Tuesday, 08 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمز ٹی وی ( تعلیم) جامعہ کراچی میں سوفٹ ویئرنمائش کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جامعہ کراچی کے شیخ زید اسلامک سینٹر کے زیر اہتمام سوفٹ ویئر نمائش کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نمائش22 اکتوبر 2016 ء کو صبح 9:00 تاشام6:00 بجے منعقد ہوگی نمائش کا افتتاح شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر کریں گے۔

ڈاکٹر محمد قیصر کا کہنا ہے کہ مذکورہ نمائش کا مقصدطلبہ میں قومی اوربین الاقوامی آئی ٹی مارکٹس سے متعلق شعور ،آگاہی کے علاوہ تجربہ بھی فراہم کرنا ہے۔

ایمز ٹی وی ( تعلیم) لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل کے مختلف شعبوں میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیاگیا۔ جن میں ڈی وی ایم ،بی ایس ایگریکلچر ،ڈبلیو آر ای،بی ایس میرین سائنسز،بی ایس ڈبلیو آر ایم ،بی ایس اکنامکس ،بی ایس انگلش،بی ایس انوائرمنٹل سائنسز ،بی ایس کمپیوٹر سائنسز،بی ایس جیالوجی،بی ایس بی اے،بی ایڈ ،بی بی اے،ایم اے ایجوکیشن ،اور ایم فل پروگرام شامل تھے۔

 

انٹری ٹیسٹ لسبیلہ یونیورسٹی اوتھل اور کوئٹہ کے دو مختلف امتحانی مراکز میں لئے گئے ،تین شعبوں جن میں ڈی وی ایم،بی ایس ایگریکلچراور ڈبلیوں آر ای کا ٹیسٹ این ٹی ایس کے ذریعے منعقد ہوئے ۔

جبکہ باقی شعبوں کا ٹیسٹ یونیورسٹی کے زیر اہتمام لئے گئے،انٹری ٹیسٹ میں طلباءوطالبات کی کثیر تعداد شامل تھیں۔ انٹری ٹیسٹ میں بلوچستان کے مختلف اضلاع کے علاوہ ملک کے دیگر صوبوں سندھ،خیبر پختونخواہ اور پنچاب سے بھی طلباءوطالبات نے شرکت کی۔

 
 


ایمزٹی وی(راولپنڈی) پاکستان آرمی کی میزبانی میں جسمانی پھرتی اور جنگی صلاحیتوں کے اظہار کے بین الاقوامی مقابلوں کا آغازکل ہو گا۔

coas3

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق غیر ملکی افواج کی ٹیموں کی پہلی بین الاقوامی پی اے سی ای ایس چیمپئن شپ 2016 ء کا آغاز 18 اکتوبر سے لاہور کے ایوب اسٹیڈیم میں ہوگا جس میں 370 فوجی حصہ لیں گے۔ چھ روزہ مقابلوں سے قبل اعلیٰ فوجی افسران کی موجودگی میں فل ڈریس ریہرسل بھی کی گئی۔

Special Services Group joint training with US Special Forces

ایونٹ میں شرکت کے لئے نیپال، برطانیہ، قازقستان، سری لنکا، چین، اردن، سعودی عرب، ملائیشیا اور مالدیپ کے دستے لاہور پہنچ چکے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بحرین، آسٹریلیا، امریکا، ترکی، بنگلہ دیش اور انڈونیشیا کی ٹیمیں آج لاہور پہنچیں گی۔

ایمزٹی وی(رحیم یار خان)سجہ موڑ کے قریب دو بسوں میں تصادم سے کئی طلبا سمیت 29 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق طالب علموں سے بھری ایک بس خانپور سے رحیم یار خان جا رہی تھی کہ صادق آباد میں سجہ موڑ کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 29 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

16 killed 30 plus injured as buses run into each other in rahim yar khan 3a8500913e7b122a2a718263900b20e4

متعدد افراد کی لاشیں بسوں کی باڈی کاٹ کر باہر نکالا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال جب کہ شدید زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بسوں کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں دونوں بسوں کے ڈرائیور اور کلینرز بھی شامل ہیں۔

x604f731bc3274ca632c5831c71422548 L.jpg.pagespeed.ic.LzWnX4CvVG

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے خانپور کے قریب ٹریفک کے افسوسناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کی ہے۔ انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجہ کی بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

580441fd0885e

واضح رہے کہ 2009 میں بھی سجہ موڑ پر باراتیوں سے بھری 2 بسیں مخالف سمت سے آتے ٹرک سے ٹکرا گئیں تھیں جس کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔


ایمزٹی وی(کراچی) ایم کیو ایم لندن کے رہنماؤں کی کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے موقع پر رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی۔

زرائع کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم لندن کے رہنماکراچی پریس کلب میں بانی الطاف حسین سے اظہا ریکجتہی کیلئے پریس کانفرنس کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر رینجرز کی بھاری نفری کلب کے باہر موجود تھی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن رابطہ کمیٹی کی پریس کانفرنس سے قبل رینجرز کی بھاری نفری پریس کلب کے باہر پہنچی اور پریس کانفرنس رکوانے کیلئے پریس کلب کے عہدیداروں سے مذاکرات بھی کیے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز اہلکاروں نے پریس کلب کے عہدےداروں سے کہا ہے کہ ”نہیں چاہتے دوبارہ پاکستان کے خلاف بات کی جائے “۔رینجررز اہلکار اپنے ساتھ کیمرے والی موبائل وینز بھی لائے۔


ایمزٹی وی(کراچی)ایم کیو ایم لندن کے اراکین کی پریس کانفرنس ختم ہونے کے بعد پولیس اور رینجرز کی نفری کراچی پریس کلب کے باہر پہنچ گئی ہے جبکہ ایم کیو ایم کارکنان کی بڑی تعداد بھی وہاں پہنچ گئی ہے اور نعرے بازی شروع کر دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 22 اگست کے واقعہ سے متعلق درج مقدمات میں نامزد افراد کو پریس کلب کے باہر سے ہی گرفتار کیا جائے گا تاہم جو افراد مطلوب نہیں ان کو تحویل میں لینے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق 22 اگست واقعہ کے تفتیشی افسر بھی پریس کلب کے باہر موجود ہیں اور پریس کلب کے دروازے بھی بند کر دئیے گئے ہیں جبکہ نامزد افراد کی گرفتاری کیلئے رینجرز اور پولیس مل کر کارروائی کرے گی۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم لندن کی پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال پر ایم کیو ایم کارکن نے بدتمیزی کی جس پر صحافیوں نے احتجاج کیا تو اسے بھی پریس کلب کی عمارت سے باہر نکال دیا گیا۔ اس وقت کارکنان کی بڑی تعداد پریس کلب کے باہر موجود ہے اور نعرے بازی کر رہی ہے جبکہ رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری بھی وہاں پہنچ چکی ہے۔

ایمز ٹی وی ( تعلیم) خیرپور میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مشہور عالم شاہ نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی منظور ی سے کالج میں 37نئے پروفیسراور8رجسٹراربھرتی کئے ہیں خیرپور میڈیکل کالج کو پاکستان کا مثالی کالج بنانا چاہتا ہوں وہ کالج کے کانفرنس ہال میں معیاری تعلیم اور آئندہ کے تعلیمی منصوبوں کے متعلق صحافیوں کو بریفنگ دے رہے تھے۔

بریفنگ میں ڈاکٹر مختیار لاکھو، ڈاکٹر صفدرآرائیں،ڈاکٹر فرخ امتیاز بھنبھرو،ڈاکٹر بشرارامیجو ،ڈاکٹر ظہور پھل اورتمام فیکلٹیزکے ڈاکٹر موجود تھے ۔

پروفیسر ڈاکٹر مشہورعالم شاہ نے کہاکہ کالج میں نئے بھرتی کئے گئے پروفیسروں میں سے 5پروفیسرایک ایسوسی ایٹ پروفیسر25اسسٹنٹ پروفیسراور8رجسٹرارشامل ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ خیرپورنیا میڈیکل کالج ہے نئے بھرتی کئے گئے ڈاکٹروں نے ایک شخص کے دماغ کا کامیاب آپریشن کر کے تاریخی کارنامہ سرانجام دیا انہوں نے کہاکہ کالج میں نئے ڈاکٹر بھرتی کر نے سے ڈاکٹروں کی کمی کی شکایات کافی حد تک ختم ہو گئی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم کالج میں ملک کی پہلی مثالی لیبارٹری قائم کرنا چاہتے ہیں جبکہ مزید فیکلٹیزقائم کر کے سندھ کے دیہی علاقوں کو مطلوبہ علاج کی سہولیات فراہم کریں گے ۔

ایک سوا ل پر انہوں نے کہاکہ کالج میں بچوں کے ماہر ڈاکٹر مقرر کئے گئے ہیں تاہم ضرورت پڑنے پر مزید ماہر ڈاکٹر بھرتی کریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ مستقبل قریب میں خیرپو رمیڈیکل کالج سندھ کا سب سے بڑا اور کامیاب کالج ثابت ہو گا جبکہ آگے چل کر خیرپو رمیڈیکل کالج کو پاکستان کا سب سے بڑا مثالی کالج بنائیں گے انہوں نے پی پی ایچ آئی اور دیگراداروں کے تعاون کی تعریف کی جبکہ انہوں نے سول سوسائٹی کے نمائندوں اور سماج سدھارکی تنظیموں کو اپیل کی کہ کالج کی معیاری تعلیم اور خیرپور میں بہترعلاج کے متعلق عوام میں بیداری مہم چلائیں تاکہ بیماریوں میں مبتلا مریض ہمارے پاس آئیں اورہمارے ڈاکٹر مسیحا بن کر ان کی مد د کرسکیں

ایمز ٹی وی (کوئٹہ) صوبائی صدر اے این پی پشین صوبائی صدر عوامی نیشنل پارٹی حاجی اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ اقتصادی راہداری کی تمام ترمراعات پنجاب کو دی جارہی ہیں، پشتون قوم آگ میں جل رہی ہے، ہمارے ہاتھ خون سے رنگے نہیں، پشتون کو کوئی طعنہ نہیں دے سکتا صوبائی حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میںمکمل ناکام ہوچکی ہے، پشتون قوم آگ میں جل رہی ہے اللہ کا شکر ہے ہمارے ہاتھ خون سے رنگے نہیں ہیں پشتون کو کوئی طعنہ نہیں دے سکتا.

پشتونوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کرئینگے پاک چائنا اکنامک کوریڈور منصوبے کا رخ موڑ کر پنجاب چائنا اکنامک جبکہ گوادر تا کاشغر روٹ لاہور تا کاشغر بنادیا گیا ہے جس میں تمام تر مراعات پنجاب کو ملیں گی کوئی مائی کا لال پشتون کو دہشتگرد اور غدار قرار نہیں دے سکتا تاریخ گواہ کہ پشتونوں نے ملک و قوم کی سالمیت و دفاع کیلئے کافی قربانیاں دی ہیں لیکن اب سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بلوچستان سندھ اور فاٹا میں انکی نسل کشی کی جارہی ہے پشتون قوم پر ظلم و بر بریت کی انتہاء کردی گئی ہے صوبائی حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میںمکمل ناکام ہوچکی ہے سانحہ 8 اگست کے ملزمان کون ہیں سب جانتے ہیں کافی لاشیں اورجنازے اٹھائے ماؤں اور بہنوں کو رولایا گیا یتم بچوں کو دلاسا دے دے کر تھک چکے ہیں بے گناہ پشتون کے خون کے ایک ایک قطرے کا حسا ب لیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین میں کارپوریشن صدر سید عبدالباری غرشین کی زیر صدارت منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی نظام الدین کاکڑ صوبائی نائب صدر حاجی اصغر علی ترین مرکزی کمیٹی ممبر عبیداللہ عابد ضلعی صدر عبدالباری کاکڑ حاجی سیف اللہ خاکسار مرکزی کمیٹی ممبر حاجی عبدلباری کاکڑ حاجی علاؤالدین اور نائب صدر ملک صادق کاکڑ نے بھی خطاب کیا صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ صوبے میں لاقانونیت بدامنی بڑھتی جارہی ہے امن دشمن عناصر بے قابو ہوگئے انہیں راستہ دینے والوں کو عوام کے سامنے لاکر بے نقاب کرئینگے پشتون اولس دربدر اور مایوسی کے شکار ہیں انہوں نے کہا کہ امن وامان کی مخدوش صورتحال،سانحہ سول ہسپتال اور گوادر تا کاشغر روٹ سمیت دیگر مسائل کیخلاف 26اکتوبر کو کوئٹہ میں اے این پی کا مرکزی جلسہ پاور پلس ہوگا ۔

ایمز ٹی وی ( تعلیم) محکمہ کالج ایجوکیشن کے ذیلی ادارے سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈووکیشنل ٹرینگ اتھارٹی کی جانب سے مناسب رہنمائی نہ کئے جانے کے باعث ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ میں داخلوں کے سینکڑوں طلبہ کو مشکلات میں مبتلا کردیا ہے

بتایا جاتا ہے کہ سندھ بھر کے مختلف ٹیکنیکل کالجوں میں ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ میں داخلوں کے خواہش مند طلبہ کو غلط ایڈمٹ کارڈز جاری کردیئے ہیں یہ ایڈمٹ کارڈز این ٹی ایس اسلام اباد سے جاری کیے گئےہیں

جن میں کراچی کے سینکڑوں طلبہ کے مراکز جیکب آباد،خیرپور،مٹھی شکارپورمیں قائم کئے گئے ہیں۔ مختلف شعبہ جات میں داخلے کے لیے این ٹی ایس کا ٹیسٹ 16اکتوبرکوہوگا.

تاہم این ٹی ایس سندھ کے انچارج محمدعمران کے مطابق دو سو طلبہ نے غلط اندراج کیا تھاجس کی وجہ سی ان کے مراکز دور ہوگئے تھے اب اندارج درست کردیا گیا ہے اور امیدواروں کو ایس ایم ایس کے ذریعہ آگاہ بھی کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایس ٹیوٹا میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ کے دورمیں غیر قانونی بھرتیاں ہوئی تھیں جس کی تحقیقات ایک ریٹائر جج نے کی تھیں اور بھرتیوں کو غلط قررا دے کرذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی تھی مگر معاملہ دبا دیا گیا بعدا ازاں ایک اور سفارشی خاتون کو براہ راست گریڈ 18میں بھرتی کرلیا گیا انھیں وزیر اعلیٰ ہاوس کی گاڑی اور پیٹرول بھی دیا گیا۔

ایمز ٹی وی ( تعلیم) ڈیرہ غازی خان بورڈ نے طالبعلم کو مقررہ نمبر سے زائد نمبر دے کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

 

ddd

ڈیرہ غازی خان بورڈ نے گیارویں کے 2016 کے نتائج کا علان کیا تو طالبعلم کو دل کھول کر نمبر دے دیئے اور بائیولوجی کے پیپر میں طالبعلم محمد عمر کو مقررہ 85 میں سے 88 نمبر دے ڈالے۔ طالبعلم کو رزلٹ درست کروانے کے لئے دھکے کھانے پڑ گئے۔

جس پربورڈ حکام سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے الزام رزلٹ تیار کرنے والے کلرک پر ڈال دیا۔ طالبعلم نے رزلٹ ٹھیک کرنے کے لئے بورڈ حکام سے رابطہ کیا لیکن تین روز بعد بھی رزلٹ ٹھیک نہیں ہو سکا۔ نوجوان آفس کے دھکے کھانے پر مجبور ہو گیا ہے۔