Wednesday, 09 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(تعلیم/اسلام آباد) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی انتظامیہ نے سمسٹر بہار 2016ء کے جاری ا متحانات میں میٹرک کے انگریزی پیپر میں نامناسب سوال پر سینئر پروفیسر کی سربراہی میں تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی
تفصیلات کے مطابق اوپن یونیورسٹی کی انتظامیہ نے سمسٹر بہار 2016ء کے جاری ا متحانات میں میٹرک کے انگریزی پیپر میں نامناسب سوال پر سینئر پروفیسر کی سربراہی میں تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی جو ذمہ داروں کا تعین کرکے ایک ہفتے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
واضح رہے کہ میٹرک کے انگریزی کے پرچہ میں سوال نمبر پانچ میں امیدوارو ں سے پوچھا گیا ہے کہ ان کی بڑی بہن کی عمر کتنی ہے ، جسمانی سائز کیا ہے ، قد کتنا ہے ، دیکھنے میں کیسی ہے ۔
۔

 

 


ایمزٹی وی(کوئٹہ) پاک چین اقتصادی راہدری منصوبے کے تحت چین کا پہلا تجارتی قافلہ گوادر پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق 50 ٹرکوں پر مشتمل چین کا پہلا تجارتی قافلہ سی پیک روٹ کے ذریعے گوادر پہنچ گیا ہے۔

چین کے تجارتی قافلے کو پاک فوج کی سخت سیکیورٹی میں خنجراب سے گوادر پہنچایا گیا۔

 

 

ایمزٹی وی(آزاد کشمیر) مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ سیز فائر لائن توڑنے کیلئے لانگ مارچ کے قافلے کی قیادت کروں گا میرے ہاتھ میں کشمیر کا جھنڈا ہو گا مجھے اس کی پرواہ نہیں کہ سامنے سے دشمن بھارت کی گولی لگتی ہے یا پیچھے سے دوستوں کی گولی لگتی ہے سیز فائر لائن کشمیریوں کیلئے کوئی اہمیت نہیں رکھتی اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق دیتی ہے کہ وہ آر پار آجا سکیں صرف پاکستان اور ہندو ستان کے لوگوں کو بغیر ویزے کے آر پار جانے کا حق نہیں ہے ۔

دنیا کے لیے یہ کنٹرول لائن ہے لیکن کشمیریوں کے لیے یہ کنٹرول لائن نہیں سیز فائر لائن ہے اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ مسلم کانفرنس نے سب سے پہلے سیز فائر لائن توڑنے کی کال دی پھر 90کی د ہائی میں جے کے این ایس ایف کے لوگوں نے سیز فائر لائن توڑنے کے لیے مارچ کیا بعد میں امان اﷲ خان نے بھی لبریشن فرنٹ کے لوگوں کو لے کر اسی طرح کی کوششیں کی، ہمارے نزدیک تو پڑوسی چین جیسا دوست ہے ہندوستان سیدھا دشمن ہے گلگت بلتستان ریاست جموں و کشمیر کا حصہ ہے اسے کسی صورت الگ نہیں ہونے دینگے قائمہ کمیٹی کی طرف سے گلگت بلتستان کے متعلق فیصلوں کی کوئی حیثیت نہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)ز کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے صدرآزاد جموں وکشمیر سردار محمد مسعودخان نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے ایٹمی ڈھال، جغرافیائی سرحدوں کے دفاع اور روایتی جنگ کیلئے مضبوط جنگی مشینیں موجود ہیں ۔ لیکن ہم ابلاغی محاذ پر قومی تشخص کے دفاع، ملکی مفادات کے تحفظ اور کشمیر کے حوالے سے اپنا مقدمہ عالمی برادری کے سامنے پیش کرنے میں کمزور ہیں۔

ہمیں اس سلسلے میں اپنی یونیورسٹیوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تلوار سے لیس نوجوانوں کی فوج تیار کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان ہی نہیں پورے خطے کی قسمت بدلے گی۔

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان پاکستان کے دوروزہ سرکاری دورہ پر بدھ کواسلام آباد پہنچ رہے ہیں، ناکام فوجی بغاوت کے بعد ترک صدر کا پاکستان کا یہ پہلادورہ ہے جس میں وہ پاکستان کی سول اورفوجی قیادت کیساتھ اہم دوطرفہ امور پر ملاقاتیں کریں گے۔

سفارتی ذرائع نے میڈیا کوبتایاہے کہ اردوان دورہ کے دوران پاکستان کی سول اورفوجی قیادت کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کم کرنے کی بھی کوشش کریں گے۔

ان سفارتی ذرائع کا خیال ہے کہ ترک صدرکے پاکستان کی فوجی اورسول قیادت دونوں کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اور وہ دونوں اطراف کوقائل کرنیکی کوشش کریں گے کہ باہمی عدم اعتماد سے پاکستان کواقتصادی استحکام کے حصول کی کوششوں میں مدد نہیںملے گی۔

 

 

ایمزٹی وی(کوئٹہ)ایف سی ترجمان کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کے زیر استعمال خالی گھر سے بھارتی تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق حساس ادارے کے اہلکاروں اور ایف سی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خضدار کے علاقے وڈھ میں واقع ایک کمپاؤنڈ سے بھارتی مقدار میں بارود اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

ترجمان ایف سی مطابق فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے وڈھ میں ایک خالی گھر سے 80 کلوگرام بارود، متعدد ڈیٹونیٹرز، ریمورٹ کنٹرولز اور سیکڑوں گولیاں برآمد کرلی ہیں تاہم کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ ایف سی کے مطابق خالی گھر کالعدم تنظیم کے زیر استعمال تھا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) 14 نومبر بروز پیر کی رات چاند معمول سے بڑا اور زیادہ روشن ہوگاجسے سپر مون کہا جا تا ہے ۔
نومبر کی 14 تاریخ کو چاند زمین سے قریب ترین ہوگا چاند معمول سے 14 فیصد بڑا اور30 فیصد زیادہ روشن ہوگا، 'سپر مون کہلانے والا یہ چاند زمین کے انتہائی قریب آجائے گا اور تقریباً 70 سال کے بعد زمین اور چاند کے درمیان فاصلہ اتنا کم ہو گا۔
پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بج کر52 منٹ پرچاند زمین کے قریب ترین ہوگا، یہ موقع اب دوبارہ 25 نومبر 2034 ءمیں نمودار ہوگا جبکہ آخری مرتبہ اس قسم کا سپرمون 1948ءمیں دیکھا گیا تھا

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/اسلام آباد)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ایل ایل بی پروگرام شروع کرنیکا فیصلہ کر لیا ہے ۔ وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی زیر صدارت اجلاس میں پروگرامز شروع کرنے کی منظوری دی گئی ۔

 

 

 


ایمزٹی وی(تعلیم/بلوچستان) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے ڈینز ، پروفیسرز، تعلیمی وانتظامی شعبوں کے سربراہان کا اجلاس وائس چانسلر ڈاکٹر محمد ادریس کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں یونیورسٹی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور صوبائی حکومت کے نوٹیفکیشن کی روشنی میں یونیورسٹی کو تعلیمی سرگرمیوں کے لئے 14نومبر سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ طلباء و طالبات کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچایا جا سکے ۔

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ طلباء و طالبات کی تعلیمی سرگرمیوں میں جو تعطل آیاہے اس کی کمی کو پورا کرنے کے لئے اساتذہ اضافی وقت پڑھائی کے لئے دینگے ۔

وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنی صلاحیتوں کو برو ئے کار لائیں گے اجلاس میں اساتذہ پر زور دیا گیا کہ وہ طلباء کو زیادہ سے زیادہ تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ سکیورٹی کے انتظامات بھی سخت کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

 

 

ایمزٹی وی(پشاور)پشاور کے علاقے تیرائی بالا میں گھات لگائے ملزمان نے پیشی پر جانے والے باپ بیٹے پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ، مقتولین رکشے پر عدالت جا رہے تھے تاہم فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور بھی جاں بحق ہو گیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گھات لگائے ملزمان نے ایک مقام پر رکشہ کوروکا اور اندھا دھند فائرنگ کر کے فرار ہو گئے تاہم فائرنگ کے نتیجے میں باپ بیٹا اور رکشہ ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ہیں جن کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں ۔ مرنے والے دونوں باپ بیٹا سرکاری ملازم تھے ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے تاہم ملزمان کی شناخت ہونے کے بعد گرفتار کر لیا جائے گا ۔