Sunday, 06 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سمسٹر خزاں 2024ء کے دوسرے مرحلے کے داخلے کا آغاز یکم ستمبر سےہوگا۔

اس مرحلے میں پیش کئے جانے والے تعلیمی پروگراموں میں ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس(بی اے جنرل)، ایسوسی ایٹ ایٹ ڈگری اِن کامرس(بی کام)،بی بی اے، ایسوسی ایٹ ڈگری اِن ایجوکیشن، بی ایس(او ڈی ایل)پروگرامز، ڈیڑھ، اڑھائی،چار سالہ بی ایڈ پروگرامز، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز اور سرٹیفکیٹ کورسز شامل ہوں گے۔پیش کئے جانے والے تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پریکم ستمبر سے دستیاب ہوں گے۔

ڈائریکٹر شعبہ داخلہ، سید ضیاء الحسنین کے مطابق ا یسوسی ایٹ ڈگری(بی اے/بی کام)اور بی ایڈ پروگراموں کے فارم یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر اور ملک بھر میں قائم کردہ سیل پوائنٹس پر بھی دستیاب ہوں گے

وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے ملک بھر میں قائم یونیورسٹی کے تمام علاقائی دفاتر کے ناظمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ داخلے کے خواہشمند طلبہ کی رہنمائی کریں، انہیں ہر ممکن سپورٹ فراہم کریں، جن امیدواروں کے پاس کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی سہولتیں نہیں ہیں، انہیں دفاتر میں کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے استعمال کی مفت سہولت فراہم کریں تاکہ وہ باآسانی داخلے کے لئے اپلائی کرسکیں۔

گلگت بلتستان : محکمہ تعلیم گلگت بلتستان میں خدمات سر انجام دینے والے 252 اسپیشل پے اسکیل اساتذہ کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے تمام دس اضلاع میں 252 سپیشل پے سکیل (ایس پی ایس)اساتذہ کو برطرف کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مختلف اضلاع کے ڈپٹی ڈائریکٹرز نے ایس پی ایس اساتذہ کی کو فارغ کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق ایس پی ایس اساتذہ گذشتہ دو سال سے خدمات سرانجام دے رہے تھے پراجیکٹ ختم ہونے پر ایس پی ایس اساتذہ کو فارغ کیا گیا ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ محکمہ تعلیم میں بہت جلد اساتذہ کی بھرتی کا ایک نیا پراجیکٹ شروع ہونے والا ہے جس میں 75 فیصد ایس پی ایس اساتذہ کو دوبارہ بھرتی کیا جائے گا۔

دوسری جانب اچانک ایس پی ایس اساتذہ کو فارغ کئے جانے پر محکمہ تعلیم کی کارکردگی پر انگلیاں اٹھنے لگی ہیں، نویں جماعت کے مایوس کن نتائج پر پہلے سرکاری تعلیمی اداروں کی کارکردگی پر عوام میں تشویش پائی جارہی ہے اور اب ایس پی ایس اساتذہ کو اچانک برطرف کئے جانے پر سرکاری تعلیمی اداروں کی کارکردگی پر عوام میں مزید تشویش پائی جارہی ہے۔

لاہور: پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبے بھر میں مزید مون سون بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا نیا اسپیل 25 اگست سے شروع ہوگا جس کے تحت 29 اگست تک پنجاب میں مون سون بارشوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ترجمان کے مطابق بارش کے اس سسٹم کے تحت لاہور، گجرانوالہ، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، ساہیوال اور گجرات میں بارشیں متوقع ہیں۔

ترجمان کے مطابق ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور ڈویژن میں موسلادھاربارش اور سیلاب کا خدشہ ہے۔

لاہور: پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبے بھر میں مزید مون سون بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا نیا اسپیل 25 اگست سے شروع ہوگا جس کے تحت 29 اگست تک پنجاب میں مون سون بارشوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ترجمان کے مطابق بارش کے اس سسٹم کے تحت لاہور، گجرانوالہ، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، ساہیوال اور گجرات میں بارشیں متوقع ہیں۔

ترجمان کے مطابق ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور ڈویژن میں موسلادھاربارش اور سیلاب کا خدشہ ہے۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک میچ میں پہلی بار 3 سپر اوورز کروانے کا ریکارڈ بن گیا۔

بھارت کے مہاراجا ٹرافی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں انوکھا ریکارڈ قائم ہو گیا جہاں میچ کا فیصلہ ایک کی بجائے 3سپر اوور پر کرنا پڑا۔

بنگلورو بلاسٹرز اور ہبلی ٹائیگرز کے درمیان میچ مقررہ اوورز میں برابر رہا، ہبلی ٹائیگرز کے 164 رنز کے ٹارگٹ کے جواب میں بنگلورو بلاسٹرز بھی 164 رنز ہی بنا سکی۔

پہلے 2 سپر اوورز تک میچ کا فیصلہ نہ سکا تو تیسرا سپر اوور کروانا پڑا، پہلے سپر اوور میں دونوں ٹیمیں 10،10 رنز بنا سکیں، دوسرے سپر اوور میں ہبلی ٹائیگرز کے 8 رنز کے ٹارگٹ کے جواب میں بنگلورو بھی 8 ہی رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔

تیسرے سپر اوور میں بنگلورو کے 12 رنز کے جواب میں ہبلی ٹائیگرز نے آخری گیند پر کامیابی حاصل کی۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک میچ میں پہلی بار 3 سپر اوورز کروانے کا یہ ریکارڈ قائم ہوا ہے۔

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی، ہنزہ کیمپس میں پائیدار ترقی، ماحولیاتی سیاحت اور صاف پانی کے حوالے سے ایک ہفتہ طویل مہم اختتام پذیر ہوگئی۔

مشترکہ مہم WWF-Pakistan، Maati TV اور KIU نے شروع کی، جہاں طلباء کو انٹرایکٹو تھیٹر اور دستاویزی فلموں کی تربیت دی گئی۔

آخری دن طالب علم نے ہنزہ میں صاف پانی کے مسائل کو اجاگر کرنے والے تھیٹر پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ میں خواتین کے کردار پر بھی توجہ مرکوز کی۔ طلباء کی تیار کردہ چار مختصر فلمیں شائقین کے سامنے پیش کی گئیں۔

نثار احمد منیجر کمیونیکیشنز WWF-Pakistan نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور طلباء کے تخلیقی کام کو سراہا۔ انہوں نے کہاWWF-Pakistan FCDO کے تعاون سے خطے میں 'Water Resource Accountabilityi Pakistan' کے نام سے ایک پراجیکٹ چلا رہا ہے جو پانی سے متعلق چیلنجوں کو کم کرنے میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے اور موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے کے لیے اپنے منصوبے میں Nature Based Solutions کو شامل کر رہا ہے۔ اور پائیدار ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔

قائم مقام ڈائریکٹر KIU ہنزہ کیمپس ڈاکٹر ارشد نے کہا کہ خطے کی پائیدار ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا ہر فرد کی اجتماعی ذمہ داری ہے اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہونی چاہیے اور اس سے خطے میں سیاحت کے فروغ میں مدد ملے گی۔

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے زیر انتظام ہائر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ پارٹ ون و ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان جمعہ 23 اگست 2024 کو صبح گیارہ بجے کیا جائے گا۔

تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ہوں گے۔

بعد ازاں نتائج بورڈکی آفیشل ویب سائٹ پراپلوڈ کردی جائے گی۔

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن اور نیشنل بک فاؤنڈیشن کے تحت معاہدہ طے ہوگیا۔

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن اور نیشنل بک فاؤنڈیشن نے ایک لیٹر آف انڈرسٹینڈنگ پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت کراچی میں پی ایف آئی ڈی کا نیا کیمپس قائم کیا جائے گا۔

تقریب میں وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ایم این اے جاوید حنیف خان اور سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی نے بھی شرکت کی، کراچی کیمپس ابتدائی طور پر فیشن ڈیزائن، ٹیکسٹائل ڈیزائن، جیولری ڈیزائن اور بصری آرٹس میں ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ کورسز پیش کرے گا۔

کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباء اور طالبات کے وفد نے فرینڈز آف پولیس پروگرام کے تحت سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا۔

اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ عبدالحق عمرانی نے وفد کو پولیس کے مرکزی نظام، روزمرہ کے دفتری امور، کمیونٹی پولیسنگ، پولیس آپریشنز اور دیگر اہم امور سے متعلق بریفنگ دی۔

پاکستان میں پہلی بار مکسڈ مارشل آرٹس کی ایشین چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا۔

ایونٹ کے پہلے روز مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چمپئین شپ میں پاکستانی فائٹر چھا گئے، رضوان علی اور ضیا مشوانی نے بھارتی فائٹرز کو ہرا کر شائقین سے بھرپور داد سمیٹی، عباس خان اور اسمعیل خان بھی حریف فائٹرز کو ہرانے میں کامیاب رہے۔

قومی فائٹر رضوان علی نے بھارتی فائٹر سری کانت شیکر کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی جبکہ قومی فائٹر ضیا مشوانی نے بھارتی حریف بھرت کھنڈارے کو ایک منٹ میں ہی زیر کرلیا۔

اسماعیل خان نے دوسرے راونڈ میں قازقستان کے زاکانشا کیخلاف میدان مارلیا،عباس خان نے مصر کے آدم محمد کو ہرا کر فتح سمیٹی۔

ایشین چمپئین شپ میں ایران،بحرین ،جارجیا کے فائٹرز نے اپنے اپنے میچ جیت لیے،چمپئین شپ میں 16 ممالک کے 180 فائٹرز شریک ہیں فائنل مقابلے 22 اگست کو ہونگے۔

Page 20 of 2383