Tuesday, 08 October 2024
Reporter SS

Reporter SS


ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو پس پشت نہیں ڈالا جاسکتا کیونکہ یہ جنوبی ایشیا میں ایٹمی جنگ کی وجہ بن سکتا ہے ۔
اسلام آباد میں نجی یونیورسٹی میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران مسعود خان نے کہا کہ بھارت غیرقانونی طورپر کشمیر پر قابض ہے، کشمیر میں بھارتی افواج کی موجودگی غیر قانونی ہے۔
بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں تمام عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا تے ہوئے ظلم وستم کی انتہا کردی ہے، کشمیری 70 سال سے آزادی کے لیے بھارتی مظالم کا مقابلہ کررہے ہیں، کشمیری حق خودارادیت کے لیے اپنا خون پیش کررہے ہیں ، اس تمام صورت حال میں بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے اقوام متحدہ میں کیسے کہہ دیا کہ کشمیر اس کا اندرونی معاملہ ہے حالانکہ کشمیر کسی صورت بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے۔

صدرمسعودخان کا کہنا تھا کہ سرینگر میں کشمیری نوجوان آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اورکشمیریوں کی پانچویں نسل آج کشمیر میں بھارت سے آزادی چاہتی ہے، کشمیریوں کی تحریک آزادی روزانہ کی بنیاد پررائے شماری ہے، حق خودارادیت اور تحریک آزادی بھارت کو دہشت گردی لگ رہی ہے،پاکستان مقبوضہ کشمیرپرکوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا لیکن پاکستان کو اس سلسلے میں بھارت کو سفارتی شکست دینا ہوگی۔

آزاد کشمیر کے صدر نے کہا کہ کشمیری پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں کیونکہ پاکستان نے کشمیر کا موثر موکل ہونے کا ثبوت دیا ہے، اقوام متحدہ کشمیر پر دوہرے معیار کا مظاہرہ کررہی ہے کیونکہ اقوام متحدہ بھارت پرمسئلہ کشمیرکے پر امن حل کے لیے دباوٴ کیوں نہیں ڈال رہا ہے، اقوام متحدہ شام کے معاملے پرموثرکردارادا کرتی ہے لیکن کشمیرپر خاموش ہے، عالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیرکی طرف مبذول کروانے کے لیے وفود بھیجنا ہوں گے جب کہ اقوام متحدہ کشمیری عوام کے حقوق کا تحفظ کرے۔

صدرآزاد کشمیرنے کہا کہ کشمیرجنوبی ایشیا میں ایٹمی جنگ کی وجہ بن سکتا ہے، مسئلہ کشمیرکو بیک برنر پر نہیں رکھا جا سکتا ہے، کشمیری تمام ترمظالم کے باوجود جدوجہد آزادی کوزندہ رکھے ہوئے ہیں، پاکستان اور کشمیر کا اکٹھے ہونا دونوں کے مفاد میں ہے، کشمیر کے پانی کے بغیر پاکستان ریگستان ہے جب کہ کشمیر محفوظ نہیں ہوگا تو پاکستان بھی محفوظ نہیں ہوگا کیونکہ پاکستان کی معیشت کشمیر سے جڑی ہوئی ہے۔


ایمزٹی وی(اسلام آباد)حکومت نے تحریک انصاف کا اسلام آباداحتجاج روکنے کے لئے کمر کس لی، وزیراعظم کی قریبی ساتھیوں سے مشاورت جاری ہے، کسی کو بھی ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، عمران خان کو گرفتارکیے جانے کا بھی امکان ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق کےحکومت دو نومبر سے شروع ہونے والے تحریک انصاف کے احتجاج کو ناکام بنانے کی حکمت عملی پر غور کررہی ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے اس حوالے سے اپنے قریبی ساتھیوں اور حکومتی عمائدین سے مشاورت بھی شروع کردی ہے۔

دوسری جانب یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ کسی کو کسی بھی صورت ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ املاک کا تحفظ بھی یقینی بنایا جائے گا۔ مردان میں وزیر اطلاعات پرویز رشید کے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے کامران خان کا کہنا تھا کہ اس خطاب کے تناظر میں دیکھیں تو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کوگرفتارکئے جانے کا بھی امکان ہے


ایمزٹی وی(اسلام آباد) مسلم لیگ (ن) کے پارٹی انتخابات کےلیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ہے جس کے تحت صدارت کے لیے وزیر اعظم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔

اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے پارٹی الیکشن کے سلسلے میں چوہدری جعفر اقبال کی سربراہی میں مقرر کمیشن نے مختلف عہدوں کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتالکی، جانچ پڑتال کے دوران پارٹی کے صدارتی امیدوارعبدالقادربلوچ کے کاغذات مسترد ہوگئے جس کے باعث وزیراعظم نواز شریف پارٹی کے بلامقابلہ صدرمنتخب ہوگئے۔

اس کے علاوہ سرتاج عزیز، چنگیزمری، امداد چانڈیو، یعقوب ناصر، سرانجام خان اورسکندرحیات سینئرنائب صدورجب کہ راجا ظفرالحق بلامقابلہ چیئرمین منتخب، سینیٹرپرویزرشید بلامقابلہ سیکرٹری مالیات، مشاہد اللہ خان سیکریٹری اطلاعات جب کہ احسن اقبال بلامقابلہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے قوانین کے تحت انتخابات میں حصہ لینے والی ہرجماعت پر4 برسوں میں ایک بار پارٹی الیکشن کرانا لازمی ہے۔

ایمز ٹی وی (تعلیم) ایک ہفتہ قبل جیکب آباد کے بائی پاس روڈ پرواقع قصبہ میرمحمد پہنورمیں سرکاری پرائمری اسکول رحیم بخش جکھرانی کو مسمارکرنے کا مقدمہ حدودکے آباد تھانہ پر ہیڈ ماسٹر اللہ بخش بنگلانی کی مدعیت میں درج کیاگیاہے ۔

تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے جبکہ تعلقہ ایجوکیشن آفیسر گل حسن انڑ نے 11اکتوبر کو ایک لیٹر کے ذریعے سیکریٹری تعلیم، ڈائریکٹر ایس ایس پی ،ڈی ای اوجیکب آباد سمیت دیگرکواسکول کو مسمارکرنے کا ذمہ داراسکول کے ہیڈ ماسٹر اور چوکیدارکو سابق اے ڈی او کی مددسے مسمارکرنے کا ذمہ دار قراردیاتھا ۔

کیس کوانسداد دہشت گردی بھیجنے کیلئے لکھا تھا رابطہ کرنے پر تعلقہ ایجوکیشن آفیسر گل حسن انڑ نے بتایاکہ علاقے کی مکینوں نے بتایاکہ اسکول حافظ عبدالشکور نے مسمار کرایاہے۔

اسکول اگر کہیں دوسری عمارت میں منتقل کیاگیاہے تو یہ کسی کو حق نہیں پہنچتاکہ وہ سرکاری عمارت کو مسمارکرائے دوسری جانب سابق اے ڈی او حافظ عبدالشکور بنگلانی نے کہاکہ رحیم بخش جکھرانی پرائمری اسکول کو میں نے مسمار نہیں کیا الزامات بے بنیاد ہیں۔

دوسال قبل زمین فروخت کی تھی تعلقہ ایجوکیشن آفیسر نے مجھے اس کاذمہ دار قراردیاہے ان کو کیسے الہام ہوا کہ میں نے اسکول مسمارکرایاہے ٹی ای او کے اس لیٹرکے خلاف میں نے عدالت سے رجوع کیا ہے۔

ایمز ٹی وی ( تعلیم) لاہور بورڈ کے انٹرامتحانات کے پرچوں میں غلط مارکنگ پر طالب علم پریس کلب کے باہر سراپا احتجاج ۔

احتجاج شروع ہوا تو پریس کلب کے چاروں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ ڈیوس روڈ، گڑھی شاہو، ایجرٹن روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر موٹر سائیکلوں والے بھی پھنس گئے۔

لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ ٹریفک پولیس اہلکار بے بس نظر آئے۔ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹریفک بحال کیا۔

ٹریفک میں پھنسے شہریوں کا کہنا ہے کہ احتجاج ضرور کریں لیکن دوسروں کے لئے مشکل پیدا نہ کریں۔

 

 


ایمزٹی وی(کراچی)پرویز مشرف کالونی کے قریب پاک فضائیہ کا میراج طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے پرویز مشرف کالونی کے قریب پاک فضائیہ کا میراج طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے،حادثے کا شکار طیارے کو پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر باقر علی اڑا رہے تھے۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ہیں جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

ایس ایس سٹی کراچی کا کہنا ہے کہ تباہ ہونے والا میراج طیارہ پی اے ایف مسرور بیس سے ٹیک آف کےدوران گر کر تباہ ہوا۔ بظاہر حادثے کی وجہ فنی خرابی نظر آتی ہے تاہم طیارے سے متعلق مزید معلومات اکٹھا کی جارہی ہیں۔

ایمز ٹی وی ( تعلیم) ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کے ناظم امتحانات کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سپلیمنٹری امتحان کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق ہائیرسیکنڈری سرٹیفکیٹ پارٹ ٹو کلاس بارہویں کے تمام گروپس کے سپلیمنٹری امتحان 2016کے سلسلے میں امتحانی فارم حاصل کرنے اور جمع کرانے کی تاریخو ں کا شیڈول جاری کردیاگیا ہے۔

خواہشمند اہل امیدوار31اکتوبر تک بغیر لیٹ فیس کے فارم جمع کراسکتے ہیں جبکہ 1نومبر سے9نومبر تک 500روپے لیٹ فیس سے فارم وصول کیے جائینگے۔ 10نومبر سے 21نومبر تک 1000روپے لیٹ فیس کے ساتھ فارم وصول کیے جائینگے ۔

تعلیمی بورڈ سکھر کی جانب سے ہائیر سیکنڈری سرٹیفکیٹ پارٹ ٹو بارہویں کلاس کے تمام گروپس کے فی کس امیدوار کے لیے ٹوٹل 1350روپے فیس مقرر کی گئی ہے جس میں 850روپے امتحانی فیس،100روپے اسپورٹس فیس، 300روپے مارکس سرٹیفکیٹ اور100روپے فارم فیس شامل ہے۔

 
 

ایمز ٹی وی ( تعلیم) وفاقی اردو یونیورسٹی میں ایل ایل ایم زبانی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق ایل ایل ایم (سال آخر)2015کے طلبہ و طالبات کازبانی امتحان(Viva Voce( (17اکتوبر سے20اکتوبر 2016 تک ہو گا۔ جوکہ جامعہ اردو کے عبدالحق کیمپس میں منعقد ہو گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ طلبہ وطالبات اپنے نظام الاوقات دفتر شعبہ قانون سے حاصل کرسکتے ہیں۔

ایمز ٹی وی ( تعلیم) اسٹڈی ایڈ پروجیکٹ کے زیر اہتمام دو روزہ "ٹیلنٹ ایکسپو''آج سے ایکسپو سینٹر کراچی میں شروع ہو گا ۔

ٹیلنٹ ایکسپو کا افتتاح صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ، جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری لیاقت بلوچ، شیخ الجامعہ ڈاکٹر محمد قیصر، اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ناظم ہاشم ابدالی کریںگے،

دو روزہ ٹیلنٹ ایکسپو میں یوتھ کا پاکستان، فائن آرٹ ایگزیبشن ، سائنس ایگزیبشن، تقریری مقابلے، مشاعرہ، ٹیبلو، اسکالر شپس، کیریئر گائنڈنس، بزآئیڈیاز، جاب فیئرز،فوٹو ہنٹ ،قرآن کانفرنس اور ٹیلنٹ ٹرابیوٹ کا انعقادبھی کیا جائے گا۔

جس میں شہر بھر کے A-1 گریڈ حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کو انعامات اسکالرشپس و اعزازی شیلڈ سے نوازا جائے گا۔

80سے زائد اسٹالز کے ذریعے ہم نصابی اورغیرنصابی سرگرمیوں کواجاگر کیا جائیگا۔

ایکسپو میں شہر کے مختلف اسکولوں ’کالجوں اورجامعات کی جانب سے سائنس اور دیگرشعبوں سے متعلق نمائش بھی لگائی جائیں گی،گزشتہ برس ڈرون ٹیکنالوجی کی طرز پر ریموٹ کنٹرول کارز، سولر انرجی سے چلنے والے مختلف پروجیکٹس پر شہریوں نے زبردست دلچسپی کا مظاہرہ کیاتھا ، اس بار بھی طلبہ و طالبات اپنی پراجیکٹس پیش کریں گے ۔

 
 


ایمزٹی وی(کراچی) قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے نواسے اسلم جناح شہر قائد میں کافی عر صہ سے انتہائی کسمپرسی کی حالت میں اپنی زندگی کے شب و روز گزارنے پر مجبورہیں۔اس بات کی خبر جب چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین تک پہنچی تو انہوں نے جناح خاندان کی فوری ماہانہ مالی امداد کا اعلان کرتے ہوئے اسلم جناح اور انکی بیٹی کے علاج کیلئے ہر ممکن اقدام کا فیصلہ کیا ۔

اس موقع پر اسلم جناح نے کہاکہ چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین ہمدرد پاکستان ہیں ، انہوں نے ہماری مدد کی ہم انکا شکریہ اداکرتے ہیں ۔ ملک ریاض حسین نے کہا کہ میں ذاتی طور پر اس کو اپنے کندھوں پر ذمہ داری سے بڑھ کر وہ قرض سمجھتا ہوں جو من حیث القوم ہم سب نے ادا کرنا ہے ۔انہوں نے کہا جناح خاندان کی پوری دیکھ بھال کی جا ئے گی۔