Monday, 14 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

لاہور: پنجاب انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن نے پنجاب بھرکےمیٹرک کےسالانہ امتحانات برائے 2019-20 کےنتائج کااعلان کردیا.

,پنجاب بورڈ نے لاہور, ملتان,  بہاولپور,راولپنڈی کے تمام طلباوطالبات کے نتائج کااعلان حکومت کی جانب سےطےشدہ پروموٹیڈ پالیسی   کے تحت تمام امیدواروں کو 3%اضافی نمبر دےکرپاس کیا گیایے. 

تمام طلباوطالبات اپنے نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biseklahore.com  پردیکھ سکتے ہیں 

لاہور: عالمی وباکورونا کےباعث تعلیمی ادارے بند ہونے سے بچوں کاتعلیمی نقصان کو جانچنے کےلئے کمیٹیاں بنادی گئیں ہیں.  یہ کمیٹیاں پنجاب امتحانی کمیشن کی جانب سے بنائی گئیں جو تعلیمی نقصان کو اندازہ لگائیں گی. 

تمام اضلاع میں یہ کمیٹیاں ٹیسٹ منعقدکرائیں گی.کمیٹیاں انگریزی,اردو. حساب اور سائنس مضامین کا ٹیسٹ لیں گی  یہ ٹیسٹ پہلی سےآٹھویں جماعت تک کے بچوں کے ہونگے.اور ان ٹیسٹ کے نتائج کی بنیادپرہی سالانہ امتحانات کی تیاری کرائی جائےگی 

یادرہےگزشتہ 6ماہ سےعالمی وبا کورونا کی وجہ سے ملک بھرکےتعلیمی ادارے بند ہیں. 

کراچی: جامعہ کراچی نےبی اے (پاس)سوشل ورک،لائبریری سائنس اور جغرافیہ کے پریکٹیکل امتحانات کا شیڈول جاری کردیا۔
ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفرحسین کے مطابق بی اے (پاس) سوشل ورک،لائبریری سائنس اور جغرافیہ کے سالانہ پریکٹیکل امتحانات برائے 2019 ء کاشیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

شیڈول کے مطابق بی اے (پاس) سال اول سوشل ورک سالانہ امتحانات برائے 2019 ء کے پریکٹیکل امتحانات 28 ستمبرتا07 اکتوبر جبکہ بی اے (پاس) سال اول ودوئم لائبریری سائنس کے پریکٹیکل امتحانات 29 ستمبرتا08 اکتوبر 2020 ء اور بی اے (پاس) جغرافیہ سال اول کے پریکٹیکل کے امتحانات21 ستمبرتا13 اکتوبر2020 ء منعقد ہوں گے۔

امتحانی شیڈول متعلقہ کالجزکو ارسال کردیئے گئے ہیں، طلباوطالبات اپنے امتحانی شیڈول کے لئے متعلقہ کالجز سے رجوع کرسکتے ہیں۔

کراچی: جامعہ کراچی نے ایم ایس،ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی ۔

رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحیدکے مطابق ایم ایس،ایم فل،ایم ایس(سرجری)،ایم ڈی(میڈیسن) اور پی ایچ ڈی داخلے برائے سال 2020 ء کی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 25 ستمبر2020 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

ایسے طلباوطالبات جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرست میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس 25 ستمبر2020 ء تک جمع کراسکتے ہیں۔

حیدرآباد: صوبائی وزیر تعلیم و محنت سعید غنی نےآج شہباز ہال حیدرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیدرآباد کے دورے کا مقصد ضلع میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لینا تھا۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے کھولنے سے 15روز قبل ایس او پیز جاری کی گئی تھیں بدقسمتی سے کراچی میں چند سرکاری و نجی اسکولوں کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا گیا اور چند نجی اسکولوں نے تو چھوٹے بچوں کو بھی اسکول بلا لیا تھا اور اس خلاف ورزی پر گذشتہ روز چار اسکولوں کو سیل کیا گیاہے جبکہ آج بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کراچی کے چار مزید اسکولوں کو سیل کیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حیدرآباد میں کورونا وائرس کے بعدپہلے مرحلے میں کھلنے والے اسکولوں میں صورتحال اطمینان بخش ہے تاہم والدین اور اسکول انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں کیونکہ کورونا وائرس میں کمی تو آئی ہے مگر وائرس اب تک مکمل طور پر ختم نہیں ہو سکا اور معلوم نہیں کہ یہ وائرس کب ختم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اگر وائرس نے دوبارہ خطرناک صورت اختیار کی تو تعلیمی ادارے اور زندگی کے دیگر شعبوں کو بھی بند کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ انسانی جانیں انمول ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ آئندہ چند روز میں سندھ کے دیگر اضلاع کے دورے کر کے ایس او پیز کا جائزہ لیا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ این سی او سی کے فیصلے کے تحت تین مراحل میں اسکول کھولنے تھے ، پہلے مرحلے میں نویں کلاس سے یونیورسٹی تک دوسرے مرحلے میں چھٹی سے آٹھویں کلاس تک اور تیسرے مرحلے میں پہلی سے پانچویں کلاس تک اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ حکومت سندھ کی جانب سے دوسرے مرحلے میں کھولنے والی کلاسز کے پروگرام کو ملتوی کر کے اس کی تاریخ 28ستمبر 2020مقرر کی گئی ہے اور صوبوں کو یہ اختیار ہے کہ وہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے علاقوں میں اسکول کھولیں ۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے کو اس لیے ملتوی کیا گیا ہے کہ 91 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اب مزید فیصلہ این سی او سی کے اجلاس میں کیا جائیگا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سرکاری و نجی تعلیمی شعبوں کو ہونے والے نقصان سے واقف ہوں تاہم بچوں کی صحت پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے والدین سے لیکر اسکول انتظامیہ تک واضح ایس او پیز تیار کی گئی ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی عبدالجبار، ڈویزنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ ، ڈی سی حیدرآباد فواد غفار سومرو اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ قبل ازیں صوبائی وزیر تعلیم نے حیدرآباد کا اچانک دورہ کرتے ہوئے قاسم آباد سٹی اور لطیف آباد کے مختلف سرکاری اور نجی اسکولوں کا دورہ کرتے ہوئے صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے حیدرآباد میں تعلیمی اداروں کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے ایس او پیز پر عملدرآمد پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا

کراچی: کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی ادارےکھلنےکادوسرامرحلہ 28 ستمبر تک موخر کردیا گیا ہے۔ جس کا باقاعدہ نوٹیفکشن جاری کیا جاچکا ہے۔ دوسرے فیز میں چھٹی سے آٹھویں جماعت کی کلاسز دوبارہ بحال کرنی تھی۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعیدغنی نے تعلیمی اداروں میں دورے کے بعد کیاجہاں ایس او پیزکی خلاف ورزی کی جارہی تھی جس کے بعد 5 اسکولوں کو سیل اور ان کے خلاف کارروائی کے احکامات بھی جاری کئے تھے

یادرہےعالمی وباکوروناکے بعدملک بھر میں 6ماہ بعدمرحلےوارتعلیمی ادارے کھولنے کافیصلہ کیاگیاتھا۔

حیدرآباد: وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی حیدرآباد پہنچ گئے

صوبائی وزیر تعلیم گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج قاسم آباد میں دورہ کررہے ہیں۔

وزیر تعلیم نے وہاں جاری تدریسی نظام کو جائزہ لیا۔

اساتذہ اور اسٹاف کا ماسک نہ پہننے پر صوبائی وزیر نے ان کی سرزرش کی اور انہیں ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کی ہدایات کی۔

اسلام آباد :  ہائر ایجوکیشن کمیشن نےبلوچستان اور فاٹا فیز II کے طلباء کے لئے اعلی تعلیم کے مواقع دینے کااعلان کردیاہے ۔
بلوچستان اور فاٹاسے تعلق رکھنےوالےایسے طالبعلم جو ایچ ای سی سے تسلیم شدہ سرکاری / نجی شعبے کی جامعات / ڈگری ایوارڈ دینے والے اداروں میں انڈرگریجویٹ تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں وہ اپنا آن لائن فارم دیئے گئے لنک پر جمع کراسکتے ہیں  https://bit.ly/35UyJse  

یا مزید معلومات کے لئے وزٹ کرسکتے ہیں
 https://bit.ly/2ZP1XFa  

اسکالرشپ حاصل کرنے والے امیدوار کےلئےلازم ہے کہ درخواست کنندہ نےمساوی تعلیم کے 12 سال 60٪% نمبر کے ساتھ پاس کیا ہو،22 سال سے زائد عمروالےطالبعلم اور اپنے موجودہ امتحانات کے نتائج کےمنتظر امیداوار اس موقع کےلئے نااہل ہیں ۔

اس منصوبے کے تحت "بلوچستان اور فاٹا کے طلباء کے لئے اعلی تعلیم کے مواقع کی فراہمی (فیز- II)" ، بیچ -5 کے تحت تعلیمی سال 2020-21 کے لئے تعلیمی سال کے لئے وظائف پیش کیے جارہے ہیں۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 2 اکتوبر ہے۔

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے اسکول کھولنے کا دوسرا فیز مؤخر کردیا. دوسرے فیز میں21ستمبر سے چھٹی سے آٹھویں جماعت کی کلاسزکاآغاز ہونا تھا

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا سرکاری اسکولوں میں ایس او پیز پر 100 فیصد عملدرآمد نہیں ہوا مگر صورتحال قدرے بہتر تھی، 21 ستمبر سے چھٹی سے آٹھویں ویں جماعت نہیں کھول رہے، صورتحال کا جائزہ لیں گے، 28 ستمبر کو مڈل کلاسز بلاسکتے ہیں، ابتر صورتحال پر مڈل کلاسز کی تاریخ بڑھاسکتے ہیں۔

سعید غنی کا کہنا تھا وفاقی وزیر تعلیم سے بات کروں گا، صورتحال خراب ہوتی نظر آتی ہے تو این سی او سی میٹنگ کا انتظار نہیں کرنا چاہیے، ہمیں صورتحال کو دیکھتے ہوئے خود بھی فیصلہ کرنا چاہیے، جانتے ہیں بچوں کی تعلیم کا حرج ہو رہا ہے مگر بچوں کی صحت پر کوئی سجھوتہ نہیں، اسکول کھولنے کے باوجود آن لائن کلاسز کا سلسلہ نہیں روکیں گے۔

وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے انڈسٹریز کو آسان قرض دینے کا اعلان کیا ہے، اسٹیٹ بینک اسکولوں کو بھی بلاسود قرض فراہم کرے، اسٹیٹ بینک اگر بلاسود قرض نہیں دے سکتا تو سود حکومت ادا کرے۔

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے ہائیر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ پارٹ- I اور II کےخصوصی سالانہ امتحان 2020کےشیڈول کااعلان کردیا۔

Image

امتحانات کاآغاز 15اکتوبر2020 سے شیڈول کے مطابق شروع ہوگا اور 7 نومبر تک جاری رہےگا۔

جبکہ عملی امتحانات کآغاز 9 نومبر سےہو گا۔