Monday, 14 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: وائس چانسلر سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن نے مزار قائد پر حاضری دی ۔ انہوں نے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی جبکہ مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے ۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جس ادارے میں قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی ابتدائی تعلیم حاصل کی اس ادارے کے سربراہ کی حیثیت سے یہاں پرحاضری دینا کسی بھی طور اعزاز سے کم نہیں ہے ۔ سندھ مدستہ الاسلام سے وابستہ دو شخصیات ایک اس ادارے کی بنیاد ڈالنے والے حسن علی آفندی اور دوسرے اس ملک کی بنیاد ڈالنے والے قائداعظم کی جدوجہد اور خدمات کو دنیا کے سامنے متعارف کرانے کیلئے ہم اس سال سے ایک ریسرچ ورک شروع کررہے ہیں جس میں ان شخصیات سے متعلق تحقیقی مقالہ جات کو دنیا کے نامور تحقیقی جرائد میں شایع کرایا جائے گا ۔

ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن نے مزید کہا کہ سندھ مدرستہ السلام جہاں پر بانی پاکستان نے اپنی تعلیمی کیرئر کا زیادہ عرصہ گذارا وہاں پر بطور وائس چانسلر کام کرنا ان کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے ۔ ہم قائداعظم کے رہنما اصول اتحاد، ایمان اورتنظیم پر مکمل عمل پیرا ہیں اور اسے لاگو کرنے کیلئے ہر ممکن طور کوشاں ہیں ۔

وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن نے مزار سے متصل میوزم کا دورہ بھی کیا اور وہاں قائد اعظم سے متعلق رکھی گئی نادر و نایاب چیزوں کا بھی معائنہ کیا ۔اس موقع پر رجسٹرار، ڈینز، پروفیسرز اور مختلف شعبہ جات کے سربراہان بھی ہمراہ تھے۔

کراچی: وزیر تعلیم کا ڈسٹرکٹ ایسٹ کی مختلف سرکاری اور نجی اسکولوں اور سرکاری کالجز کا دورہ جاری ، وزیر تعلیم نے آج ڈسٹرکٹ ایسٹ کی مختلف سرکاری اور نجی اسکولوں اور سرکاری کالجز کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران سرکاری اسکولوں میں صفائی ستھرائی اور سماجی فاصلے کے فقدان پر سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو سرکاری اساتذہ کالجز اور اسکولز میں غیر حاضر ہیں ان کو شوکاز نوٹس دئیے جائیں۔

انہوں نے مزیدکہا کہ تمام تعلیمی ادارے 28 ستمبر سے قبل اپنی مکمل تیاری کو یقینی بنائیں اگر طلبہ و طالبات کی تعداد زیادہ ہے تو شفٹوں یا متبادل دنوں میں بچوں کو بلایا جائے یہ بات طے ہے کہ بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا. تعلیمی ادارے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی نہیں بنائیں گے اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی.

کراچی: وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی صبح سویرےشہر کے مختلف تعلیمی اداروں کے اچانک دورے پر پہنچ گئے۔ صوبائی وزیر نے سینیٹ جوزف کالج و اسکول اور سینٹ پیٹرک اسکول کا دورہ کیا۔

سینٹ جوزف کالج میں سماجی فاصلہ کے فقدان پر صوبائی وزیر نے پرنسپل کو فوری طور پر اس کو ممکن بنانے کی ہدایات دی۔صوبائی وزیر نے کلاسز میں جاری تدریسی عمل کا بھی جائزہ لیا اور طالبات سے ایس او پیز کے حوالے سے معلومات حاصل کی۔

صوبائی وزیر نے سینٹ جوزف و سینٹ پیٹرک گرلز اسکول میں تمام ایس او پیز اور سماجی فاصلہ کو برقرار رکھنے پر مذکورہ دونوں اسکول کی پرنسپل کو سراہا۔


کراچی: جامعہ اردو عبدالحق کمپس میں گزشتہ روز پروفیسرمحمدضیاالدین کی سربراہی میں تمام شعبہ جات کے صدور ار انچارج صاحبان کی میٹنگ منعقد ہوئی۔

میٹنگ میں تمام صدور اور انچارج صاحبان نے اکیڈمک کونسل میں آن لائن امتحانات کے فیصلےپر شدید تحفظات کااظہار کیاہے اور اجلاس میں امتحانی ضوابط پر غورکیا ہےاور متعلقہ طور پر قرار داد منظور کی گئی ہے کہ عبدالحق کمپس میں کورس انسٹرکٹرکو آن لائن اور فزیکل امتحان ہائبرڈ طریقہ کارکے مطابق انعقاد کرایاجانےکااختیار دیا جائے۔

یہ قرارداد فوری طور پراکیڈمک کونسل کے اجلاس سے منظور کروائی جائے تاکہ مستقبل میں کسی بھی قسم کی قانونی چارہ جوئی سے بچایا جاسکے ۔

کراچی: الفاروق اسلامک اکیڈمی میں زیر تعلیم مچھلی فروش کے بیٹے نے میٹرک میں اے ون گریڈ حاصل کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق ماڑی پور کے علاقے میں واقع الفاروق اسلامک اکیڈمی کے طالب علم فیصل اکبر ولد اکبر نے اس سال کراچی بورڈ سے میٹرک کے امتحان میں اے ون گریڈ حاصل کیا ہے، فیصل اکبر نے میٹرک کے امتحان میں 850 میں سے 708 نمبر یعنی 83.29 فی صد نمبر حاصل کیے ۔ فیصل اکبر کے والد فشرمین ہیں تاہم وہ اپنے بچوں کو اعلی تعلیم دلانا چاہتے ہیں۔

الفاروق اسلامک اکیڈمی کے پرنسپل حافظ محمد طیب نے فیصل اکبر کی میٹرک کے امتحان میں شاندار کامیابی پر انہیں اور ان کے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ طلباء کو معیاری تعلیم اور عمدہ تربیت فراہم کرنے کا مشن جاری رکھا جائے گا۔

دی یونی کوڈ کنسورشیم نے رواں سال کے آغاز میں اعلان کیا تھا کہ وہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے 2021 میں کوئی نئی ایموجی پیش نہیں کریں گے لیکن اب انہوں نے 2021 کے لیے 200 کے قریب نئی ایموجیز پیش کی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ نیا ایڈیشن ایموجی 13.1 ریلیز کا حصہ ہے

جس میں مختلف اسکن ٹونز کے ایموجیز بھی شامل ہیں۔

نئے ایموجیز میں ایسے ایموجیز شامل ہیں جس سے صارفین کافی حد تک ریلیٹ کر سکتے ہیں

تاہم ان نئے ایموجیز کو ڈیوائس میں شامل کرنے کے حوالے سے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک: پیغام رسائی کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ ’Self Destructive Message‘ کے ساتھ اب ’Self Destructive Photos And Videos‘ کا فیچر متعارف کرانے والی ہے۔

واٹس ایپ میں ہونے والی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ واٹس ایب بیٹا انفو کے مطابق یہ فیچر اس سے قبل واٹس ایپ کی جانب سے اعلان کرنے والے ’Expiring Message‘ فیچر میں توسیع ہے جسے ’Expiring Media‘ کہا جائے گا۔
صارفین کے پاس یہ آپشن موجود ہوگا کہ وہ ’Self Destructive Message‘ کے اس فیچر کو اِن ایبل کرکے کسی کو بھی تصاویر، ویڈیوز یا جی آئی ایف بھیجیں گے تو وہ بھیجے جانے والے شخص کے دیکھنے کے بعد ’چیٹ ونڈو‘ سے فوراً غائب ہوجائے گی۔

واٹس ایپ کا یہ فیچر فی الحال آزمائشی مراحل میں ہے جب کہ اس فیچر کو ایپ میں شامل کرنے کے حوالے سے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ چند ماہ پہلے واٹس ایپ نے صرف ’Self Destructive Text‘ کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا جس میں صرف ’Text Messages‘ غائب ہونا شامل تھا۔

لاہور: پنجاب کے 700 سے زائد سرکاری کالجوں میں داخلے کاآغازکردیا

ذرائع کے مطابق آن لائن کالج ایڈمیشن سسٹم کے تحت پنجاب کے 700 سے زائد سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ میں داخلوں کیلئے آن لائن درخواستوں کی وصولی شروع ہو گئی

پورٹل پرایف ایس سی، ایف اے ، آئی سی ایس و دیگر پروگراموں میں داخلے کیلئے سرکاری کالجز کی پراسپیکٹس بھی دستیاب ہیں۔

پورٹل کی لنک https://ocas.punjab.gov.pk/  

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ وبا کے حوالے سےحالات کنٹرول میں ہیں ملک میں کورونا وبا میں اضافے کی افواہیں بے بنیاد ہیں، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے کئی سکول بند کئے۔سندھ نے تعلیمی اداروں سے متعلق مزید ایک ہفتہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران اسکولوں کی انسپکشن کی گئی اسکولوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا،

دوسری جانب تعلیمی سرگرمیوں کے دوسرے مرحلے کاآغاز بلوچستان، خیبرپختونخوا،پنجاب، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں ہوچکا ہے۔
چھٹی تا آٹھویںا سکولز کھل گئے، اسکولوں میں بچوں کی حاضری بھرپور نظر آئی، اسکولوں میں ایس او پیز پر عملد رآمد بھی نظر آیا۔

اسلام آباد میں بھی تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔ خیبر پختونخوا میں بھی چھٹی جماعت سے آٹھویں تک تعلیمی ادارے آج سے دوبارہ کھل گئے، بلوچستان کے تعلیمی اداروں کو حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد لازم قرار دیا گیا۔

اسلام آباد: پاکستان میں موجود یورپی یونین کے سفراء نے آج وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران سفراء نےوفاقی وزیر تعلیم سے یکساں نصاب، لڑکیوں کی تعلیم اور کووڈ19 کے اثرات پہ حکومتی اقدامات بارے میں آگاہی حاصل کی۔

Image

واضح رہےیورپی یونین کی معاونت سے خیبر پختونخواہ کے 13 اضلاع میں جاری کمیونٹی ڈریون لوکل ڈیویلپمنٹ پروجیکٹ کووڈ19 کے خلاف کوششوں میں مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر کردار ادا کر رہا ہے۔