Monday, 07 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمزٹی وی(بلوچستان)سانحہ کوئٹہ کا آٹھواں روز ہے،تاہم ابھی تک کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں عدالتی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال نہیں ہوسکی ہیں۔
جبکہ دوسری جانب ضلعی کچہری میں بار روم پر سیاہ جھڈا بھی لہرایا ہوا ہے،بارروم میں وکلا موجود ہیں تاہم غمزدہ اور چہروں پر اداسی چھائی ہوئی ہے، وکلا کی جانب سے عدالتی کارروائی کابائیکاٹ آٹھویں روز بھی جاری ہے، عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے ہیں۔
سانحہ کےخلاف پاکستان بارکونسل اور سپریم کورٹ بارکی جانب سے7 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیاتھا۔

ایمزٹی وی (تعلیم) پاکستان کی ہونہار طالبہ نے یونیورسٹی آف لندن کے ایل ایل بی امتحان میں اول پوزیشن حاصل کرکے اس سال پاکستان کا نام روشن کردیا ہے

تفصیلات کے مطابق رواں سال دنیا بھر میں 9 طالبعلموں نے فرسٹ کلاس ایوارڈ حاصل کیا ہے جن میں ملائیشیا اور پاکستان برابر ہیں ۔ ان دونوں ملکوں کے تین تین طالبعلموں نے پہلی پوزیشن حاصل کی مگر انفرادی طور پر پاکستانی طالبہ اقرا سلیم خان نے اس سال سب سے ذیادہ نمبر حاصل کئے۔

583047 iqra 1471192236 535 640x480

 

یونیورسٹی آف لندن نے اپنی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا۔ واضح رہے کہ یہ طالبعلم پاکستان میں ہیں اور لندن یونیورسٹی سے فاصلاتی تعلیم کے ذریعے ڈگری حاصل کی ہے۔اس کے علاوہ رباب طارق خان اور محمد کاظم نے بھی اسی امتحان میں فرسٹ کلاس حاصل کرکے دنیا کے ان 9 طالبعلموں میں شامل ہوگئے ہیں جنہوں نے فرسٹ کلاس کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

ان میں سے رباب پاکستان کالج آف لا کی طالبہ ہیں اور ان کے نزدیک ایل ایل بی کی تعلیم ایک رولر کوسٹر کی طرح ہے۔ ان کے مطابق ان کی سخت محنت، دوستوں کی نیک خواہشات اور والدین کی دعاؤں سے ہی یہ ممکن ہوا ہے۔ وہ ایک قانونی امور کی فرم میں کام کرتی ہیں اور اب انہیں اپنے ہی کالج میں تدریس کی پیشکش بھی ہوئی ہے۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے کاظم انسٹی ٹیوٹ آف لیگل اسٹڈیز میں پڑھتے ہیں اور وہ اس سال فرسٹ کلاس حاصل کرنے والے واحد مرد طالبعلم ہیں۔ ان کے نزدیک محنت ذہانت سے ذیادہ اہم ہوتی ہے اور سخت محنت سے انہیں یہ اعزاز ملا ہے۔

Cpp5fL4W8AA7sa5

Cpp5fL4W8AA7sa5

ایمزٹی وی(تعلیم) یپنجاب کے تمام سرکاری اسکول موسم گرما کی طویل چھٹیوں کے بعد کھل گئے۔ پہلے روز اسکولوں میں عام دن کی مناسبت سے حاضری کم رہی تاہم تدریسی سلسلے کے آغاز پر اسکولوں کی رونقیں پھر بحال ہوگئی ہیں۔جبکہ تعطیلات کے دوران تعلیمی اداروں میں سیکورٹی انتظامات کو پہلے سے بہتر بنانے پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ۔

ایمزٹی وی(تعلیم/کوئٹہ) بلوچستان مین جشن آزادی کی تقریبات کے باعث صوبہ بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں آج عام تعطیل ہے ۔ صوبائی وزیر تعلیم رحیم زیاتوال نے گزشتہ روز جشن آزادی کی تقریبات کے باعث صوبائی حکومت کی جانب سے عام تعطیل کا اعلان کیا ۔

جس کے تحت کوئٹہ سمیت صوبے بھر کے سرکاری اور مشنری اسکولز بھی بند ہیں جبکہ نجی تعلیمی ادارے کھولے ہیں اور سرکاری دفاتر میں بھی حاضری معمول کے مطابق ہے ۔

ایمزٹی وی(بلوچستان)کوئٹہ میں یوم آزادی کا آغاز گیریژن میں اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا،قومی دن کے حوالے سے صوبائی اسمبلی کے سبزہ زار پر تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی وزیراعلی نواب ثناء اللہ زہری تھے۔ تقریب میں اسپیکر اسمبلی راحیلہ حمید درانی،کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض، صوبائی وزرا،آئی جی ایف سی، آئی جی پولیس میجر جنرل شیرافگن اور دیگر شریک تھے۔

وزیر اعلی نے پرچم کشائی کی اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ سانحہ کوئٹہ میں بچھڑنے والوں کی کمی محسوس کررہےہیں، المناک واقعہ نے پوری قوم کو سوگوار کیاہے۔

دہشت گردی کے خلاف سیاسی و عسکری قیادت میں مکمل ہم آہنگی موجود ہے، دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنانے کا پختہ عزم کررکھا ہے

ایمزٹی وی(راوپلنڈی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو باکسر عامرخان نے امن کےلیے خدمات کے اعتراف میں باکسر عامرخان نے اعزازی چمپیئن شپ بیلٹ پیش کی.

تفصیلات کے مطابق جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے پاکستانی نزاد برطانوی باکسر عامرخان نے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے آرمی چیف اور پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں اور کامیابوں کو سراہا.

عالمی شہرت یافتہ باکسر عامرخان نے آرمی چیف کو بحالی امن کے لیے خدمات کے اعتراف میں چمپیئن شپ بیلٹ پیش کی.اعزازی چمپیئن شپ بیلٹ ولڈ باکسنگ کونسل کے سربراہ کی جانب سے پیش کی گئی.

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پرچم کشائی کی مرکزی تقریب اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف نے سبز ہلالی پرچم فضا میں بلند کیا۔ اسلام آباد کنونشن سینٹر میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ دہشتگردی میں شہید ہونے والوں کے لہو کا ایک ایک قطرہ ہم پر قرض ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے، سانحہ کوئٹہ پر ہمارے دل دکھی ہیں ،غمزہ خاندان خود کو تنہا نہ سمجھیں ۔

 

اس موقع پرصدر ممنون حسین نے کہا کہ قوم کی بیٹیاں علم و ہنر کی دولت سے مالا مال ہوکر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گی،نوجوانوں کے جوش و جذبے کو جذبہ تعمیر میں بدلنے کی ضرورت ہے،ہماری تاریخ کے سنہری نقوش مشعل راہ ہیں،یوم آزادی پر کشمیری بھائیوں کو بھولنا نہیں چاہیے۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب آخری مراحل میں ہے ،نیشنل ایکشن پلان کے تحت آپریشن ضرب عضب کے نتائج حوصلہ افزا ہیں۔ دیدہ اور نادیدہ دشمن کو بھاگنے نہیں دیاجائے گا ، یقین ہے آخری کاری ضرب لگا کر دہشتگردوں کا ہمیشہ کیلیے خاتمہ کردیں گے۔

 

صدر مملکت نے کہاکہ کشمیری بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت اور مدد جاری رکھیں گے،بدی کی قوتوں کو سرنگوں کرکے اپنے وطن کو اندھیروں سے پاک کرنے کے لیے قوم متحد ہوجائے۔ تقریب میں قومی ترانہ پڑھا گیا ،تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان موجود تھے۔ تقریب میں سائرن بجایاگیا۔

ایمزٹی وی(راولپنڈی)صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں کے لئے فوجی اعزازات کا اعلان کیا گیا ہے، آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ صدر ممنون حسین نے تینوں مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کو فوجی اعزازات دینے کا اعلان کیا ہے، فوجی اعزازات پاکستان آرمی ،نیوی اور ائیر فورس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنےو الے افسران اور جوانوں کو دیئے جائیں گے۔

ترجمان کے مطابق طورخم باردڑ پر افغان فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونے والے میجر علی جواد خان کو تمغہ جرات کا اعزاز دیا جائے گا، چار فوجی جوانوں اور افسروں کو ستارہ بسالت جبکہ 76 جوانوں کو تمغہ بسالت کا ایوارڈ دیا گیا ہے علاوہ ازیں 48 فوجی جوانوں کو امتیازی اسناد اور231جوانوں کو آرمی چیف کےتعریفی کارڈ عطا کئے جائیں گے، 19 جوانوں کو ہلال امتیاز ملٹری 85،کو ستارہ امتیازملٹری جبکہ 112کو تمغہ امتیاز ملٹری دیا جائے گا۔ ستارہ بسالت والے افسروں اور جوانوں میں کیپٹن جواد احمد، حوالدار محمد ضیا، سپاہی حسین علی اور سپاہی محمد شبیر شامل ہیں

ایمزٹی وی(کراچی)یوم آزادی کے موقع پرمزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی اور پاکستان نیول اکیڈمی کے چاک و چوبند کیڈٹس نے مزار کی سیکیورٹی کے فرائض سنبھال لئے۔ کمانڈنٹ نیول اکیڈمی کموڈور عدنان احمد نے پریڈ کا معائنہ کیا اور مراز قائد پر فاتحہ خوانی کے بعد پھولوں کی چادر بھی چڑھائی، کموڈور عدنان نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔

گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے، سیکیورٹی کے لئے پولیس اور رینجرز کے جوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی جب کہ گارڈز کی تبدیلی سے قبل بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی مزار کی تلاشی لی۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)یوم آزادی كے موقع پر قوم كے نام اپنے پیغام میں وزیراعظم نوازشریف نے كہا ہے كہ اس سال 14اگست كا دن روایتی مسرت كے ساتھ دكھ كے گہرے احساس كو بھی اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہے، كوئٹہ كے شہدا كا غم ابھی تازہ ہے آج ہم اُن شہدا كو بھی یاد كر رہے ہیں جنہوں نے اس آزادی كو قائم ركھنے كے لیے اپنی جانوں كا نذرانہ پیش كیا، یہ دن پاكستانی قوم كے اس عزم كے ساتھ طلوع ہورہا ہے كہ پاكستان اللہ كے فضل سے ہمیشہ قائم رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ 1965 كا جذبہ آج بھی اپنی پوری آب و تاب كے ساتھ زندہ ہے، جب پاكستان كی افواج اورعوام نے ایك ساتھ دشمن كا سامنا كیا تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ یومِ آزادی اس وجہ سے بھی یاد گار ہے كہ اِن دنوں مقبوضہ كشمیر میں آزادی كا جذبہ اپنے عروج پر ہے، اہلِ كشمیركی نئی نسل نے ایك نئے جذبے كے ساتھ آزادی كا علم اٹھایا ہے، میں اس سال 14 اگست كو آزادی كشمیر كے نام كرتا ہوں اسے ان اہلِ كشمیر كے نام كرتا ہوں جنہوں نے ریاستی جبر كا مقابلہ كیا مگر آزادی كے جذبے كوزندہ ركھا، آزادی كا حصول جتنا مشكل ہے اس كی حفاظت اس سے زیادہ مشكل ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم كی قیادت نہ ہوتی تو پاكستان كا قیام ممكن نہ ہوتا، اگر ہماری افواج، سلامتی كے ادارے، پولیس اور عوام اس كے لیے اپنا خون نہ دیتے تو اس كی بقا اور سلامتی ممكن نہ ہوتی۔

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ اگست كے مہینے میں جہاں ہم قائد اور تحریكِ پاكستان كے رہنماؤں اور كاركنوں كو یاد كرتے ہیں وہاں اُن شہدا كی یاد كے چراغ بھی ہمارے دلوں میں روشن ہو جاتے ہیں جو وطن كے لیے جان دے كر امر ہوگئے ہیں، آج ہم اپنے ان سب شہدا كو یاد كر رہے ہیں یہ ریاست كے ہر شعبے، ہر سیاسی جماعت، ہر طبقہ زندگی، ہر مسلك اور ہر مذہب میں ہیں یہ سب پاكستانی ہیں، ہم اپنے ان شہدا كو خراجِ عقیدت پیش كررہے ہیں، ہم ان كی روحوں كو سلام پیش كررہے ہیں۔