Wednesday, 09 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی (کھیل) مصباح الحق نے ریٹائرمنٹ پلان فی الحال خارج ازامکان قرار دیدیا۔ ایک انٹرویو میں کپتان نے کہا کہ ابھی ہدف نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں بہتر کارکردگی ہے، چاہتا ہوں کہ ذاتی اور ٹیم کی پرفارمنس توقعات کے مطابق ہو، اس کے بعد دیکھوں گا کہ میرا جسم کس حد تک انٹرنیشنل کرکٹ کے قابل اور میں کس انداز میں اپنی افادیت ثابت کرسکتا ہوں۔

بطور کپتان ٹیسٹ میچز کی ففٹی مکمل کرنے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ ریکارڈز سے زیادہ اہمیت کارکردگی کی ہے، فتوحات اور اس میں بطور کھلاڑی انفرادی کردار سب سے مقدم سمجھا جانا چاہیے تاہم کوئی سنگ میل عبور کرنا باعث فخر ہوتا ہے

 

 

ایمز ٹی وی (کھیل) ظہیر عباس نے پی سی بی کا سربراہ کسی کرکٹرکو بنانے کا مشورہ دیدیا، اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بورڈ نے کئی اچھے اقدامات بھی کیے، میں موجودہ سیٹ اپ پر تنقید نہیں کرنا چاہتا لیکن میرے خیال میں کھیل کوئی بھی ہو اس کا چیف بھی متعلقہ شعبے کا کھلاڑی ہونا چاہیے۔

ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ 2یا 3سال میں بحال ہونے کی امید کرسکتے ہیں، بطور صدر آئی سی سی میٹنگز میں شرکت کے دوران سیکیورٹی پر مختلف ملکوں کے تحفظات سنتا رہا ہوں، یواے ای میں میچز کی میزبانی مہنگی پڑتی ہے، مقامی تماشائی بھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلیے موجود نہیں ہوتے، اس کے باوجود پاکستان ٹیم کا عالمی نمبر بننے سے ظاہر ہوتا ہے کہ کھلاڑیوں میں کس قدر صلاحیتیں موجود ہیں۔

ظہیر عباس نے کہا کہ حکومت اور عوام سب ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی چاہتے ہیں، امید ہے کہ حالات بہتر اورشائقین کو اپنے ملک میں مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

 

 

ایمز ٹی وی (کھیل) بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنی سپریم کورٹ کو بھی نہ بخشا، انگلینڈ کے خلاف بدھ سے شیڈول پہلا ٹیسٹ منسوخ کرنے کی دھمکی دیکر اپنے اکاؤنٹس کھلوا لیے، عدالت کے مطابق بی سی سی آئی میچ انتظامات کیلیے 58.66 لاکھ روپے استعمال کرسکتا ہے، رقم میزبان ایسوسی ایشن کو منتقل کرنے کے بجائے بورڈ کو خود ادائیگیاں کرنے کا حکم دیدیا، لودھا کمیٹی کو حساب کتاب پر نظر رکھنے کیلیے آڈیٹر اور معاونین کی تقرری کا بھی اختیار سونپ دیا۔

تفصیلات کے مطابق بی سی سی آئی ماضی میں دنیا کے کرکٹ بورڈز کو اپنی مالی پاور کی وجہ سے بلیک میل کرتا رہا،اب اس نے اپنے ملک کی سب سے بڑی عدالت کو بھی نہیں چھوڑا،انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے 24 گھنٹے قبل بی سی سی آئی کی جانب سے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی گئی کہ اکاؤنٹس سے رقومات نکالنے پر پابندی کی وجہ سے انکے پاس انگلش سیریزکے انتظامات کیلیے رقم نہیں ہے، لہذا وہ راجکوٹ میں شیڈول پہلا ٹیسٹ منسوخ کرنے والے ہیں، جس پر سپریم کورٹ نے ہنگامی طور پر اکاؤنٹس پر سے پابندی اٹھادی تاہم ساتھ میں بی سی سی آئی کو ہدایت دی کہ وہ ایک میچ کے اخراجات کیلیے 58.66 لاکھ روپے خرچ کرسکتا ہے، مگر یہ رقم میزبان ایسوسی ایشن کو دینے کے بجائے براہ راست کنٹریکٹرزوغیرہ کو دی جائیگی، 17 اور 26 نومبر کو شیڈول دوسرے اور تیسرے میچ کیلیے بھی یہی پالیسی ہوگی جبکہ باقی دو میچز کے بارے میں فیصلہ 5 دسمبر کو کیس کی اگلی سماعت میں کیا جائیگا۔

عدالت نے لودھا کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ آڈیٹر اور معاونین کا تقرر کرے جو بورڈ کے حساب کتاب پر نظر رکھیں گے۔بھارتی بورڈ کے ایک وکیل نے کہاکہ ہمیں سپریم کورٹ کے نئے حکم پر کوئی اعتراض نہیں کیونکہ انگلینڈ سے سیریز پر آنے والے اخراجات کیلیے رقم کی ضرورت تھی،اس کی اجازت ہمیں مل چکی ہے۔

یاد رہے کہ بی سی سی آئی کسی بھی صورت میں سپریم کورٹ کے مقرر کردہ لودھا پینل کی سفارشات پر عملدرآمد کرنے کو تیار نہیں ہے، عدالت کی جانب سے اس حوالے سے ڈیڈ لائن بھی دی جا چکی۔سپریم کورٹ کی جانب سے بھارتی بورڈ پر واضح کیا گیا تھا کہ جب تک ایسوسی ایشنز لودھا سفارشات پر من و عن عملدرآمد نہیںکرتیں انھیں فنڈز فراہم نہ کیے جائیں

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا تھا کہ امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد پوری دنیا میں بڑی تبدیلی آئے گی، تبدیلی کا اثرامریکا میں بھی ہوگا اوردنیا بھی متاثرہوگی جب کہ پاکستان سمیت پوری دنیا کو خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو بھارتی فوجی افسرتھا لیکن را کے ایجنٹ کے طور پر پکڑا گیا، وزیرخارجہ کے نہ ہونے کے باعث ہماری خارجہ پالیسی کنفیوژن کا شکار ہے جہاں دنیا کو ہم بھارت کا بھیانک چہرہ نہ دکھا سکے جب کہ لگتا ہے کہ حکومت کے پاس کوئی وزیر خارجہ بننے کے لائق شخص ہی نہیں۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے حوالے سے قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے نازیبا الفاظ استعمال کئے اورپھر پارلیمان آئے، الزام لگانا اور گالیاں دینا اپوزیشن نہیں، اپوزیشن وہ ہے جو ہم پارلیمنٹ میں رہ کر رہے ہیں،عمران کا پارلیمانی تجربہ ہے نہ ہی سیاست کا، معلوم نہیں تحریک انصاف کیا کھیل کھیل رہی ہے، تحریک انصاف کا قانون و انصاف کمیٹی میں نہ آنا انتہائی تعجب خیزہے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کی راہداری میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اورعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا، شیخ رشید نے ہاتھ جوڑ کر خورشید شاہ سے سوال کیا کہ شاہ جی آپ عمران خان کی مخالفت کیوں نہیں چھوڑتے ہیں، جس پرخورشید شاہ نے کہا کہ میں سیاست دان ہوں بے غیرت نہیں، اس کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ بے غیرت تو عمران خان بھی نہیں۔

خورشید شاہ نے مزاحیہ اندازمیں شیخ رشید کو کہا کہ یہاں ن لیگ والے کھڑے ہیں اس لیے ہم علیحدگی میں بات کریں گے، میں آپ کے ذریعے عمران خان کو اہم پیغام بھجواؤں گا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہےکہ علامہ اقبال نے جنوبی ایشیا كے مسلمانوں كوقائد اعظم جیسی عظیم قیادت دی جنہوں نے ناممكن كو ممكن بنایا جب کہ پاكستان علامہ اقبال كا فیضان ہے۔
وزیراعظم نوازشریف نے یوم اقبال كے موقع پر قوم كے نام اپنے پیغام میں كہا ہے كہ اقبال ہمارے قومی افق پر طلوع ہونے والا وہ روشن ستارہ ہے جس نے ایك ایسے وقت میں ہمیں راستہ دكھایا جب غلامی كے اندھیروں میں ہم اپنی منزل كا نشان كھو چكے تھے، اقبال نے اپنی شاعری كے ذریعے ہم میں وہ قوتِ عمل پیدا كی جس كے سہارے نہ صرف ہم نے مایوسی كو شكست دی بلكہ اپنی منزل تك بھی پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقبال ہی تھے جنہوں نے جنوبی ایشیا كے مسلمانوں كوقائد اعظم جیسی عظیم قیادت دی جنہوں نے ناممكن كو ممكن بنایا جب کہ پاكستان علامہ اقبال كا فیضان ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ علامہ اقبال نے نہ صرف پاكستان كا خواب دیكھا بلكہ یہ بھی بتایا كہ یہ خواب جب تعبیر آشنا ہوگا تو اسے كس طرح كے فكری اور عملی مسائل كا سامنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے خطبہ الہٰ آباد میں جنوبی ایشیا میں مسلمانوں كے محفوظ مستقبل كا نقشہ پیش كیا اور اپنے علمی خطبات میں ان فكری اورعملی مسائل كی نشاندہی كی جو ایك نئی مملكت كو درپیش ہو سكتے ہیں یہ اُس دانائے راز كی نگاہ دوربین تھی كہ انہوں نے برسوں پہلے ہی ان مسائل كی پیش گوئی كی جن كاہمیں آج بھی سامنا ہے

 

 

ایمز ٹی وی( تعلیم/راولپنڈی) نجی اسکولوں کی بلڈنگ، بچوں ، اساتذہ کی تعداد ،ان کی تعلیم سمیت دیگر معلومات اکٹھی کی جائینگی، سروے 15نومبر تک جاری رہیگا ۔

راولپنڈی میں نجی تعلیمی اداروں کا ڈیٹا بیس بنانے کے لئے اسکول شماری پروگرام شروع، نجی فرم سروے کرے گی،ٹھیکہ دے دیا گیا جسے محکمہ تعلیم راولپنڈی دیہی علاقوں میں فی اسکول 150اور شہری علاقوں میں فی اسکول 125روپے اداکرے گا۔

صوبائی حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ تعلیم راولپنڈی نے ضلع بھر کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لئے اسکول شماری پروگرام شروع کردیا ہے اس سلسلے میں نجی اسکولوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لئے پرائیویٹ فرم سیم انٹرنیشنل کی خدمات حاصل کرلی گئیں۔

اس فرم کو محکمہ تعلیم ضلع بھر میں نجی اسکولوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لئے لاکھوں روپے اداکر ے گا جس کے تحت محکمہ تعلیم اور فرم کے درمیان معاہدہ بھی طے پاگیاہے ۔

نجی اسکولوں کی بلڈنگ، بچوں ، اساتذہ کی تعداد ،ان کی تعلیم سمیت دیگر معلومات اکٹھی کی جائیں گی ۔

 
 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم/اسلام آباد) قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اشرف نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کی 202 ایکڑ زمین پر قبضہ ہے ، سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری نے یونیورسٹی کی 56 کنال اراضی پر گھر اور زرعی فارم بنا رکھا ہے۔

سی ڈی اے نے زمین کی قیمت لینے کے باوجود ہمیں ساری زمین کا قبضہ نہیں دلایا، 26سالوں سے خطوط لکھ رہے ہیں، ڈاکٹر جاوید اشرف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایک سال کے عرصہ میں یونیورسٹی کے گردونواح میں تجاوزات کی بھرمار ہو گئی۔

ہمارے پاس تجاوزات ہٹانے کیلئے فورس نہیں ہے ، انتظامیہ بھی مدد نہیں کر رہی، زمین قبضہ مافیاسے واگزار کرانے کیلئے ہم قانونی طریقے سے آگے بڑھیں گے ۔ ہمیں غیر قانونی قابضین کو قانونی طور پر بسانے کا کہا گیا ہے.

یونیورسٹی کے ترجمان ڈاکٹر الہان نیاز نے بتایا کہ یونیورسٹی کیلئے 1709 ایکڑ زمین الاٹ کی گئی تھی جس کی مکمل ادائیگی کی جا چکی ہے ،

قبضہ کا سلسلہ جاری رہا تو پانچ سے دس سالوں کے اندر یونیورسٹی میں کچی آبادیاں بن جائیں گی، حکومت، سی ڈی اے اور متعلقہ اداروں سے اپیل ہے کہ زمین کا رقبہ واگزار کرانے میں ہماری مدد کریں۔

انتظامیہ نے سکیورٹی کے حوالے سے خبردار کیا ہے ، اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں سب سے غیر محفوظ قائد اعظم یونیورسٹی ہے ، ہمارے سکیورٹی گارڈز کم ہیں، پوری یونیورسٹی کیلئے 130 گارڈز ہیں، چار دیواری تعمیر نہ ہونے کے باعث طلبا و طالبات و فیکلٹی ممبرز عدم تحفظ کا شکار ہیں، خدانخواستہ نا خوشگوار واقعہ ہوا تو ذمہ دار سی ڈی اے ہوگا۔

 
 

 

 

ایمز ٹی وی( تعلیم/کراچی) پاکستانی طلبہ نے ملک کے لیے ایک اور اعزاز جیت لیا، سائنسی تجربات کے عالمی مقابلوں میں پاکستانی طلباء نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی ۔

پاکستانی طلباء نے امریکہ میں منعقدہ تجرباتی مقابلوں میں پہلی بارحصہ لیا اور ضرر رساں بیکٹیریا کو مفید بنانے کا کامیاب تجربہ پیش کرکے کانسی کا تمغہ حاصل کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کردیا۔

پشاور سے تعلق رکھنے والی طالبات بھی کامیاب ٹیم کا حصہ رہیں، جو اپنی جیت پرخوشی اور روشن مستقبل کے لئے پرامید ہیں۔

واضح رہے کہ صوبائی حکومت اور نجی یونیورسٹی کے تعاون سے ہی عالمی مقابلے میں شرکت ممکن ہوئی ہے۔

 
 

 

 

ایمز ٹی وی(تعلیم/ لاہور) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے بی ڈی ایس فرسٹ پروفیشنل کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔

13ڈینٹل کالجوں کے 784طلبہ نے امتحان میں حصہ لیا جن میں سے539پاس جبکہ 243فیل قرار پائے۔

کامیابی کا تناسب68.93فیصد رہا۔ڈی مونٹ مورنسی کالج آف ڈنٹسٹری لاہورکی عائشہ سہیل نے605 نمبر لے کر پہلی پوزیشن ،ڈینٹل سیکشن پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد کی مریم اسلم نے593 نمبر لیکر دوسری جبکہ اختر سعید میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کی آمنہ خالد ے589 نمبرلیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔