Tuesday, 08 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

راولپنڈی : راولپنڈی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ میں جہاں ریکارڈز بن رہے ہیں وہیں ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک نئی تاریخ بھی رقم ہوئی ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی باردونوں ٹیموں کے اوپنرز نے 200 سے زائد رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ اسکور کی۔

راولپنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں زیک کراؤلی اور بین ڈیکٹ نے 233 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ دیا جب کہ پاکستان کی پہلی اننگز میں عبداللہ شفیق اور امام الحق نے 225 رنز کی شراکت قائم کی۔

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار دونوں ٹیموں کے اوپنرز نے پہلی اننگز میں سنچریاں اسکور کیں۔

راولپنڈی: قومی ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سیریز کےکے تیسرے روز بیٹنگ جاری ہے۔

تیسرا روز

قومی ٹیم کے اوپنرز عبداللہ شفیق اور امام الحق سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 225رنز پر گر گئی۔ وِل جیکس نے عبداللہ شفیق کو 114رنز پر آؤٹ کرکے اپنی پہلی ٹیسٹ وکٹ لی۔ دوسری وکٹ 245رنز پر گری۔ امام الحق 121 رنز بنا کر لیچ کی گیند پر رابنسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

 

دوسرا روز
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں دوسرے روز انگلش ٹیم نے کھیل کا آغاز 506 رنز 4 وکٹوں کے نقصان پر کیا، ابتدا میں کپتان بین اسٹوکس 41 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ لیام لیونگ اسٹون 9 رنز بناسکے۔ ہیری بروک نے 153 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ول جیکس 30، اولی روبنسن 37 اور جیک لیچ 6 رنز بناکر نمایاں رہے۔

انگلش ٹیم دوسرے روز 26 اوورز میں 151 رنز بنائے جبکہ انکی 6 وکٹیں گریں، پاکستان کی جانب سے زاہد محمود 4، نسیم شاہ 3، محمد علی 2 جبکہ حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

 

پہلا روز
انگلینڈ کے اوپنرز زیک کرولی اور بین ڈکٹ نے اپنی ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا، دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 233 رنز اسکور کیے، بین ڈکٹ 107 جبکہ زیک کرولی 122 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔ دیگر کھلاڑیوں میں اولی پوپ 108، جو روٹ 23 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔

قبل ازیں انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ انکا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی پہلے ابتداء میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کرکے پاکستان کو انڈر پریشر لائیں۔ اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا تھا کہ اگر ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے۔

پشاور: خیبر میڈیکل یونیورسٹی(کےایم یو) پشاور کے ایچ اوڈیز کابارہواں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالحق کی زیرصدارت آئی ایچ ایس مردان کیمپس میں منعقد ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالحق نے کہا کہ پچھلے ڈیڑھ دو سال کے دوران یونیورسٹی کے اسلام آباد سمیت صوبے کے آٹھ اضلاع میں نئے کیمپسز کے قیام کے بعد انکے انتظامی اور مالی استحکام پر کام ہورہاہے اورمٹہ میڈیکل کالج کے پی ڈی ڈبلیو پی سے منظوری ایک بڑی کامیابی سے اسی طرح اسلام آباد کیمپس کی بلڈنگ کامسئلہ بھی عنقریب حاصل کرلیا جائےگا۔

جبکہ کابل کیمپس کی منظوری کےلئے ایچ ای سی کو فیز یبلٹی بھیج دی گئی ہے ۔جسکی منظوری کے ساتھ ہی یونیورسٹی کے اس پہلے بین الاقوامی کیمپس کے قیام پر کام کا آغاز کردیا جائےگا۔

راولپنڈی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈرشاداب خان اورفاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی انگلینڈاورپاکستان کے درمیان جاری پہلا ٹیسٹ میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچ گئے۔

شاداب خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی اور شاہین شاہ کی تصویر شیئر کی گئی جو ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر وائرل ہے۔

شاداب نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا 'میں شاہین کے ہمراہ اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے میرے ہوم گراؤنڈ پر موجود ہوں۔

خیال رہے کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے جہاں انگلش ٹیم نے شاندار آغاز کیا۔

ویب ڈیسک : ایپل کی جانب سے ٹوئٹرکو ایپ اسٹورسے ہٹانے کے حوالےسےانہیں ہونے والی غلط فہمی دور ہوگئی ہے۔

ٹوئٹر کے نئے مالک کی جانب سے گزشتہ دنوں کئی ٹوئٹس میں ایپل پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اسمارٹ فون کمپنی نے ٹوئٹر کے لیے اپنے اشتہارات ختم کردیے ہیں اور سوشل نیٹ ورک کو ایپ اسٹور سے باہر نکالنے کی دھمکی دی ہے۔

مگر یکم دسمبر کو اپنے ٹوئٹ میں ایلون مسک نے بتایا کہ انہوں نے ایپل کے ہیڈکوارٹر میں جاکر سی ای او ٹم کک سے ملاقات کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹم کک سے اچھی گفتگو ہوئی ہے اور ایپ اسٹور سے ٹوئٹر کو ہٹانے کے حوالے سے ہونے والی غلطی فہمی کو دور کرلیا گیا ہے۔

ایلون مسک کا کہنا تھا کہ ٹم کک نے واضح کیا کہ ایپل کا ٹوئٹر کو ایپ اسٹور سے نکالنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

کراچی: جامعہ کراچی کے تحت بی اے ریگولرسالانہ امتحانات برائے2021کے نتائج کااعلان کردیاگیا۔

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر ظفر حسین کے مطابق بی اے ریگولر سال دوئم کے سالانہ امتحانات برائے 2021 کے نتائج کا اعلان کردیا گیاہے۔ امتحانات میں شرکت کے لیے 5229 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی جن میں سے 4980 نے امتحانات میں شرکت کی۔

ان نتائج کے مطابق تمام سرکاری کالجز میں کوئی بھی پوزیشن لینے سے محروم رہا جبکہ تینوں پوزیشنز ایک نجی کالج ’’اقراء حفاظ ڈگری کالج‘‘ نے حاصل کی۔

حافظہ رمیساء ابرار بنت ابرار احمد نے 1000 میں 844 نمبر لے کر پہلی، آمنہ اکرم بنت محمد جاوید نے 821 نمبر لے کر دوسری اور حافظہ خانصہ بنت محمد عارف نے 815 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

693 فرسٹ ڈویژن، 1256 سیکنڈ ڈویژن اور ایک امیدوار تھرڈ ڈویژن میں کامیاب ہوا جب کہ نتائج کا تناسب 39.16 فیصد رہا۔

کراچی: شہرِقائد میں گزشتہ رات رواں موسم سرماکی سردترین رات رہی۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب کم سےکم درجہ حرارت 11.5ڈگری سینٹی گریڈریکارڈہوا۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران موسم خشک اور رات میں خنکی رہنےکا امکان ہے۔ اس کے علاوہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 13سے 15ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان۔

کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت30سے32ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 66فیصد ریکارڈ کیا گیا اور شمال مغرب سےہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

کراچی: نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن (ناہی)،ہائرایجوکیشن کمیشن، پاکستان (ایچ ای سی) نے اعلی تعلیمی اداروں کے نئے شامل ہونے والے فیکلٹی ممبران کے لئے نیشنل فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے پہلے فیزکا آغاز ایچ ای سی کےریجنل سینٹرکراچی میں کردیا ہے۔

اس ٹریننگ پروگرام میں سندھ اوربلوچستان میں قائم نجی جامعات سے تعلق رکھنے والے26 فیکلٹی ممبران شرکت کررہے ہیں۔ناہی نے پاکستان کی نجی جامعات کے نئے فیکلٹی ممبران کے لئے تین ہفتوں کا نیشنل فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام ترتیب کیا ہے تاکہ جامعات کے اساتذہ طلبا کوبہترین طریقے سےتعلیم و تدریس کے ساتھ ساتھ ان کو عملی زندگی میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے ضروری مہارت منتقل کرسکیں۔

اس ضمن میں تدریس و تحقیق سیکھنا اور سیکھانا، ایپلائیڈ ریسرچ،اورپیشہ ورانہ پریکٹس اس ٹریننگ پروگرام کا لازمی عنصر ہیں۔ اس کے علاوہ کورس ڈیزائن کرنے کا طریقہ کار،طلبا کی کارکردگی جاننے کے طریقہ کار، سبق کی منصوبہ بندی اور کلاس روم میں لیکچر کی ترسیل اورطلبا کی استعداد کار بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال جیسے عناوین پر مشتمل عناوین پر ٹریننگ فراہم کی جارہی ہے.

انہوں نے اس پروگرام کو ڈیزائن کرنے میں ناہی کی کوششوں کو سراہا اور ٹریننگ کے شرکاء کو مشورہ دیا کہ وہ اس منفرد اور قابل قدرموقع سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کریں کیونکہ ناہی نے مختلف ماڈیولز کی فراہمی کے لئے معززریسورس پرسنز کی خدمات حاصل کی ہیں۔

مزید براں اس ٹریننگ میں روزانہ کی بنیاد پر لیکچرز، گروپ پراجیکٹس، انفرادی پراجیکٹس اور اسائنمنٹس دی جا رہی ہیں تاکہ ٹریننگ کے شرکاء اس ٹریننگ کو مکمل کرنے کے بعد جامعات میں بہترین خدمات سرانجام دے سکیں۔

ہائیرایجوکیشن کمیشن کے ایڈوائزربرائے نیشنل اکیڈمی آف ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل (ناہی) اور ڈائریکٹر ریجنل سینٹر کراچی نے پروگرام کے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور انہیں اس پروگرام کے لئے منتخب ہونے پرمبارکباد دی۔

راولپنڈی: راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلےسیشن کےاختتام تک بغیرکسی نقصان 174 رنزبناڈالے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نےٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کرنےکافیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی پہلے ابتداء میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کرکے پاکستان کو انڈر پریشر لائیں۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ اگر ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ ٹیم کے 4 کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو کریں گے، جن میں سعود شکیل، حارث رؤف، محمد علی اور زاہد محمود شامل ہیں۔

قبل ازیں گزشتہ روز کپتان بین اسٹوکس سمیت 8 انگلش کرکٹرز میں وائرل انفیکشن کے باعث پاک انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ایک روز کے لیے مؤخر کا بیان دیا تھا تاہم آج الصبح بورڈ نے دونوں ٹیموں کے مابین میچ مقررہ وقت پر شروع کرنے کا اعلان کیا۔

پاکستان کا اسکواڈ
کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، اظہر علی، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد علی، زاہد، محمود شامل ہیں۔

انگلینڈ کا اسکواڈ
کپتان بین اسٹوکس، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، ول جیکس، لیام لیونگ اسٹون، اولی رابنسن، جیک لیچ، جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے پری میڈیکل گروپ کےسالانہ امتحانات برائے 2022ء کی مارکس شیٹس جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ حصہ دوم سائنس پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کی مارکس شیٹس تیار ہوگئی ہیں۔

کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے نمائندے پرنسپل کے اتھارٹی لیٹرکے ساتھ بروز جمعرات یکم دسمبر 2022ء سے بورڈ کے متعلقہ سیکشن سے مارکس شیٹس حاصل کرسکتے ہیں جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کی مارکس شیٹس ان کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر روانہ کردی گئی ہیں۔