Monday, 14 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی گورنمنٹ ڈگری سائنس اینڈ کامرس کالج، گلشن اقبال بلاک 7 پہنچ گئے۔
کالج میں پرنسپل کی غیر موجودگی اور صفائی کے فقدان پر شدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے فوری طور پر متعلقہ پرنسپل کو شوکاز نوٹس دینے کی ہدایات جاری کردی ہے۔

کالج کی اعلیٰ عمارت، تمام فیکلٹی کے باوجود کالج میں تدریسی عمل کے فقدان پر صوبائی وزیر کا برہمی کا اظہارکیا ہے۔ اس موقع پرانہوں نے فوری طور پر سیکرٹری کالجزکو کالج کا دورہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور ساتھ ہی کے یہاں کی صورتحال کو بہتر بنانے کاحکم بھی دیا ہے۔ یاد رہے مذکورہ کالج گرلز اور بوائز دونوں ہیں.

کراچی : وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی آج صبح ہی شہر کے مختلف علاقوں میں تعلیمی اداروں کے اچانک دورے پر نکل گئے

صوبائی وزیر نے گلشن اقبال میں نجی اسکول گلشن پبلک اسکول کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر نے وہاں جاری تدریسی نظام کا بھی جائزہ لیا.

اسکول میں داخل ہوتے ہی ہینڈ سینیٹائزر اور دیگر ایس او پیز کے فقدان پر اسکول انتظامیہ کو فوری ایس او پیز پوری کرنے کی ہدایات دی.

کراچی: وفاقی اُردو یونیورسٹی کی قائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کی زیرِ صدارت اکیڈمک کونسل کا ستائیسواں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں قائم مقام رجسٹرارڈاکٹرمحمدصارم نے بطورِسیکریٹری فرائض سرانجام دئیے۔اجلاس میں COVID-19 کی صورتحال کے پیش نظر آن لائن امتحانات کا انعقاد کا فیصلہ کیا گیا چونکہ جامعہ میں طلبہ کے داخلے پر پابندی ہے لہذا طلبہ گھر میں ہی امتحانات کی تیاری کریں۔

اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ نومبر2020 سے نئے سمسٹر کا آغاز کیا جائے گا اور نئے سمسٹر میں تدریسی طریقہ کار کا فیصلہ اس وقت کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

اجلاس میں رئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد، رئیس کلیہ فنون و تعلیمات پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الدین،رئیس کلیہ نظمیات کاروبار،تجارت و معاشیات ڈاکٹر مسعود مشکور،انچارج کلیہ فارمیسی ڈاکٹر مہہ جبین، انچارج کلیہ معارف اسلامیہ ڈاکٹر رابعہ مدنی،ڈاکٹر نوید علی قائم خانی(آن لائن)،پروفیسر ڈاکٹر زرینہ علی، ڈاکٹر غلام رسول لکھن، ڈاکٹر افتخار احمد طاہری،ڈاکٹر اسمٰعیل موسیٰ، ڈاکٹر آزادی برفت، ڈاکٹر عبدالمتین(آن لائن)،ڈاکٹر ارم السلام، ڈاکٹر محمد جاوید اقبال، ڈاکٹر محمد خالد، ڈاکٹر قاری بدر الدین،ڈاکٹر محمد شعیب، ڈاکٹر منزہ دانش، ڈاکٹر نعیم الدین آرائیں، ڈاکٹر عبدالمجید، فوزیہ بانو، ناظم امتحانات غیاث الدین احمد، ڈائریکٹر آئی ٹی ڈاکٹر کامران احسن، ڈائریکٹر ایڈمیشن ڈاکٹر اخلاق احمد، ڈائریکٹر ایوننگ ڈاکٹر گوہر علی مہراورانچارج تعلیم اساتذہ ڈاکٹر کمال حیدر نے شرکت کی۔

کراچی: شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں گرلز ہاسٹل کھولنے کی منظوری مل گئی
جامعہ کراچی کے ایوان لیاقت گرلز ہاسٹل کو سندھ حکومت اورہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ہدایات اور ایس اوپیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی کی زیرصدارت وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایوان لیاقت گرلز ہاسٹل کو سندھ حکومت اور ایچ ای سی کی جانب سے جاری کردہ ہدایات اور ایس اوپیز کے تحت کھولاجائے گا اور اس سلسلے میں ایک سہہ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کی کنوینر ایوان لیاقت گرلز ہاسٹل کی پرووسٹ پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ سعیدجبکہ ممبران میں بوائرز ہاسٹل کے پرووسٹ ڈاکٹر آصف سلیم اور مشیر امورطلبہ ڈاکٹر سید عاصم علی شامل ہیں۔

ایوان لیاقت گرلز ہاسٹل میں 33 فیصد طالبات کو جگہ دینے کے لئے درخواستیں طلب کرلی گئیں ہیں۔گرلز ہاسٹل میں رہائش کی خواہشمند طالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنی درخواستیں بمعہ متعلقہ دستاویزات 22 ستمبر2020 ء تک ایوان لیاقت گرلز ہاسٹل میں جمع کرادیں۔

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ ہوم اکنامکس گروپس کے سالانہ امتحانات برائے2020 کے نتائج کااعلان کردیا ہے۔ چیئرمین انٹربورڈپروفیسر انعام احمد کے مطابق ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں 249 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے اور تمام طلبا قرار پائے کامیابی کا تناسب100 فیصد رہا۔

نتائج کےتفصیلات بتاتے ہوئےچیئرمین کاکہناتھا کہ کووڈ 19 کی وجہ سےرواں سال امتحانات منعقدنہیں ہوئے بلکہ طلبا کوپروموٹ کرنے کی حکومتی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے تمام طلبا وکو گیارہویں جماعت کےحاصل کردہ نمبروں کے مطابق بارہویں جماعت کے پرچوں میں نمبرز دیئے گئے ہیں ساتھ ہی بارہویں جماعت کے پرچوں میں تین فیصداضافی نمبر دئے گئے ہیں

 

کوئٹہ: ڈائریکٹر ایجوکیشن بلوچستان نے صوبے بھر کےپرائیوٹ اورسیمی پرائیوٹ اسکولزباقاعدہ طور پر کھولنےکااعلان کردیا۔جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عالمی وبا کورونا کی وجہ سے جو اسکولز بند کردیئے گئے تھے وہ 23 ستمبر سے کھول دیئے جائیں گے۔

علاوہ ازیں اعلامیہ میں یہ بھی واضح کیا گیاہے کہ کووڈ19کیسز سامنے آنے پر بھی کوئی اسکول بند نہیں کیاجائے گا البتہ اگر کسی طلبایاستاد میں کووڈ کیی تشخیص ہوئی تو اسے14 دنوں کے لیے قرنطینہ بھیجا جائے گا۔ 14 دن کی آئسولیشن کےبعد وہ دوبارہ اسکول جوائن کرسکتے ہیں۔

لاہور: پنجاب بھرکے23 ستمبر سے کھلنے والےتعلیمی ادارےایس او پیز کے تحت اپنے وقت پر کھلیں گے۔

وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس بے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب بھرکے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں 23 ستمبر سے شروع ہونے والی کلاس 6 سے 8 تک کی اجازت ہوگی۔

اس لئے سب کے لئے لازم ہے کہ وہ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کریں۔ اسے انشاء اللہ کامیاب بنانےکے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

راولپنڈی: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈر ی ایجوکیشن راولپنڈی آج انٹر پارٹ I اورII کے سالانہ امتحانات کے نتائج کااعلان کرے گا
چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈر ی ایجوکیشن راولپنڈی کے مطابق نتیجہ کااعلان آج شام5:00 بجے کیا جائے گا
اسی دوران دوسرے اضلاع گجرانوالہ، ملتان، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، بہاولپور، ڈی جی خان اور ساہیوال بورڈ بھی نتائج کااعلان کرے گا۔
نتیجہ آفیشل ویب سائٹ پر جاری کردیا جائے گا

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن گجرانوالہ آج انٹر پارٹ IIاورI کے سالانہ امتحانات کے نتائج کااعلان کرے گا
چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے مطابق نتیجہ کااعلان آج شام 5:00 بجے کیا جائے گا
اسی دوران دوسرے اضلاع راولپنڈی، ملتان، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، بہاولپور، ڈی جی خان اور ساہیوال بورڈ بھی نتائج کااعلان کرے گا۔
نتیجہ آفیشل ویب سائٹ پر جاری کردیا جائے گا

کراچی: آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن(ایپکا )میٹرک بورڈکراچی کے منتخب نمائندوں کی جانب سےچیئرمین بورڈپروفیسرڈاکٹرسعیدالدین سمیت دیگراہم عہدیدران کوقبل ازوقت نتائج کااعلان کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

ایپکا کےمنتخب نمائندوں عبدالوہاب لاکھو صدر، سلمان احمد خان سنیئر نائب صدر، ارشاد احمد خان جمالی جونیئر نائب صدر،شکیل لقمان،جنرل سیکریٹری،زیڈ۔ایچ۔ بھٹی ڈپٹی جنرل سیکریٹری، بلال حسین فنانس سیکریٹری،شعیب سلیم چیمپیئن پریس سیکریٹری اورامیر بخش آفس سیکریٹری نے 1,70,000امیدواروں کی کثیر تعداد کے رجسٹرڈ ہونے کے باوجود میٹرک سائنس گروپ برائے سال 2020کے امتحانی نتائج کا سب سے پہلے اعلان کرنے پر چیئرمین بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین،ناظم امتحانات عبدالرزاق ڈیپر، سیکریٹری بورڈ سید محمدعلی شائق، ایڈیشنل ڈپٹی کنٹرولر ایس۔ ایم۔ طارق کریم، تمام بورڈ ملازمین اور تمام کامیاب طلباء وطالبات کومبارکباددی ہے۔

چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کی خصوصی ہدایت کے پیش نظر کہ میٹرک کے طلباء وطالبات کا قیمتی سال ضائع نہ ہوبورڈ ملازمین نے حکومت سندھ کی تجویز کردہ کرونا وائرس سے بچاو ئ کی تمام احتیاطی تدابیرکواختیار کرتے ہوئے شب وروز محنت کرکے ان نتائج کے قبل ازوقت اعلان کو ممکن بنایا جس کے لیے وہ یقینا مبارکبادکے مستحق ہیں۔

اس موقع پرعبدالوہاب لاکھو، صدر ایپکامیٹرک بورڈ کراچی یونٹ نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین صاحب کی سربراہی میں سب سے پہلے نتائج کے اعلان کاسلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ کرونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں معاشی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں اس حقیقت مدنظر رکھتے ہوئے ایسے تمام امیدوارجوبروقت اپنے امتحانی فارمزنہیں جمع کرواسکے تھے چیئرمین صاحب کی جانب سے ان کولیٹ فیس کی مد میں خصوصی رعایت دی گئی تاکہ والدین پرکوئی اضافی مالی بوجھ نہ پڑے او ر کسی بھی طالب علم کا قیمتی تعلیمی سال ضائع نہ ہواوروہ تعلیم سے محروم نہ رہے جویقینا خوش آئند ہے۔