Monday, 14 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں عبوری طور پر معطل ہونے والے شرجیل خان اور خالد لطیف نے پی سی بی کے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے صرف ڈسپلن کی خلاف ورزی کے الزام کا اعتراف کیا ہے ۔
زرائع کے مطابق شرجیل خان اور خالد لطیف نے پی ایس ایل میں اسپاٹ فکسنگ سے متعلق تمام الزامات مسترد کر دئیے ہیں اور پی سی بی کی جانب سے ملنے والی چارج شیٹ کا جواب بھی تیار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے اسپاٹ فکسنگ کی، نہ ملک کو بدنام کیا البتہ ڈسپلن کی خلاف ورزی ضرور ہوئی کیونکہ جب بکیز نے ان کے ساتھ رابطہ کیا تو انہوں نے مینجمنٹ اور پی سی بی کو اس ملاقات سے آگاہ نہیں کیا۔ دونوں کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کا اعتراف وہ ویڈیو بیان میں بھی کر چکے ہیں اور اب بھی کر رہے ہیں تاہم کی قسم کی کرپشن نہیں کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں نے اپنے اپنے وکلاءکے ذریعے جواب تیار کیا ہے جو کل پی سی بی میں جمع کرا دیا جائے گا۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کے لاہور میں ہونے والے فائنل کیلئے بک میکرز نے بڑے ہوٹلوں میں ڈیرے ڈال لئے ہیں۔زرائع کے مطابق موبائل فون ٹریس ہونے کے خطرے کے پیش نظر بکیز نے واٹس ایپ اور وائبر کا استعمال شروع کردیا ہے جبکہ ایک بک میکرز نے دعویٰ کیا ہے کہ فائنل میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جوا ہوگا اور پاکستانی بکیز کو ممبئی اور کلکتہ سے ہاٹ لائن ملے گی۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل کا فائنل 5 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا اور اس سے قبل دبئی میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پر شرجیل خان اور خالد لطیف کو پی سی بی پہلے ہی معطل کرچکا ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپرلیگ 2میں رنزکے اعتبارسے سب سے بڑی فتح کراچی کنگزنے حاصل کی۔یکم مارچ کوکراچی کنگزنے اسلام آبادیونائیٹڈکو44رنزسے شکست دی۔دوسرے نمبرپر24فروری کو پشاورزلمی نے لاہور قلندرز کو 17 رنز سے شکست دی۔
تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں تیسرے نمبرپرآنے والی کراچی کنگز نے 19فروری کو پشاورزلمی کو 9 رنز سے شکست دی ۔تیسرے نمبرپر19فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو9رنزسے شکست دی۔چوتھے نمبرپر10فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 8 رنز سے شکست دی۔پانچویں نمبرپر17فروری کوکراچی کنگزنے اسلام آبادیونائیٹڈکو8رنزسے شکست دی

 

 

ایمزٹی وی(مردان)آئی ایس پی آرنے کہا ہے کہ بنوں میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ خاور سمیت ایک جوان شہید ہو گیاہے جبکہ 4دہشتگرد بھی ہلاک ہوگئےہیں۔
پاک فوج کے ادارہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسزایف آر بنوں کے علاقے جانی خیل میں ملاگانو کے مقام پر دہشتگردوں کے مقام پر پہنچی تو شدت پسندوں نے فائرنگ کردی ۔
news 1488480731 7605 large
دہشتگردوں سے کراس فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ خاوراورنائیک شہزادزشدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے جبکہ پاک فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 4 دہشتگرد ہلا ک ہو گئے ہیں۔

 

ایمز ٹی وی(تجارت) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند روز میں افغانستان کے ساتھ سرحد کھول دی جائے گی۔ سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے سرحد کھولیں گے۔ افغانستان کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے تجارتی سہولت دیں گے۔
 
افغانستان کے ساتھ زمینی تجارت سکیورٹی کے باعث بند ہے۔افغانستان کے ساتھ زمینی تجارت بند کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی نہیں۔ خودمختار ملک کے طور پر افغانستان کے ساتھ سرحد بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ طورخم اور چمن بارڈر پر سیکیورٹی انتظامات مزید بہتر کررہے ہیں۔ سرحد کھولنے کے بعد باقاعدہ طریقہ کار کے مطابق تجارت ہوگی۔
دریں اثناءوفاقی وزیر نے وزارت تجارت میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمباکو کی نقد آور فصل ہزاروں کسانوں اور ان کے خاندانوں کیلئے روزی کا ذریعہ ہے۔ ایسے کسانوں کی مدد کرنا موجودہ حکومت کی پالیسی ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت) ترکمانستان، افغانستان، پاکستان، بھارت (تاپی) گیس پائپ لائن منصوبے کے پاکستان میں کام کا آغاز آج سے ہوگا۔ وزارت پٹرولیم و قدرتی کے مطابق 1680 کلومیٹر طویل گیس پائپ لائن ترکمانستان سے افغانستان کے راستے پاکستان اور پھر بھارت تک بچھائی جائے گی۔ منصوبہ کی لاگت کا 85 فیصد ترکمانستان برداشت کرے گا۔
منصوبہ کا سنگ بنیاد دسمبر 2015ءمیں ترکمانستان میں رکھا گیا تھا جس میں وزیراعظم نوازشریف اور دیگر تین ممالک کے رہنماﺅں نے شرکت کی تھی۔ منصوبہ کے تحت مجموعی طورپر سالانہ 33 ارب مکعب میٹر گیس ترکمانستان سے افغانستان، پاکستان اور بھارت کو فراہم کی جائے گی۔

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت) وزیراعظم میاں نواز شریف سے چینی بحری جہازسازکمپنی کے چیئرمین نے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کوبراہ راست راغب کرناہماراہدف ہے،پاکستان کی معاشی بحالی کا اعتراف عالمی سطح پر کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں چینی بحری جہاز کمپنی کے چیئرمین سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ 4سال میں ملک کی معاشی صورتحال میں واضح بہتری آئی، ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ اورزرمبادلہ کے ذخائراورترسیلات زرمیں بہتری آئی ہے، زراعت،صنعت اورخدمات کے شعبوں پرخصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم نوازشریف آج شمالی وزیرستان کا دورہ کریں گے اور کرم تنگی ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے جس کی تعمیر سے خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع کی ہزاروں ایکڑبنجر زمین کاشت کے قابل ہو سکے گی۔ڈیم سے ماحول دوست اور کم قیمت83.4میگا واٹ بجلی بھی پیدا کی جاسکے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کرم تنگی ڈیم میں12 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہو گی۔اس پانی سے شمالی وزیرستان ایجنسی اور خیبر پختون خوا میں فصلوں کو سیراب کیا جا سکے گا ۔کرم تنگی ڈیم بنوں اور شمالی وزیرستان کے سنگم پر ہے۔
ڈیم کی تعمیر کے لیے امریکی ادارہ یوایس ایڈ 8ارب روپے فراہم کرے گا۔ڈیم کو دو مراحل میں مکمل کیاجائےگا۔پہلا مرحلہ 3سال میں مکمل کیا جائے گا۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) لاہور میں پاکستان سپر لیگ ٹو کے فائنل پرشائقین کرکٹ پرجوش ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم میں فائنل کے تمام انتظامات مکمل ہیں جبکہ شائقین کرکٹ کی تیاریاں بھی خوب زور و شور سے جاری ہیں۔ دوسری جانب آج بھی بینکوں کے باہر قطار میں موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹکٹ لے کر ہی جائیں گے حالانکہ بینکوں میں گزشتہ روز ہی ٹکٹ ختم ہوگئے تھے۔
دوسری جانب کون سی ٹیم فائنل میں جائے گی اور کون واپسی کا ٹکٹ کٹوائے گا اس کا فیصلہ پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے کے آخری میچ میں آج ہوگا جو پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا ۔ جیتنے والی ٹیم اتوار کو فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ٹکرائے گی۔ فائنل میں پہنچنے کی صورت میں پشاورزلمی کے5غیرملکی کھلاڑی لاہورآئیں گے، گزشتہ روز انہیں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ویزا جاری کردیا گیا۔
 

 

 

ایمزٹی وی(بلوچستان)جمرود کے علاقے شاکس میں کرفیونافذ کردیا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کرفیوغیرمعینہ مدت کیلئے نافذکیاگیاہے۔ کرفیوکے دوران مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
لوئر اور کزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں میں میں بھی حساس اداروں کا سرچ آپریشن جاری ہے جس میں 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے اور گرفتار کئے گئے افرادکو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔