Sunday, 13 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: اسٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین ندیم مرزا نے بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس کا فیصلہ بد نیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اٹیچرز اور بچوں کی زندگی خطرے میں ڈالی جا رہی ہےفیسوں کی وصولی کے لئے زبردستی اسکول کھلے رکھے جا رہے ہیں

وزراء تعلیم پرائیویٹ اسکول مالکان کے دباؤ میں آ کر فیصلے کررہےہیں۔
انہوں نےکہاہے کہ این سی او سی سے فوری طور پر تعلیمی اداروں کی بندش کا اعلان کرے


مری : کوہسار یونیورسٹی مری کے سنڈیکیٹ کی پہلی میٹنگ صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر سرفراز، ایم این اے صداقت علی عباسی اور وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم عباسی کی زیرِ صدارت ہوئی۔

اجلاس میں قوانین کی منظوری اور داخلے کرنیکی اجازت دی گئی صوبائی وزیر راجہ یاسر سرفراز نے کہا کہ ان شاء اللہ کوہسار یونیورسٹی کو ملک کی بڑی یونیورسٹیز کی صف میں شامل کروائیں گے۔

، ادارہ کے تعلیمی معیار پر کوئی کسر نہیں رکھی جائیگی،صداقت علی عباسی نے کہا کہ میرا سیاست میں آنے کا سب سے بڑا خواب اپنے حلقے میں تعلیمی ادارے بنانا تھا۔

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ فی الحال تعلیمی ادار بند نہیں کئے جارہے کورونا کیسز کی صورتحال کا مزید جائزہ لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میںاین سی او سی نے بین الصوبائی وزرا تعلیم فورم کو کورونا وائرس کے پھیلاو پر ملکی، ریجنل اور بین الاقوامی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی

سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروس نے بھی اپنی سفارشات بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس کو پیش کیں صوبائی وزرا نے اپنے متعلقہ صوبوں کی، ایجوکیشن سیکٹر کی صورت حال سے فورم کو آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نےکہا ہے کہ بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس میں آج چھٹیوں یااسکولوں کی بندش کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس 23 نومبر پیر کو 11 بجے دوبارہ میٹنگ کرے گی۔سیکرٹری ہیلتھ نے سفارش کی کہ تمام وزرا اگلی میٹنگ سے قبل اپنے متعلقہ ہیلتھ اتھارٹیز سے مشاورت کر کے اپنی سفارشات تیار کریں23 نومبر پیر کو سردیوں کی تعطیلات اور اسکولوں کی بندش کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہوگا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود آج بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس کی مشاورت اور سفارشات این سی سی میں پیش کی جائیں گی جسکی صدارت وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔

اسلام آباد: صوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میںوزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے اہم اعلان کرتے ہوئےکہا ہےکہ پنجاب میں اسکولوں کی بندش سےمتعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

COVID 19 کی صورتحال کا مزید جائزہ لینے کے لئے اگلی میٹنگ 23 نومبر ، 2020 پیر کو ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ ابھی کے لئے کوئی فوری فیصلہ نہیں تمام اختیارات پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے

 

انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین (آئی بی سی سی) اور انٹر یونیورسٹی کنسورشیم برائے فروغ سماجی علوم (IUCPSS) نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیئےہیں، دستخط شدہ معاہدے کے ذریعے دونوں تنظیموں نے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیم کی سطح پر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر کام کرنے کا اعادہ کیا ہے جن میں باہمی تعاون اور طلبہ کی کیریئر کونسلنگ پر مل کر کام کیا جائے گا۔

طلبہ کو کیریئر سے متعلق مشاورت، انٹرمیڈیٹ کے بعد جامعات میں اپنا شعبہ چننے کی آگاہی پر سیمینارز، ورکشاپس، کانفرنس، کھیلوں کے مقابلے طلبہ کنونشن اور دیگر تعلیمی سرگرمیوں کے انعقاد پر اتفاق ہوا۔

اس موقع پر ڈاکٹر غلام علی ملاح سیکرٹری IBCC نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان بھر میں تمام انٹرمیڈیٹ بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز کے لئے جامع لیڈرشپ ٹریننگ پروگرام شروع کیا جائے گا۔

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرِ صدارت صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس جاری ہے ۔

تعلیمی اداروں میں کورونا کیسزایس اوپیز پر عملدرآمد اور کورونا کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

صوبائی وزراء، محکمہ تعلیم کے حکام،وزارت صحت اور این سی او سی کے حکام اجلاس میں شریک ہیں
موسم سرما کی تعطیلات جلد اور طویل رکھنے تجاویز پر غورکیا جارہاہے۔

کراچی : جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی زیر صدارت سنڈیکیٹ کااجلاس گزشتہ روز وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں مالیاتی ومنصوبہ بندی کمیٹی کے اجلاس منعقدہ ۰۳ستمبر2020 ء کی روداد کی توثیق کی گئی۔
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی پربحیثیت نمائندہ سنڈیکیٹ سعدیہ جاوید کی دوسالہ مدت کے لئے نامزدگی کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر جبکہ شعبہ اپلائیڈ کیمسٹری اینڈکیمیکل ٹیکنالوجی، نباتیات، شماریات، حیوانیات، ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز،معاشیات، تعلیم،اسلامی تاریخ،سماجی بہبود،فارماسیوٹیکل کیمسٹری،فارما سیوٹیکس،خصوصی تعلیم، اور کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول پر نئے صدور کی تقرری کی منظوری دی گئی۔

انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں بطورڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کی تقرری کی منظوری دی گئی جبکہ شعبہ اپلائیڈ کیمسٹری اینڈ کیمیکل ٹیکنالوجی میں ڈاکٹر محمد اشرف کمال،شعبہ نباتیات میں پروفیسر ڈاکٹر شہنازداور،شعبہ شماریات میں پروفیسر ڈاکٹر مد ثر الدین،شعبہ حیوانیات میں پروفیسر ڈاکٹر مسرت جہاں یوسف،شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسزمیں ڈاکٹر باسط انصاری،شعبہ معاشیات میں ڈاکٹر نورین مجاہد،شعبہ تاریخ اسلام میں ڈاکٹر محمد سہیل شفیق،شعبہ سماجی بہبود میں ڈاکٹر محمد ندیم اللہ،شعبہ فارماسیوٹیکل کیمسٹری میں ڈاکٹر سہیل حسن،شعبہ فارماسیوٹیکس میں ڈاکٹر رابعہ اسماعیل یوسف، شعبہ خصوصی تعلیم میں ڈاکٹر شگفتہ شہزادی جبکہ شعبہ تعلیم میں ڈاکٹر صفیہ عروج اورکراچی میں یونیورسٹی بزنس اسکول میں ڈاکٹر دانش احمد صدیقی کی بطور صدر تقرری کی گئی۔

علاوہ ازیں سنڈیکیٹ کے اجلاس منعقدہ 22 اگست 2020 ء کی روداد کی توثیق کی گئی۔سنڈیکیٹ کے اجلاس منعقدہ 22 اگست2020 ء کی قراردادوں پر عملدرآمد کی رپورٹ کی منظوری دی گئی اور سلیکشن بورڈ کے اجلاس منعقدہ 19،20 اکتوبر2020 ء کی رودادوں کی توثیق کی گئی۔

اسلام آباد: پروفیسر ڈاکٹر اکرام علی نے ڈائریکٹر جنرل فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی ذمہ داری سنبھالی۔

Image

ڈائریکٹر جنرل فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی زیر صدارت کمیٹی روم میں تمام ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا۔

Image

اجلاس میں انہوں نے تمام اداروں میں تعلیم کے معیار کو بلند کرنے کے لئے اپنے مستقبل کے لائحہ عمل کا تبادلہ خیا ل کیا۔

 

لاہور : پنجاب یونیورسٹی نے آن لائن تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ پنجاب یونیورسٹی نے بی اے / بی ایس سی پارٹ ٹوسالانہ 2020 کے آن لائن تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا  نتائج پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ  http://www.pu.edu.pk/  پر دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ تحریری روایتی امتحانات کی رول نمبر سلپس بھی جاری کر دی ہیں۔

دوسری طرف آن لائن امتحانات پر طلبہ و طالبات نے عدم اعتماد کا اظہار کردیا ۔سہولیات کی کمی کی وجہ سے پچاس فیصد کے قریب طلبہ و طالبات نے امتحانات میں شرکت نہ کی تھی ۔

کنٹرولر امتحانات محمد رؤف کا کہنا ہے جو طلبا آن لائن امتحانات سے مطمئن نہیں وہ روایتی امتحان میں بغیر فیس شرکت کر سکتے ہیں۔

کراچی: ڈائریکٹر اسکولز سیکنڈری و ہائر سیکنڈری کراچی ریجن محمد صفر کچھار نے این ٹی ایس پاس سینٹرل کمیٹی اور ایکٹیوسٹس کمیٹی کے ممبران سے کہا ہے کہ این ٹی ایس پاس اساتذہ کو سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق بھرتی کی تاریخ سے انکریمنٹ دیئے جائیں گے۔اس حوالے سے سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سے اجازت لیکر جلد معاملات کو حل کر لیا جائے گا ۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف اختر بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں این ٹی ایس پاس اساتذہ کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی جس میں کراچی کے این ٹی ایس پاس اساتذہ کی تنخواہ کے اسٹیجز، 2015 کے این ٹی ایس پاس اساتذہ کا ترمیمی بل اور اے جی کی جانب سے جاری کردہ لیٹر،کراچی کے تین اضلاع میں خالی اسامیاں ہونے کے باوجود این ٹی ایس پاس اساتذہ کا ڈی پی سی پروموشن نہ ہونا جیسے مسائل شامل تھے ۔

محمد صفر کچھار نے کہا کہ 2015 والے اساتذہ کا بل اسمبلی میں ہے باقی کسی کی تنخواہ نہیں رکے گی ،ڈی پی سی میں کمی کوتاہیاں ہوئی ہیں تو نہیں درست کیا جائے گا اور اساتذہ کو ان کا حق ملے گا ۔