Monday, 14 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

لاہور: پنجاب حکومت نے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کا 6ماہ کے لئے مختصر نصاب جاری کردیا۔ اعلان کردہ شیڈول کے مطابق15 ستمبر سے تعلیمی سال کا آغاز کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں

جس کے مطابق نویں او ردسویں جماعت کے گیارہ مضامین کے مختصر باب اور صفحات نمبرز جاری کئے گئے ہیں جن کو مزید چھ ماہ پڑھانے کے بعدانہی میں سے امتحانات لئے جائیں گے۔ 11 کتابوں میں اردو، انگریزی، حساب (سائنس و آرٹس) ،اسلامیات، مطالعہ پاکستان، فزکس، کیمسٹری، بیالوجی، کمپیوٹر سائنسز اور جنرل سائنس شامل ہیں۔

ہوم ورک اور اسکول ورک کو علیحدہ سے جاری کیا گیا ۔نویں جماعت کی انگریزی کی پاکستان اسٹڈی متنازعہ ہونے کی وجہ سے شائع نہیں ہوسکی اوراس کے صفحات کو بھی نصاب کا حصہ بنایاگیاہےجس سے طلبہ اور اساتذہ میں تشویش ہے کہ تیاری کس کتاب سے ہو گی۔

دوسری جانب پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت نے کہا محکمہ تعلیم بچوں کا نقصان نہ کرے کیونکہ ہمارے ٹیچرز کے اندر یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ ایک سال کا نصاب ان چھ ماہ کے اندر ختم کروا سکتے ہیں اس طرح نویں جماعت کا مختصر نصاب پڑھنے والے طالب علم کو دسویں جماعت اور دسویں جماعت کے طالب علم کو گیارہویں جماعت کانصاب پڑھنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا۔

کراچی:سندھ یونیورسٹی میں 71 کروڑ روپے کی کرپشن کا معاملہ، وائس چیئرمین سندھ یونیورسٹی فتح محمد برفت اور رجسٹرار امیر ابڑو ضمانت کے لیے عدالت پہنچ گئے
 
سندھ ہائیکورٹ نے فتح محمد برفت اور امیر ابڑو کی عبوری ضمانت منظور کرلی
عدالت نے اینٹی کرپشن کو فتح محمد برفت سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔
 
عدالت کا ملزمان کو 50،50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دےدیا
اینٹی کرپشن پولیس نے گزشتہ روز تین ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا

شہرہ آفاق افریقی نژاد امریکی گلوکار ایکن نے سائنس فکشن طرز کا نیا سیاحتی شہر تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 31 اگست کو ایکن نےاپنے آبائی ملک سینیگال کے ایک مقام کا دورہ کرنے کے بعد وہاں سائنس فکشن طرز کا نیا سیاحتی ’ایکن سٹی‘ تعمیر کرنے کا اعلان کیا۔

گلوکار ایکن کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر نئے سیاحتی شہر کی تعمیر میں 6 ارب امریکی ڈالر یعنی پاکستانی تقریباً 10 کھرب روپے لاگت آئے گی۔
انہوں نے بتایا کہ نئے شہر کی تعمیر کا آغاز آئندہ سال کے اوائل میں ہوگا جب کہ ایکن کے اس نئے شہر کو ہالی وڈ فلم ’بلیک پینتھر‘ میں دکھائے گئے سائنس فکشن افریقی مقامات کی طرح بنایا جائے گا۔

افریقی نژاد امریکی گلوکار ایکن نے بتایا کہ وہاں کی علیحدہ کرپٹو کرنسی ’ایکوائن‘ بھی ہو گی جب کہ ’ایکون سٹی‘ میں علیحدہ اسپتال، پولیس اسٹیشن، علیحدہ تعلیمی نظام اور کئی سیاحتی پوائنٹس بھی ہوں گے۔

دوسری جانب ’ایکن سٹی‘ میں ایک ایسا ہوٹل تعمیر کیا جائے گا جس میں براعظم افریقا کے 54 ممالک کی ثقافت کو پیش کیا جائے گا، یعنی اس ہوٹل کے کمروں کو تمام افریقی ممالک کی ثقافتی طرز پر سجایا اور تعمیر کیا جائے گا۔

مانیٹرنگ ڈیسک : چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے اپنےصارفین کے لئے ’ہواوے واچ فٹ‘ پیش کرادی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہواوے کی جانب سے پیش کی جانے والی ’ہواوے واچ فٹ‘ میں دیر پا بیٹری لائف، بڑی اسکرین، اور بے شمار خصوصیات شامل ہیں۔
اسمارٹ واچ کی گوریلا گلاس کے ساتھ '1.64 AMOLED (اے ایم او ایل ای ڈی) اسکرین ہے جب کہ واچ تین مختلف رنگوں میں دستیاب ہوگی اور اس کے سیلیکون اسٹریپ کو باآسانی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے اگر بات کی جائے اسمارٹ فون کی بیٹری کی تو واچ ایک مرتبہ چارج کرنے کے بعد عام استعمال کرنے پر 10 دن جب کہ زیادہ استعمال کرنے پر 7 دن تک بیک اپ دیتی ہے،اس کے علاوہ مسلسل جی پی ایس کھلا رکھنے سے واچ کی بیٹری 12 گھنٹے تک چلتی ہے۔

کپمنی کے مطابق نے ’ہواوے واچ فٹ‘ 3 ستمبر سے فروخت کے لیے پیش کی جائے گی تاہم واچ کی قیمت بھی اس ہی وقت بتائی جائے گی۔

واضح رہے چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے اسمارٹ فونز بنانے کے ساتھ ساتھ جدید طرز کی اسمارٹ واچز بنانے میں بھی مشہور ہے اور حال ہی میں کمپنی نے ’ہواوے واچ فٹ‘ پیش کی ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک: پی ٹی اے کاغیر اخلاقی، غیر مہذب اور منفی اثرات کی روک تھام کےلئے پانچ ڈیٹنگ ایپس اورلائیو اسٹریمنگ ویب سائٹس پرپابندی عائد کردی۔
 
ٹنڈر‘ اور ’سے ہائے‘ سمیت پانچ ڈیٹنگ ایپس اور لائیو اسٹریمنگ ویب سائٹس پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے پابندی لگائی گئی۔
 
اعلامیے کے مطابق مذکورہ ایپلی کیشنز کے غیر مہذب ،غیر اخلاقی اور منفی اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے، پی ٹی اے نے پلیٹ فارمز کی انتظامیہ کو ڈیٹنگ خدمات کو ختم کرنے اور براہ راست جاری مواد کو پاکستان کے مقامی قوانین کے مطابق ماڈریٹ کرنے کے لیے نوٹس جاری کیے تھے۔
 
Image
 
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پلیٹ فارمز نے مقررہ وقت کے اندر نوٹسز کا جواب نہیں دیا لہٰذا اتھارٹی نے مذکورہ ایپلی کیشنز کو بند کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
 
اعلامیے کے مطابق کمپنیوں کی انتظامیہ کی جانب سے مناسب لائحہ عمل کے تحت غیر اخلاقی و غیر مہذب مواد کو مقامی قوانین پر عمل کرتے ہوئے ماڈریٹ کرنے کی یقین دہانی کرائے جانے پر پی ٹی اے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کر سکتا ہے۔
اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹرخزاں 2020ء کے دوسرے مرحلے کے داخلوں کآغاز پاکستان کے چاروں صوبوں گلگت بلتستان آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں ہوگیا۔
 
دوسرے مرحلے میں پیش کئے گئے تعلیمی پروگرامز میں ایم ایس سی/ایم اے /پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ/ بی اے (ایسوسی ایٹ ڈگری) / بی ایس بی بی اے اور سرٹیفکیٹ پروگرامز شامل ہیں۔
 
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی خصوصی ہدایت پرداخلوں کے خواہشمند افراد /طلبہ کی معاونت و رہنمائی کے لئے 54شہروں میں قائم یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر میں\'انفارمیشن ڈسکس\'قائم کردئیے گئے ہیں۔
 
طلبہ کو گھرکی دہلیز پر سہولت فراہم کرنے کے لئے ملک بھر میں یونین کونسل سطح پر پراسپکٹس سیل پوائنٹس بھی قائم کردئیے گئے ہیں ان تمام سیل پوائنٹس کے ایڈریسسز یونیورسٹی کی ویب سائٹ پرفراہم کردئیے گئے ہیں
لاہور: لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی جھنگ کیمپس کو جھنگ یونیورسٹی میں ضم کردیا گیا
 
محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کابینہ کی منظوری کے مطابق لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی جھنگ کیمپس کو یونیورسٹی آف جھنگ میں ضم کردیا گیا اور اب مذکورہ کیمپس جھنگ یونیورسٹی کا آرٹس اینڈ سائنس کالج ہوگا ۔
 
کیمپس جھنگ یونیورسٹی کے حوالے کر دیا گیا۔ملازمین کو ڈیپوٹیشن پر جھنگ یونیورسٹی بھیج دیا گیا،ملازمین کو ڈیپوٹیشن الاؤنس نہیں ملے گا۔
کراچی: جامعہ کراچی کے شعبہ کیمیا کے سابق استاد، ماہر تعلیم، تحقیق دان ڈاکٹر سمیع الزماں انتقال کرگئے
 
ذرائع کاکہنا ہے کہ ڈاکٹر سمیع الزماں کچھ دنوں سے علیل اور ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ مسجد عائشہ خیابان اتحاد ڈی ایچ اے میں ادا کی گئی۔
 
پروفیسر اعجاز فاروقی، پروفیسر عادل عظمت و دیگر نے ڈاکٹر سمیع الزماں کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک بہترین استاد، اعلیٰ تحقیق دان اور انتہائی ملنسار انسان تھے ۔
 
اللہ پاک مرحوم کی مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
لاہور: نیشنل کالج آف آرٹس لاہور اور راولپنڈی میں ڈگری پروگرامز میں داخلوں کا آغاز کر دیا گیا۔
 
داخلے آرکیٹکچر، میوزیکالوجی, فلم اینڈ ٹی وی, فائن آرٹس،ڈیزائن (ویژول کمیونیکیشن ڈیزائن ، ٹیکسٹائل ڈیزائن، پروڈکٹ ڈیزائن ، سرامک ڈیزائن ) ،، اور کلچرل اسٹڈیز میں ہونگے ۔
 
درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 21ستمبرمقرر کی گئی۔
کراچی: علما یونیورسٹی کی فیکلٹی آف کمپیوٹر سائنس کے شائع ہونے والے جرنل آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (JICT) کو "Y" کیٹیگری کے ساتھ ایچ ای سی کے تسلیم شدہ جرنلز کے نظام ایچ جے آر ایس (hjrs) میں شامل کر لیا گیا ہے , جو علما یونیورسٹی کی ایک شاندار کامیابی ہے ۔
 
علما یونیورسٹی ہمیشہ سے اہم شعبوں میں ابھرتے ہوئے رجحانات کی مستند ، گہری اور قابل اعتماد تحقیق کو شائع کرنے کے لئے معیاری پیرامیٹرز کا نفاذ کرتی ہے , جس نے اس کے ممتاز جرائد کا شمار ایچ ای سی کے بہترین زمروں میں کر دیا ہے۔
 
علما یونیورسٹی بین الاقوامی معیار کے حصول اور عالمی سطح پر زیادہ موثر طور پر اثر انداز ہونے کے لئیے مستقل اپنی فیکلٹیز میں بہتری لاتی رہتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ جرنل آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (JICT) کی ایچ ای سی کی Y کیٹیگری میں شمولیت نے اسے اپنے ہم عصروں میں زیادہ پر اثر اور نمایاں مقام و حیثیت کا حامل کر دیا ہے ۔