Sunday, 06 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

پنجاب کی جامعات میں مستقل وائس چانسلرزکی تعیناتی کےلئےامیدواروں کےانٹرویوزکاشیڈول جاری کردیا گیا۔

جنرل یونیورسٹی کے لئے امیدواروں کے انٹرویوز مرحلہ وارہوں گے۔ ابتدائی طور پر 8 جنرل یونیورسٹیوں کیلئے امیدواروں کے انٹرویوزہوں گے۔ 8 اگست کوہونے والے انٹرویوزپی ایچ ای سی آفس ارفع کریم آئی ٹی ٹاور میں ہوں گے۔

پنجاب یونیورسٹی، جی سی یونیورسٹی لاہور، یونیورسٹی آف ایجوکیشن، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان، یونیورسٹی آف نارووال، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، یونیورسٹی آف گجرات اورجی سی یونیورسٹی فیصل آباد کیلئے انٹرویو زہوں گے۔

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے ڈرافٹ شیڈول منظرعام پر آگیا۔

کرک بز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں شیڈول چیمپئینز ٹرافی 2025 کا انعقاد 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلا جائے گا میڈیا رپورٹس کے مطابق 12 سے 18 فروری تک سات دن کا وقفہ ‘سپورٹ پیریڈ’ کے طور پر مختص کیا گیا ہے، جس میں ٹیمیں وارم اَپ میچز میں حصہ لیں گی جبکہ میڈیا اور تشہیری سرگرمیاں رکھی گئی ہیں۔

اسی طرح 10 مارچ کو فائنل کیلئے ریزرو ڈے کے طور پر رکھا گیا ہے۔

آخری بار چیمپئنز ٹرافی سال 2017 میں کھیلی گئی تھی جس میں پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں روایتی حریف بھارت کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

 

جامعہ کراچی میں سیمیناربعنوان یوم استحصال کشمیرکا بحران پر سیمینار کاانعقاد کل ہوگا۔

دفترمشیر امورطلبہ جامعہ کراچی کے زیراہتمام سیمینار بعنوان: ”یوم استحصال:کشمیرکا بحران“05 کل صبح 11:00 بجے چائنیزٹیچرز میموریل آڈیٹوریم جامعہ کراچی میں منعقد ہوگا۔

شیخ الجامعہ پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی کریں گے جبکہ سابق سفیر وتجزیہ نگار جمیل احمد خان،پاکستان اسٹڈی سینٹر جامعہ کراچی کے سابق ڈائریکٹر پروفیسرڈاکٹر سید جعفر احمد اور شعبہ سیاسیات جامعہ کراچی کی سابق چیئر پرسن پروفیسرڈاکٹر تنویر خالد خطاب کریں گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کےٹیسٹ فارمیٹ کے کوچ جیسن گلیسپی اور وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے درخواست کردی۔

بھارتی نیوز ایجنسی پی ٹی آئی نے اپنی رپورٹس میں دعویٰ کیا ہے کہ گرین شرٹس کے دونوں کوچز گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے درخواست کی ہے کہ وہ ٹی20 ورلڈکپ کے دوران ڈسلپن کی خلاف ورزی کرنیوالے کھلاڑیوں کیخلاف کارروائی نہ کرے۔

دونوں کوچز کا ماننا ہے کہ کارروائی کے خیال کے باعث کھلاڑی آئندہ بین الاقوامی سیزن پر توجہ مرکوز نہیں کرسکیں گے۔

خیال رہے کہ دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ اور ٹی20 ورلڈکپ کے دوران خبریں سامنے آئیں تھی کہ کچھ کھلاڑیوں کوچز کیساتھ ناروا سلوک اپنایا جبکہ ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے دیے گئے پلانز کو نظر انداز کیا۔

خیال رہے کہ دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ اور ٹی20 ورلڈکپ کے دوران خبریں سامنے آئیں تھی کہ کچھ کھلاڑیوں کوچز کیساتھ ناروا سلوک اپنایا جبکہ ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے دیے گئے پلانز کو نظر انداز کیا۔

دوسری جانب خبریں گردش کررہی ہیں کہ ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے سینئیر کھلاڑیوں کو دورہ بنگلادیش کے دوران ڈراپ کیا جاسکتا ہے جبکہ کچھ پلئیرز فٹنس مسائل کے سبب ٹیم سے باہر ہوسکتے ہیں۔

کراچی: کراچی میں اگست کے دوران موسم خوشگوار رہے گا تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 7 اگست تک بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے تاہم مطلع ابرآلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے

۔شہر میں بادلوں کے ڈیرے ہیں جبکہ کہیں کہیں پھوار ہونے سے موسم خواش گوار ہے لیکن بعض علاقوں میں حبس کی کیفیت بھی برقرار ہے، ہوا میں نمی کا تناسب زائد رہنے سے اصل درجہ حرارت سے 6 درجے زائد محسوس ہو رہا ہے۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان  ہے۔

واضح رہے کہ رات گئے شہر کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ نصف شب کے دوران کراچی میں ہونے والی بارش کے اعداوشمار کے مطابق قائد آباد میں 4 ملی میٹر، کیماڑی اور شارع فیصل پر ایک ملی میٹر جبکہ گلشن معمار میں 0.2 ملی میٹر بارش ہوئی۔

 بنگلادیشی طلبہ نےایک بار پھر حکومت کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا اعلان کردیا۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق طلبہ تنظیموں نےکل سے غیر معینہ مدت کےلیے عدم تعاون تحریک کی کال دی ہے اور طلبہ کوٹا مخالف مظاہروں میں ہلاک افراد کے لیے انصاف کا مطالبہ کررہے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ڈھاکا میں گزشتہ روز ہونے والے احتجاج کے دوران 2 افراد ہلاک اور 100سے زائد زخمی ہوئے جب کہ گزشتہ ماہ سےجاری مظاہروں میں کل 200 سے زائد افرادہلاک ہوئے تھے۔

دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یو این چلڈرن ایجنسی کے مطابق گزشتہ ماہ ہونے والے مظاہروں میں کم از کم 32 بچے ہلاک ہوئے جن میں سب سے کم عمر بچہ 5 سال کا تھا۔

یاد رہے کہ بنگلادیش میں 1971 کی جنگ لڑنے والوں کے بچوں کو سرکاری نوکریوں میں 30 فیصد کوٹہ دیے جانے کے خلاف گزشتہ ماہ کئی روز تک مظاہرے ہوئے تھے جس کے بعد سپریم کورٹ نے کوٹہ سسٹم کو ختم کردیا تھا مگر طلبہ اپنے ساتھیوں کو انصاف ملنے تک احتجاج جاری رکھنے کی کال دے چکے ہیں۔

اسلام آباد: اسلام آباد میں طالبات اور خواتین اساتذہ کیلئے مخصوص پنک بسیں مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی

دیہی علاقوں کو شہری مراکز سے جوڑ کر ان کے مابین سفر کو آسان اور محفوظ بنایا جائیگا، بسیں طالبات اور خواتین اساتذہ کیلئے مفت، محفوظ اور آسان نقل و حمل کیلئے وقف کی گئی ہیں، اس حوالے سے وفاقی سیکرٹری تعلیم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے تمام بڑے روٹس پر یہ بسیں چلیں گی جن کا مقصد دیہی علاقوں کو شہری مراکز بشمول تعلیمی اداروں سے جوڑنا ہے۔ بسیں مرحلہ وار متعارف کرائی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ بہترین اور بلاتعطل سروس کو یقینی بنانے کیلئے مربوط نگرانی پر عملدرآمد ہوگا

بس سروس کا اغاز وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر 7اگست سےہوگا۔

لاہور بورڈ نے گیارہویں جماعت میں داخلوں کی رجسٹریشن کا شیڈول جاری کردیا۔

امیدوار 20 ستمبر تک آن لائن رجسٹریشن کراسکیں گے ،مذکورہ امیدوار 2025 میں گیارہویں ،2026 میں انٹرمیڈیٹ پارٹ 2کا امتحان دیں گے ۔

امیدوار بیس ستمبر کے بعد چھ سو روپے لیٹ فیس جرمانہ کے ساتھ 10 اکتوبر تک داخلہ بھجواسکیں گے ۔

میٹا نے انسٹا گرام میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ایک نیا فیچر متعارف کرادیا ہے۔

اس فیچر سے آپ انسٹا گرام میں اپنی شخصیت کا اے آئی ورژن بہت آسانی سے تیار کرسکیں گے۔

اے آئی اسٹوڈیو نامی یہ فیچر سب سے پہلے امریکا میں متعارف کرایا گیا ہے۔

اے آئی اسٹوڈیو سے صارفین اپنی شخصیت یا کسی بھی قسم کے کردار کا اے آئی ورژن تیار کرسکیں گے۔

اسے 2 طریقوں سے استعمال کرنا ممکن ہے۔

اس کے لیے آپ ai.meta.com/ai-studio نامی ویب سائٹ پر جا سکتے ہیں یا اپنے فون پر انسٹا گرام ایپ میں اسے استعمال کرسکتے ہیں۔

انسٹا گرام ایپ میں آپ کو میسجنگ میں نئی چیٹ شروع کرکے وہاں موجود Create an AI chat آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔

ایسا کرنے کے بعد آپ کو مختلف آپشنز جیسے پرسنلٹی، ٹون، اواتار اور دیگر نظر آئیں گے تاکہ آپ اپنا اے آئی ورژن تیار کرسکیں۔

میٹا کی جانب سے مختلف معروف شخصیات کے اے آئی ورژن بھی تیار کیے گئے ہیں تاکہ صارفین کو معلوم ہوسکے کہ یہ ٹول کس طرح کام کرتا ہے۔

میٹا کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ امریکا کے بعد دیگر ممالک میں اس فیچر کو کب تک متعارف کرایا جائے گا۔

لاہور: تعلیم پراجیکٹ کے تحت چلنے والے آفٹر نون اسکولوں کےاساتذہ کی یکم اگست سے ٹریننگ کا آغازکیا جائےگا۔

قائد اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ 1800 اساتذہ کو ٹریننگ فراہم کرے گا،6روزہ ٹریننگ تین مراحل میں 22 اگست تک دی جائے گی۔

قائداکیڈمی نے اساتذہ کی سو فیصد حاضری کیلئے ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ لکھ دیا۔ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ٹریننگ میں شرکت نہ کرنے والے اساتذہ کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

Page 25 of 2383