوبصورت موسم سے لطف اندوز ہورہے ہیں لیکن کراچی میں فر فر کرتے فروری میں سورج آنکھیں دکھا رہا ہے اور ہفتے کے روز درجہ حرارت 36.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا ہے۔
کراچی میں فروری کے ماہ میں ہی سورج نے آنکھیں دکھانا شروع کردی ہیں ، گزشتہ چند روز کے دوران گرمی میں بتدریج اضافہ دیکھاجارہا ہے اور ہفتے کے روز درجہ حرارت 36.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا ہے۔ جو کہ گزشتہ 20 برس کے دوران فروری کے مہینے میں سب سے زیادہ ہے ۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ درجہ حررات میں اضافے کا سبب سمندر کی جانب سے آنے والی ٹھنڈی ہواؤں کا بند ہونا ہے، جس کی وجہ سے کراچی میں شمال مشرق سے گرم ہوائیں داخل ہورہی ہیں ۔ اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 8 فیصد جب کہ ہوا کی رفتار صرف 9 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کم ہونے کے باعث گرمی کی شدت بہت ذیادہ محسوس نہیں ہوگی ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ فروری میں گرمی آنے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ چندروز میں ہوا چلنے کے بعد کراچی میں گرمی کی شدت میں بتدریج کمی آئے گی، مارچ کے آغاز میں کراچی میں اچھی بارش ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے 20 سال قبل 25 فروری 1996 میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.1 ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Share this article

Leave a comment