Tuesday, 08 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سید سردارعلی شاہ کا شانداراقدام سندھ میں پہلی بار کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نئی بھرتیوں کے لئے اپنا آن لائن سسٹم لاؤنچ کردیا ۔

1500 سیٹوں پر مختلف سبجیکٹ میں کالج انٹرنس بھرتی کئے جائیں ۔ وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ سیکرٹری کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ عبد العلیم لاشاری کے زیر نگرانی کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کالج ٹیچنگ انٹرنس پروگرام کے تحت آن لائن درخواستوں کا آغاز کر دیا ہے

22 مختلف سبجیکٹ میں 1500 سیٹوں پر کالج انٹرنس بھرتی کئے جائیں گے ۔ dgcs.gos.pk پر آن لائن درخواستوں کا آغاز ہو چکا ہے کالج انٹرنس پروگرام میں صرف وہی لوگ آپلائی کر سکتے ہیں جن کی عمر 35 سے یا اس سے کم ہو ماسٹر میں فرسٹ کلاس متعلقہ سبجیکٹ میں اپنے ڈومیسائل ڈسٹرکٹ میں پوسٹ ہونے کی صورت میں آپلائی کر سکتے ہیں۔

سندھ میں پہلی بار گورنمنٹ آف سندھ نے کسی دوسری کمپنی کے بجائے اپنا سسٹم لاؤنچ کیا ہے ۔

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیزراجہ ایشیاکپ کیلئے بھارتی ٹیم کے نہ آنے پر دو ٹوک موقف اپنالیا۔

اسلام آباد میں قومی کرکٹرز کے اعزاز میں تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ اگر آئندہ پاکستان میں شیڈول ایشیاکپ کیلئے بھارت نہیں آتا تو پاکستان بھی جواب میں ورلڈکپ کیلئے انڈیا نہیں جائے گا۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر پاکستان آئندہ برس انڈیا میں شیڈول ورلڈکپ میں شرکت نہیں کرے گا تو دیکھا گا کون؟، ہم جارحانہ انداز اپنائیں گے، گرین شرٹس پرفارمنس کر رہے ہیں، انھوں نے دنیا کے بڑے بزنس والی ٹیم کو ہرایا ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہم ٹی20 ورلڈکپ کا فائنل کھیل کر آئے ہیں، چیئرمین نے کہا کہ بھارتی بورڈ یا ایشین کرکٹ کونسل سے پاکستان میں بلو شرٹس کے ایشیا کپ نہ کھیلنے کے حوالے سے تاحال کوئی بات نہیں ہوئی لیکن جب بھی موقع ملے گا ہم یہ ضرور کہیں گے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ گزشتہ سال ورلڈکپ، پھر ایشیاکپ میں ہم نے بھارت کے بلین ڈالر اکانومی بورڈ کو شسکت دی۔

یاد رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے کہا تھا کہ ایشیا کپ کیلیے بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی، ہوسکتا ہے ایونٹ کسی نیوٹرل مقام پر منتقل کردیا جائے۔

کراچی: سندھ حکومت نے نئے بھرتی اساتذہ کی چھٹیوں پرپابندی عائد کردی ۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے نئے بھرتی اساتذہ کے بیرون ملک یا اسٹڈی لیو پر تین سال کے لئے پابندی عائدکردی۔

محکمہ تعلیم نے اسکول ایجو کیشن کے تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو خط ارسال کردیا نئے اساتذہ کی تین سال تک تقرریاں و تبادلے اور چھٹیاں نہیں ہوسکتیں۔

کراچی: انٹر بورڈ کراچی نے انٹر سائنس پری میڈیکل سال دوم کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

انٹر پری میڈیکل کے امتحانات میں 24608 نے رجسٹریشن کرائی، 24115 نے شرکت کی، جس میں سے 14193 کامیاب ہوئے اور نتائج کا تناسب 58.77 فیصد رہا۔

2684 امیدوار اے ون گریڈ میں کامیاب ہوئے اے گریڈ میں 3037 امیدوار، بی گریڈ میں 3296 ، سی گریڈ میں 3364 ، ڈی گریڈ میں 1744اور ای گریڈ میں 68 امیدوار کامیاب ہوئے۔

کراچی: انٹر بورڈ کمیٹی چیئرمین کے اجلاس میں نیا گریڈنگ سسٹم آئندہ تین برس کے لئے نافذکرنےکی منظوری دےدی گئی۔

ذرائع کے مطابق سندھ سمیت پورے ملک میں میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات برائے سال 2023 بالترتیب اپریل اور مئی میں ہوں گے،۔

اجلاس میں سندھ کی جانب سے بتایا گیا کہ سندھ کے تعلیمی بورڈز میں امتحانات کا سلسلہ عید الفطر کے فوری بعد شروع کیا جارہا ہے اور سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز مرید راہیمو کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں پہلے ہی یہ طے ہوچکا ہے کہ پورے سندھ میں میٹرک کے امتحانات 27 اپریل جبکہ انٹر کے امتحانات 15 مئی سے شروع کیے جائیں۔

مزید براں اس فیصلے کی منظوری وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ کی زیر صدارت جلد متوقع اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس سے لی جائے گی، علاوہ ازیں آئی بی سی سی کے منعقدہ اجلاس میں پورے ملک میں میٹرک اور انٹر کی سطح پر “10 پوائنٹس گریڈنگ سسٹم” کے نفاذ کی منظوری دے دی گئی۔

سیکریٹری آئی بی سی سی غلام علی ملاح نے میڈیاکو بتایا کہ انٹر اور میٹرک کی سطح پر رائج موجودہ گریڈنگ سسٹم اب ختم کیا جارہا ہے اور آئندہ تین برسوں میں سال 2025 تک پورے ملک میں 10 پوائنٹس گریڈنگ سسٹم نافذ کردیا جائے گا تاہم اس کے نفاذ کا سلسلہ آئندہ امتحانات سے ہی شروع کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس گریڈنگ سسٹم کے تحت اب طالب علم کے امتحانی ریمارکس کے ساتھ “ایف” یعنی فیل کی اصطلاح ختم کردی گئی ہے جس کی جگہ “U ” یعنی unsatisfactory لکھا جائے گا امتحانات کے پاسنگ مارکس 33 سے بڑھا کر 40 کردیے گئے ہیں اسی طرح 95 سے 100 فیصد تک مارکس لینے والے طلبہ کا گریڈ A++ ہوگا جسے exceptional کا نام دیا گیا ہے۔

اسی طرح 90 سے 95 فیصد تک A+ جسے outstanding کہا گیا ہے، 85 سے 90 تک A گریڈ جسے remarkable کہا گیا ہے اور 80 سے 85 تک B++ جسے excellent کہا گیا ہے۔

سیکریٹری آئی بی سی سی کے مطابق 75 سے 80 تک B+ جسے very good کہا گیا ہے، 70 سے 75 تک B جسے good اور 60 سے 70 تک C گریڈ جسے fair کہا گیا ہے جب کہ 50 سے 60 تک D گریڈ جسے satisfactory اور 40 سے 50 تک E گریڈ جسے sufficient کا نام دیا گیا ہے۔

سیکریٹری آئی بی سی سی کا کہنا تھا کہ چونکہ جامعات کی سطح پر پاسنگ مارکس پہلے ہی کہیں 40 اور کہیں 50 ہیں جبکہ رجحان ٹیسٹ کے پاسنگ مارکس بھی 50 ہوتے ہیں لہذا جامعات سے ان امتحانی نتائج کو ہم آہنگ کرنے کے لیے پاسنگ مارکس بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نےضمنی امتحانات برائے 2022کی تاریخ کااعلان کردیا۔

میٹرک بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کے مطابق میٹرک سائنس و جنرل گروپ ریگولر و پرائیوٹ کے ضمنی امتحانات کا انعقاد 6دسمبر سے ہوگا۔

سالانہ امتحانات میں فیل ہونے والے طلبا و طالبات کوہدایت دی جاتی ہیں کہ وہ اپنے امتحانی فارم جمع کروادیں تاکہ انکے ایڈمٹ کارڈ مقرر وقت پر ارسال کردیئے جائیں۔

بیجنگ: جہاں بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں اخراجات کو کم کرنے کے لیے ملازمین کو برطرف کر رہی ہیں وہیں ٹِک ٹاک ان کمپنیوں کی مخالف سمت میں جا رہی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی سوشل میڈیا کمپنی نے امریکا سمیت دنیا بھر سے 3000 انجینئروں کو نوکری دینے کا اعلان کیا ہے۔

ٹِک ٹاک ایپلیکیشن جو امریکا کے نوجوانوں میں دیگر بڑی ایپلیکیشنز کی نسبت زیادہ مقبول ہے، اس وقت میٹا، ٹوئٹر اور ایمازون سے بڑی ہوتی محسوس ہورہی ہے کیوں کہ اسی دوران ان کمپنیوں نے بڑے پیمانے پر لوگوں کو نوکریوں سے نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

اس وقت امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ٹِک ٹاک کے انجینئرز کی تعداد 1000 سے زائد ہے اور کمپنی اس تعداد میں اضافے کا ارادہ رکھتی ہے۔

فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا نے رواں ماہ 11 ہزار ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا اعلان کیا تھا۔ دوسری جانب ایلون مسک کی کمپنی ٹوئٹر سے 7000 میں سے تقریباً نصف افراد کو برطرف کیا گیا تھا جبکہ ایمازون کی جانب سے 10 ہزار نوکریوں کا خاتمہ متوقع ہے۔

اسلام آباد: پاکستان میڈیکل کمیشن( پی ایم سی) کے صدر ڈاکٹر نوشاد شیخ کے وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل سے اختلافات پیدا ہوگئے۔

پی ایم سی کے دفتر کے عملے کے ایک افسر کے مطابق اختلافات کے بعد سے ڈاکٹر نوشاد شیخ نے دفتر جانا چھوڑ دیا ہے، وہ 22 نومبر کو خدا حافظ کہہ کر گئے تھے کہ اب میں دفتر نہیں آؤں گا۔

قریبی ذرائع کے مطابق مکمل اختیارات نہ ملنے پر ڈاکٹر نوشاد خوش نہیں تھے جب کہ میڈیکل ٹیسٹ جامعات سے کرانے پر معاملہ اور خراب ہوگیا تھا کیونکہ دیگر صوبوں کے مقابلے میں سندھ کے سب سے زیادہ بچے ٹیسٹ میں فیل ہوئے تھے جن کی تعداد 20 ہزار سے زیادہ ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ میں پنجاب سے صرف 7 ہزار بچے فیل ہوئے۔

کراچی: جامعہ این ای ڈی، پاکستان نیوی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے زیرِاہتمام دو روزہ آل پاکستان انٹرورسٹی شوٹنگ چیمپئن شپ(مین) 2023 - 2022 کے مقابلے پاکستان نیوی کی شوٹنگ رینج کارساز میں منعقد کیے گئے۔

جس کی افتتاحی تقریب کی صدارت شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی(تمغہ حُسن کارکردگی ) نے کی.اس موقعے پر پاکستان نیوی کے ائیر کموڈور عرفان تاج(ستارہ امتیاز ملٹری) اعزازی مہمان تھے.

اس موقعے کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ الجامعہ کا کہنا تھا کہ آج ضرورت ہے کہ نوجوانوں کو جسمانی مشقوں کی بھی تیاری کروائی جائے. نشانہ بازی کی مشق جو پہلے تیراندازی کے ذریعے ہوتی تھی موجودہ دور میں ہتھیار کی مدد سے ہوتی ہے. میں سمجھتا ہوں کہ اس مشق کے ذریعے طالب علم ہدف پر فوکس کرنا سیکھتے ہیں. قایم مقام مینجر اسپورٹس/ آرگنائزنگ سیکریٹری فرخندہ فصیح اور کنٹرولر اسٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر علی حسن محمود نے بتایا کہ اس چیمپئن شپ میں ملک بھر سے آئی 11 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں.

مزید انہوں نے پاکستان نیوی کے لیفٹیننٹ خالد بن انور اور ان کی ٹیم کی خدمات کا ذکر کیا. ان دو روزہ مقابلوں کے اختتام پر ڈائریکٹر جزل اسپورٹس ایچ ای سی جاوید علی میمن اور رجسٹرار این ای ڈی سید غضنفر حسین نے جیتنے والی ٹیموں میں انعامات کی تقسیم کیے.

اختتامی مرحلے پر ڈائریکٹر جزل اسپورٹس جاوید علی میمن کا کہنا تھا کہ قومی سطح پر اس کھیل کو فروغ دے کر عالمی مقابلوں کے لیے کھلاڑی تیار کرنے چاہیئے. جامعہ ترجمان فروا حسن کے مطابق انٹروسٹی چیمپئن شپ 2022 کی فاتح ٹیموں میں بل ترتیب کراچی یونیورسٹی اور یونی آف سینٹر پنجاب نے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی. لاہور یونیورسٹی اور گریسن لاہور یونیورسٹی دونوں ٹیمیں تیسری پوزیشن پر رہیں.

اس موقعے پر 19 مرتبہ قومی چیمپئن شپ کے فاتح غلام مصطفی بشیر، پاکستان نیوی کے آفیشلز، رائفل شوٹنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری رضی احمد خان سمیت این ای ڈی کے ڈائریکٹر سروسز وصی الدین، شعبہ سوفٹ وئیر انجینئرنگ کی چیئرپرسن شہنیلہ زرداری، ڈپٹی رجسٹرار خالد مخدوم ہاشمی اور ڈپٹی کنٹرولر اسٹوڈنٹ افیئرز ترنم غفار بھی شریک رہیں.

کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے کنٹی نیوئس میڈیکل ایجو کیشن ڈپارٹمنٹ نےکمیونی کیبل ڈیزیز کنٹرول (ایچ آئی وی ایڈز)محکمہ صحت سندھ کے اشتراک سے آگاہی سیشن کا انعقاد کیا جس کا مقصد میڈیکل کے طلبا و طالبات اور مستقبل کے ڈاکٹرز کوایچ آئی وی ایڈز سےمتعلق مکمل اور جامع معلومات فراہم کرنا تھا۔

اس سلسلے میں وائس چانسلر پروفیسرامجد سراج میمن نے کہاکہ ایچ آئی وی ایک وائرس ہے جس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ متعلقہ شخص ایڈز کا مریض ہے،اگر مناسب وقت پر ادویات استعمال کی جائیں تو ایچ آئی وی کو ایڈز میں تبدیل ہونے سے روکا جاسکتا ہے، ایچ آئی وی وائرس کے ایڈز میں تبدیل ہونے میں 9 سے10 سال لگ سکتے ہیں اور اِس دوران متاثرہ شخص معمول کی زندگی گزار سکتا ہے، ایسا بھی ممکن ہے کہ یہ وائرس ایڈز میں تبدیل ہی نہ ہو۔

کمیونی کیبل ڈیزیز کنٹرول (ایچ آئی وی ایڈز ) محکمہ صحت سندھ کی پروونشل ٹریٹمنٹ کوآرڈی نیٹر اور سیشن کی مہمان مقرر ڈاکٹر صائمہ مشتاق شیخ نے بتایاکہ اعداد وشمار کے مطابق دنیا بھر میں اب تک 7کروڑ 93لاکھ افراد ایچ آئی وی میں مبتلا ہو چکے ہیں جن میںسے 3 کروڑ63لاکھ افراد موت کے منہ میںچلے گئے،سالانہ بنیاد پر دیکھا جائے تو ہر سال دنیا بھر میں 15لاکھ افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہورہی ہے اور 6 لاکھ 80 ہزار افراد انتقال کر جاتے ہیں جو یومیہ اوسطً1800 اموات کے لگ بھگ ہے،پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کا تخمینہ عام آبادی میں 1 فیصد سے کم ہے اور تقریباً ایک لاکھ 65 ہزار افراد ایچ آئی وی میں مبتلا ہیں، اس وائرس کے پھیلائو کی وجوہات میں جنسی تعلقات ، جراثیم والے انجیکشنزیا ریزر اور بلیڈ کا دوبارہ استعمال ، خون کی غیر محفوظ منتقلی اور ماںسے بچے میں منتقلی شامل ہے۔

ڈاکٹر صائمہ شیخ نے بتایاکہ ایچ آئی وی کا شکار ہونے کے بعد متاثرہ شخص کا قوت مدافعت کا نظام کمزور پڑ جاتا ہے جس کے باعث دیگر وائرسز بھی متعلقہ شخص پرتیزی سے حملہ آور ہونے کی صلاحیت حاصل کرلیتے ہیں،انہوں نے کہاکہ اگر کسی ڈاکٹر یانرس کومریض کے علاج کے دوران کوئی انجکشن چبھ جائےتو اسےفوری طور پر پریشان ہونے کے بجائے اس حصے کو پانی سے دھو لیناچاہیے اور 72 گھنٹے کے اندر ڈاکٹر سے رجوع کرلیناچاہیے۔

سیشن کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے ڈپٹی ڈائریکٹر برائے کمیونی کیبل ڈیزیز کنٹرول (ایچ آئی وی ایڈز ) محکمہ صحت سندھ ڈاکٹرشیر خان جونیجو نےسیشن کے انعقاد میں وائس چانسلر پروفیسر امجدسراج میمن ، رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان اور سی ایم ای کی ایڈیشنل ڈائریکٹرڈاکٹر راحت ناز کی کوششوں کو سراہا جبکہ رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان نے طلبا و طالبات کواہم مسئلے پر مفید معلومات اور آگاہی فراہم کرنے کیلئے وقت نکالنے پر معزز مہمانوں کاشکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر سی ایم ای کی ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر راحت ناز نے کہاکہ اس آگاہی سیشن کا مقصد جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے میڈیکل، ڈینٹل اور نرسنگ کے طلباو طالبات کو یہ آگاہی دینا تھی کہ کس طرح مستقبل میں مریضوںکے زیر استعمال سرنج سے بچا جائے اور کیا احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں جس سے اس وائرس کا پھیلائو روکا جاسکے۔

اس موقع پرجناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے اے آر ٹی کے انچارچ ڈاکٹر ساجد نے طلبا و طالبات کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے تفصیل سے جوابات دیئے۔ سیشن میں ڈی پی ٹی سے ڈاکٹر فہد اورنرسنگ سے سمیتا گل نے اپنےطلبا و طالبات کے ہمراہ شرکت کی ۔واضح رہےکہ دنیا بھرمیں ایڈز کا عالمی دن یکم دسمبر کو منایا جاتا ہے ،رواں سال کی تھیم ’’ایکولائز‘‘ رکھی گئی ہے۔