Wednesday, 09 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی) آئی بی اے کراچی میں7ملازمین کو شوکاز نوٹس دینے اور ان کی انسٹی ٹیوٹ میں داخلے پر پابندی کے باعث صورتحال پیچیدہ ہو گئی ہے اور امریکہ سے آئے ہوئے18لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ لینے والے آئی بی اے کے نئے سربراہ ڈاکٹرفرخ کے لئے ان ملازمین سے نمٹنا ایک چیلنج بن گیا ہے کیونکہ ملازمین نے قانونی کارروائی کے ساتھ سخت احتجاج کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے صدر کامل جوکھیو نے بتایا کہ ہائوس سیلنگ کے معاملے پر ڈائریکٹر فنانس معید سلطان نے ہمیں زبردستی دفتر سے نکال دیا، سخت بدکلامی کی اور دھمکیاں دیں، بعد میں شوکاز نوٹس دے کر ہمارے آئی بی اے میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی چنانچہ ہم نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور ہم سخت احتجاج کا پروگرام بھی بنا رہے ہیں۔

جس ادارے کے سربراہ کی تنخواہ18لاکھ ہو وہاں کے ملازمین سے ناروا سلوک ناانصافی ہے۔ آئی بی اے کراچی کے قائم مقام رجسٹرار معید جامی نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آئی بی اے اعلیٰ تعلیم دینے والا سرکاری ادارہ ہے جو خودمختار بھی ہے۔

ہمیں یونین بنانے کی اجازت نہیں ہے اور جہاں تک داخلے پر پابندی کی بات ہے تو یہ ہمارے قواعد میں ہے جس کو شوکاز نوٹس دیا جائے تو داخلے پر پابندی ہوتی ہے لیکن اگر ملازمین نے مزید احتجاج کیا تو یہ پابندی جو چار روز کی تھی اسے بڑھا بھی سکتے ہیں اور مزید سخت کارروائی بھی کر سکتے ہیں

 

ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے یورپی پارلیمنٹ کے دورہ کے موقع پر خارجہ امور کی کمیٹی کے چیئرمین ،بین الاقوامی ترقیاتی کمیٹی کی چیئرپرسن سمیت سات بااثر کمیٹیوں کے چیئر مینوں سے الگ الگ ملاقات کی۔اس موقع پر سینئر وزیرچوہدری طارق فاروق بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یورپ کو دنیا کے اندر انسان دوست ممالک کا گڑھ سمجھا جاتا ہے ہم یورپی پارلیمنٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیر کے مسئلہ کو انسانی بنیادوں پر اٹھا ئے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت مظاہرین پر مہلک ہتھیار استعمال کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے مگر افسوس کی بات ہے کہ ابھی تک اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

ایل او سی پر ایک ملین سویلین آبادی شدید خطرے میں آگئی ہے یورپی یونین وہاں اپنا خصوصی مشن بھیجے اور یورپی پارلیمنٹ بھارتی مظالم کے خلاف قرارداد پاس کرے ۔مقبوضہ کشمیر کے حالات یورپی ممالک کی توجہ کے متقاضی ہیں اگر توجہ نہ دی گئی تو حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں

انہوں نے کہا کہ بھارت کے جنگی جنو ن نے کنٹرول لائن کے دونوں اطراف لاکھوں انسانوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی ہیں، مقبوضہ کشمیر کے عوام آزادی کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں ، کشمیری اسلحہ کا مقابلہ پتھروں، ڈنڈوں سے کررہے ہیں ،مہلک ہتھیاروں کے استعمال سے خواتین بچے بینائی سے محروم ہورہے ہیں۔

وزیر اعظم نے اس موقع پر یورپی ممبران پارلیمنٹ کو بھارتی مظالم کے ویڈیو ثبوت بھی د یئے جنہیں دیکھ کر اکثر ممبران آبدیدہ ہو گئے ۔ قبل ازیں وزیراعظم آزادکشمیرکا پارلیمنٹ کے صدر دروازے پر یورپین پارلیمنٹ کے انتہائی متحرک اور فعال ممبر راجہ افضل خان نے استقبال کیا۔بعد ازاں بااثر کمیٹیوں کے چیئرمینوں ، ممبران سے ملاقاتیں کیں۔یورپی ممبران پارلیمنٹ نے وزیراعظم آزادکشمیر کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام بھی کیا ۔

 

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سدرن کمانڈ کی ریزیلینٹ رسپانس مشقوں کا جائزہ لیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو مشقوں کے انعقاد اور آپریشنل تیاریوں سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا جبکہ انہوں نے سیکیورٹی کانفرنس کی بھی صدارت کی، جس میں ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی، ڈی جی ایم او اور ڈی جی رینجرز نے شرکت کی۔

اس موقع پر جنرل راحیل شریف کا کراچی میں امن وامان کی بہتری پر فورسز اور خفیہ ایجنسیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ میں امن کی بحالی تک آپریشن جاری رکھا جائے، سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کراچی میں

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم/گولارچی) گورنمنٹ ہائی اسکول کے طلبہ کا اسکول کے ٹیچر کیخلاف احتجاجی مظاہرہ۔

گورنمنٹ ہائی اسکول کے طلبہ نے اسکول کے ٹیچر پر امتحانی نتائج میں رشوت طلب کرنے کا الزام لگایاہے۔

گورنمنٹ ہائی اسکول کے طلبہ نےپریس کلب کے سامنے مذکورہ ٹیچر کیخلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

مظاہرے کی قیادت مرتضیٰ چانڈیو نے کی، اس موقع پر طلبہ نے بتایا کہ مذکورہ ٹیچر نے رشوت نہ دینے پر امتحان میں بعض طلبہ کو فیل کردیا ہے۔

علاوہ ازیں احتجاج پراسا تذہ کی جانب سے دھمکی بھی دی جا ہی ہے ،انہوں نے متعلقہ حکام سے مذکورہ ٹیچر کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

 
 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم نواز شریف نے پاک فضائیہ کی مشقوں ’ہائی مارک‘ کا جائرہ لیا جس کے بعد انہیں ان مشقوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ پاک فضائیہ کی ہائی مارک مشقوں میں میں ایف 16، جے ایف 17 تھنڈر، ایف 7 اور میراج طیاروں نے حصہ لیا اور پاک فضائیہ کے طیاروں نے وزیراعظم نواز شریف کو سلامی بھی دی۔

اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے شاہین ہمارا فخر اور قوم کو اپنے شاہینوں پر پورا اعتماد ہے، پاک فضائیہ نے ملکی دفاع کے لیے پاک فوج اور بحریہ کے ساتھ مل کر ملکی دفاع کے لئے مثالی کردار ادا کیا ہے، وطن کی خدمت کے لئے پاک فضائیہ کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں، آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے

 

 

ایمز ٹی وی( تعلیم/ پنجاب) پنجاب یونیورسٹی لاء کالج کے طلباء نے ایک پرچے میں بیشتر امیدواروں کو فیل قرار دینے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ،احتجاج کے دوران کینال روڈ پر بدترین ٹریفک جام ہو گیا ،گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں ۔

پنجاب یونیورسٹی لاءکالج کےطلباء اور طالبات پرنسپل آفس کے باہر جمع ہوئے اوراحتجاجی مظاہرہ کیا ،انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کےبعد طلباء کینال روڈ پر آ گئے اور ٹریفک بلاک کر دی۔

ٹھوکر نیاز بیگ کی جانب سے آنے والی ٹریفک رکنے سے گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں ، کینال روڈ پر بدترین ٹریفک جام سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ، ٹریفک اہلکار بھی بےبس نظر آئے ۔

طلباء نے ایک پرچے میں 75 فیصد طلباء کو فیل قرار دینے پر تشویش کا اظہار کیا اور الزام عائد کیا کہ پرچے پروفیسر کے بجائے ایک کلرک نے چیک کیے، جس کی ویڈیو منظر عام پر آ چکی ہے۔

انہوں نے پرچوں کی دوبارہ چیکنگ کا مطالبہ کیا ،2 گھنٹے احتجاج کے بعد طلباء منتشر ہو گئے اور ٹریفک بحال کر دی گئی۔

 
 

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم)تعلیمی اداروں میں قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کے متعلق تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی مین قرارداد جمع کرادی اس حواے سے تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کہتے ہیں امید ہے کہ سندھ حکومت اس قرارداد کو سنجیدگی سے لے گی

قرارداد تحریک انصاف کے رکن خرم شیرزمان نے سندھ اسمبلی کے سیکرٹری کے پاس جمع کرائی... قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں پہلی جماعت سے میٹرک تک قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دی جائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں قرآن کی تعلیم شروع کی جائے اور قرآن پاک کا ترجمے کے ساتھ پڑھنے سے والدین کے مسائل بھی دور ہوجائیں گے. تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سے گزارش کرونگا کہ اس قرارداد کو منظور کرائیں اور امید ہے کہ سندھ اسمبلی میں حکومتی اراکین اس قرارداد کو سنجیدگی سے لے گی..

 

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد)صدر مملکت ممنون حسین نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے امید ظاہر کی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ دنیا میں امن کیلئے کردار ادا کریں گے اور بحیثیت امریکی صدر پاک، امریکہ تعلقات وسعت اختیار کریں گے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سابق صدر پرویز مشرف نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ٹرمپ دنیا میں امن اور استحکام لانے کی کوشش کریں گے اور پاک، بھارت تنارعات کے حل کیلئے کردار ادا کریں گے۔

پرویز مشرف نے کہا کہ ”میں ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور انہیں دنیا میں امریکہ کے دیرینہ اور آزمائے ہوئے دوستوں کے ساتھ بالخصوص جنوب ایشیاءمیں دوستانہ تعلقات کے نئے باب شروع کرنے میں کامیابی کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کرتا ہوں۔“

ساب صدر نے کہا کہ ”مجھے امید ہے کہ وہ دنیا میں امن اور استحکام لانے پر بھرپور توجہ دیں گے پاک، بھارت تنازعات کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ ہمیں دہشت گردی کو کچلنے اور انتہاءپسندی کو ختم کرنے کیلئے باہمی اعتماد کے ساتھ مل کر کام کرنا ہو گا ۔“

پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ”امریکہ کو افغانستان سے نہیں جانا چاہئے۔ افغانستان سے فوجی دستوں کی کمی اثرات سے متعلق ہے وقت سے متعلق نہیں۔“

 

 

ایمز ٹی وی (کھیل) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کو کمپنی بنانے کی منظوری دے دی جس کے بعد پی ایس ایل سے حاصل ہونے والا منافع پی سی بی کی بھی ملکیت ہوگا۔

پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے گورننگ باڈی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل پرائیوٹ لمیٹیڈ کمپنی پی سی بی کی نگرانی میں کام کرے گی، اس کے 5 میں سے3 ڈائریکٹرزکا تعلق پی سی بی اور2کا نجی سیکٹر سے ہوگا، بورڈ کی طرف سے نجم سیٹھی، منصور خان اور شکیل شیخ جبکہ نجی سیکٹر سے عارف حبیب اور ضیا رضوی شامل ہونگے، پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور فنانشل آفیسر نان ووٹنگ ارکان کے طور پر موجود ہوں گے، کمپنی کا چیئرمین انہی ارکان میں سے ہوگا، 3 ڈائریکٹر ہونے کی وجہ سے بورڈ کو فیصلوں پر زیادہ اختیار حاصل رہے گا، منافع بھی پی سی بی کو ہی ملے گا، کمپنی بننے کے بعد بورڈ آف ڈائریکٹرز قوائد و ضوابط کو تشکیل دے گا، معاملات کو شفاف رکھنے کیلیے باقاعدہ آڈٹ بھی ہوگا۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ انڈین پریمیئر لیگ کے انتظامی امور میں جو خامیاں سامنے آئی تھیں ان سے گریز کرتے ہوئے پی ایس ایل کمپنی کا بہتر سیٹ اپ تشکیل دیا جائے گا، دنیا کے جتنے بھی بورڈز ہیں وہ سب پرائیویٹ ہیں اس لیے پی ایس ایل کمپنی کو بھی پرائیوٹ کرنے کی ضرورت پڑی، لیگ سے حاصل ہونے والا منافع پی سی بی کی بھی ملکیت ہوگا، ہماری پوری کوشش ہے کہ اگلے ایڈیشن کا فائنل لاہور میں ہو جب کہ سیکیورٹی معاملات کے لئے پنجاب حکومت سے رابطے میں ہیں۔

چیئرمین پی ایس ایل کا کہنا تھا کہ بھارت سے سیریز نہ ہونے پر کرکٹ بورڈ کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا جس پر آئی سی سی کو کہا کہ بھارت کے نہ کھیلنے سے ہمارا نقصان کون پورا کرے گا جس پر آئی سی سی کی جانب سے گرانٹ یا قرضے کی آفر کی گئی جسے قبول نہیں کیا جب کہ آئی سی سی نے اس موقف پر کمیٹی بنانے کی بات کی جسے ہم نے مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ بی سی سی آئی سیکرٹری انوراگ ٹھاکر سے دو ٹوک الفاظ میں پوچھا کہ ہمارے ساتھ کھیلنا ہے یا نہیں، اگر نہیں کھیلنا تو آئی سی سی ایونٹ میں بھارت کے خلاف میچ کے پوائنٹس ہمیں ملیں گے جس کے بعد انوراگ ٹھاکر سےآفیشل بیان دینے کا کہا جس پروہ خاموش رہے۔

دوسری جانب چیئرمین پی سی بی شہر یار خان نے کہا کہ گورننگ بورڈ کے اجلاس میں قومی ٹیم کی انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں کارکردگی کو سراہا گیا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں کنڈیشنز مشکل لیکن امید ہے کہ کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے۔ اجلاس میں چیئرمین، ڈومیسٹک کرکٹ کمیٹی ،گیم ڈیولپمنٹ کمیٹی، ایچ آر کمیٹی اورآڈٹ کمیٹی کی رپورٹس کا جائزہ بھی لیا گیا، اسکول کرکٹ، پی سی بی کے الیکشن قوائد میں تبدیلی اور دیگر معاملات پر بھی بحث کی گئی، محمد یوسف کے پرانے عدالتی کیس کی رقم معاف کر دی گئی۔ چیئرمین نے بتایا کہ فی الحال ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے میں تبدیلی نہیں کی جارہی، بار بار نظام بدلنے سے کوئی بہتری نہیں آتی، پی سی بی 3 ریجنز فاٹا،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔