Sunday, 13 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

اسلام آباد: وفاقی وزارت تعلیم نے تعلیمی اداروں کے حوالے سے صوبوں کو تجاویز بجھوا دیں۔
سمری میں تجاویز پیش کی گئی ہیں کہ تعلیمی ادارے 24 نومبر سے 31 جنوری تک بند کر دیئے جائیں۔

تمام تعلیمی ادار سلسلے وار بند کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس کے مطابق 24 نومبر سے پرائمری اسکول ، 2 دسمبر سے مڈل اسکول اور 15 دسمبر سے سکینڈری اور ہائر سکینڈری اسکول بند کر دیئے جائیں۔

جبکہ تعلیمی سیشن 31 مئی اور میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحان جون میں لینے کی تجویز دی گئی ہے۔
اساتذہ کو آن لائن کلاسوں کی تیاری کے لیے اداروں میں بلوایا جائے۔
23 نومبر کی بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں صوبے اپنی تجاویز دیں گے۔

میرپور: کورونا کی دوسری لہرکے باعث آزاد کشمیرکے تمام اضلاع میں 15 دن کے لئے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

جاری کئے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں بیک وقت لاک ڈاؤن ہوگا، صرف لازمی خدمات کے شعبے ایس او پیز کے تحت اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں گے،

سرکاری دفاترمیں 50 فیصد حاضری رکھی جائے گی، تمام کاروباری مراکز مارکیٹیں اور بازار ، سرکاری، نیم سرکاری اور نجی دفاتر اور تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔

انٹری پوائنٹس پرسخت اسکریننگ کا عمل ہوگا، مذہبی اجتماعات اور نماز جنازہ مکمل ایس او پی کے تحت ہوں گے، شادی بیاہ و دیگر تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی دوسری وبا نے شدت پکڑ لی ہے اور مصدقہ کورونا مریضوں کی تعداد 32 سے تجاوز کرچکی ہے۔

کراچی :  جامعہ کراچی نے ایم ایڈ (مارننگ) اور ایم ایڈ فرسٹ ایئر،سیکنڈ ایئر ایوننگ پروگرام سالانہ امتحانات برائے 2019 ء کے نتائج کا اعلان کردیا ۔
ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق ایم ایڈ (مارننگ) اور ایم ایڈ فرسٹ ایئر،سیکنڈ ایئر(ایوننگ پروگرام) سالانہ امتحانات برائے 2019 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیاہے۔

ایم ایڈ (مارننگ) کے امتحانات میں 203 طلبہ شریک ہوئے،14 طلبہ کو اے ون گریڈ،142 کو اے گریڈ جبکہ 27 طلبہ کو بی گریڈ میں کامیاب قراردیا گیا۔ا
نتائج کے مطابق ایم ایڈ (مارننگ) میں کامیابی کا تناسب 90.15 فیصدرہا

یم ایڈ فرسٹ ایئر ایوننگ پروگرام کے امتحانات میں 41 طلبہ شریک ہوئے،38 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 03 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 92.68 فیصدرہا۔ایم ایڈ سیکنڈ ایئر ایوننگ پروگرام کے امتحانات میں 41 طلبہ شریک ہوئے،ایک طالبعلم کو اے ون گریڈ،25 طلبہ کو اے گریڈ جبکہ 07 طلبہ کو بی گریڈ میں کامیاب قراردیاگیا۔کامیابی کا تناسب 80.49 فیصدرہا

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے بعد ای میکس میڈیا نےپاکستان کا پہلا او ٹی ٹی پلیٹ فارم لانچ کرنے کااعلان کردیاہے۔

ای میکس میڈیا ایک ڈیجیٹل نیٹ ورک ہے او ر انہوں نے اردو فلکس کے نام سے پاکستان کا پہلا او ٹی ٹی پلیٹ فارم لانچ کرنے کااعلان کیا ہے۔

فواد چوہدری نے پاکستان کا پہلا نیٹ فلکس کی طرز کا ورژن لانچ ہونے کی خوشخبری سنادی

ای میکس کے مطابق اردو فلکس پلیٹ فارم پوری دنیا میں اردو مواد پیش کرے گا اور صارفین اس پلیٹ فارم کے ذریعے اردو فلمیں، سیریز، دستاویزی فلمیں، کارٹون اور اردو ڈبنگ والے ترکش ڈرامے دیکھ سکیں گے۔یہ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز اپنے صارفین کو پہلے سے مشہو ڈرامے اور فلموں کی اسٹریمنگ کی بھی پیشکش کرے گا۔

واضح رہے چند ہفتوں قبل وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان کا پہلا او ٹی ٹی پلیٹ فارم لانچ کرنے کااعلان کیاتھا ۔

 

کوئٹہ : بلوچستان حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر تعلیمی ادارے یکم دسمبر سے 3 ماہ تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ، امتحانات کا سلسلہ تعطیلات سے قبل مکمل ہوگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیرتعلیم یار محمدرند نے کہا کہ سرد علاقوں کے تعلیمی ادارے 3 ماہ تک بند رہیں گے، امتحانات کا سلسلہ تعطیلات سے قبل مکمل ہوگا۔

گلگت بلتستان  : کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر گلگت بلتستان کےتمام تعلیمی ادارے ایک ہفتے کےلئے بند کر دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹراسکولز کاکہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے تمام تعلیمی ادارے 17 سے 23 نومبر تک بند رہیں گے۔

نہوں نے بتایا کہ الیکشن کے باعث احتیاطی تدابیر اپنانے کےلئے اسکولوں کو بند کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کالجز اوراسکولز کو پولنگ سٹیشن کے طور پر استعمال کیا گیا۔

جہاں عوام کا رش رہا، تعلیمی اداروں میں مکمل صفائی،سپرے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کے بعد کھولا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے حکومتی ہدایت پر تمام اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

کراچی : ایڈمنسٹریٹر و کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے گزشتہ روز بلدیہ عظمیٰ کراچی کے المرکز اسلامی عائشہ منزل فیڈرل بی ایریا میں دوسرے سی ایس ایس کارنر کے افتتاح کردیا

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ سی ایس ایس مقابلے کا امتحان ہے اس کے لئے اسمارٹ ریڈنگ، اپنے مضامین پر فوکس، لائبریری میں بیٹھ کر مطالعہ اور انگلش مضمون نگاری پر عبور ہونا ضروری ہے ، یہ کوئی مشکل امتحان نہیں ہے ہر اچھا طالب علم اسے پاس کرسکتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ متوسط و غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے لئے یہ ایک اچھا موقع ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے ذریعے موجودہ بیوروکریٹس کی جگہ لیں اور خود کو اعلیٰ سرکاری عہدے کا اہل ثابت کردکھائیں، کراچی کے ہر علاقے کے نوجوان طلبہ و طالبات کو سی ایس ایس امتحان کی تیاری کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے جس کے مستقبل میں انتہائی مثبت نتائج سامنے آئیں گے

اس موقع پرڈائریکٹر جنرل پارکس طحہ سلیم، ایڈیشنل کمشنر کراچی ڈاکٹر وقاص روشن، سینئر ڈائریکٹر کلچر اینڈ اسپورٹس سید خورشید شاہ، ڈائریکٹر ویمن اسپورٹس کمپلیکس ناہید عابدہ، ڈائریکٹر اسپورٹس کمپلیکس کنور ایوب، ڈائریکٹر کلچر شمس مسعودی ، سابق سینئر بیوروکریٹس، اعلیٰ افسران اور طلبا کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

 

کراچی :  جامعہ کراچی نے 80طلباوطالبات کو ایم فل،پی ایچ ڈی اور ایم ایس کی ڈگریاں تفویض کردی۔

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود عراقی کی زیر صدارت منعقدہ ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈریسرچ بورڈ (اے ایس آربی)کے حالیہ اجلاس میں 42طلبا وطالبات کو پی ایچ ڈی جبکہ 32 طلباوطالبات کو ایم فل اور06 طلباوطالبات کو ایم ایس کورس ورک(30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ڈگریاں تفویض کی گئیں۔

مانیٹرنگ ڈیسک : دنیا بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے اور اس کو دیکھتے ہوئے گوگل نے اپنی مقبول ترین میپس ایپ میں نئے فیچرز کا اضافہ کیا ہے۔

صارفین کی آسانی کےلئے رواں سال ستمبر میں گوگل میں ایک نئی کووڈ لیئر کا اضافہ کیا گیا تھا تاکہ صارف کسی بھی علاقے میں اس بیماری کے کیسز کی تعداد کو زیادہ بہتر طریقے سے جان سکیں۔

صارفین اس فیچر کو ان ایبل کرنے کے بعد ایک کلر کوڈ نقشہ دیکھ سکیں گے جو ہر ایک لاکھ افراد آبادی میں کیسز کے اعدادوشمار ظاہر کرے گا۔اسی طرح اس کلر کوڈڈ نقشے میں ایسے لیبلز بھی ہوں گے جو بتائیں گے کہ اس علاقے میں کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے یا کم ہورہی ہے۔

اب اس فیچر کو مزید بہتر کیا جارہا ہے جس میں مزید تفصیلات جیسے کسی علاقے میں تشخیص ہونے والے تمام کیسز، مقامی گائیڈلائنز اور ٹیسٹنگ سائٹس کا اضافہ کیا جارہا ہے۔اس فیچر کے تحت صارفین کو بس، ٹرین اور ٹرانزٹ اسٹیشنز میں ہجوم کی تفصیلات مل سکیں گی اور اس کے لیے صارفین سے ہی مدد لی جائے گی جو رئیل ٹائم میں تفصیلات اس میں درج کریں گے۔

گوگل کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ میں لوگوں کے ہجوم کے حوالے سے لائیو اپ ڈیٹس بھی فراہم کی جائیں گی، تاکہ وبا کے دوران لوگ ہجوم میں جانے سے گریز کرسکیں۔
یہ فیچر فی الحال چند ممالک بشمول امریکا، برازیل اور بھارت میں متعارف کرایا جارہا ہے۔

 

 

مانیٹرنگ ڈیسک : ہر سال کی طرح چینی کمپنی اوپو نے نئے سال 2021 میں ایک اور منفرد ڈیزائن والے اسمارٹ فون پیش کرنے کی تیاری کرلی۔کمپنی نےرول ایبل کانسیپٹ اسمارٹ فون اوپو ایکس 2021 کے نام سے پیش کیا ہے۔ جس کے مطابق کانسیپٹ اسمارٹ فون 6.4 انچ سے 7.4 انچ تک پھیل سکتا ہے جبکہ کسی ویڈیو کو کھولنے پر اسکرین خودکار طور پر ایسپکٹ ریشو کو ایڈجسٹ کرلے گا۔

Oppo X 2021 phone with rollable display and Oppo AR Glasses 2021 announced  | Technology News,The Indian Express

اوپو ایکس 2021 میں ایک ڈائنامک فریم موجود ہے، جس میں ایک لچکدار فریم ہے جو اسکرین کو اوپر حرکت کرنے میں مدد دیتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے اس فون کو فروخت کے لیے پیش کرنے کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

Oppo X 2021 unveiled as the world's first smartphone concept with an  extending display - Gizmochina

ممکنہ طور پر اس شکل میں یہ فون متعارف ہوگا بھی نہیں بلکہ اس ٹیکنالوجی کو مستقبل کے فونز کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

تاہم اس حوالے سے کوئی واضح فیصلہ کمپنی کے باضابطہ اعلان سے ہی ہوسکے گا۔

This is the OPPO X 2021, a concept smartphone with a rollable display

ڈسپلے کے اندر موجود ڈوئل رولنگ موٹرز کی بدولت اوپو نے زیرو کریز اسکرین کے حصول میں کامیابی حاصل کی، یہ وہ مسئلہ ہے جو ابھی بیشتر فولڈایبل فون بنانے والی کمپنیوں کے لیے دردسر بنا ہوا ہے۔