Wednesday, 09 October 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


شہر قائد میں پولیس اور رینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائیاں

 
ایمز ٹی وی (کراچی) شہر قائد میں پولیس اور رینجرزنے ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران کئی جرائم پیشہ افراد سمیت 54 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر بارودی مواد برآمد کرلیا۔
کراچی میں پولیس اور رینجرز نے مصدقہ اطلاعات پر پرانی سبزی منڈی ، جمشید کوارٹر ، احسن آباد ، سہراب گوٹھ ، لیاری ، موچکو ، اسٹیل ٹاون ، نیلم کالونی ، شاہ رسول کالونی اور اطراف کے علاقوں میں کارروائیاں کیں۔ کارروائیون کے دوران کئی جرائم پیشہ افراد سمیت 54 ملزمان گرفتار کرلیے۔
 
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے ملزمان میں ٹارگٹ کلر ، بھتہ خور ، اشتہاری اور مفرور قرار دیئے گئے افراد بھی شامل ہیں، جن میں سے 8 کا تعلق سیاسی اور 6 کالعدم تنظیموں سے ہے۔ گرفتارملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، دستی بم ، اوردیگر مسروقہ سامان بھی برآمد کیا گیاہے.

Share this article

Leave a comment