Monday, 14 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

سان فرانسسکو: اسمارٹ فون کاکیمرہ اب ذیابطیس کی نشاندہی کرسکتاہے۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے ماہرین نے ایک نئے طریقے سے اسمارٹ فون کیمرے کو ایسے ڈیزائن کیاہے کہ کہ وہ ذیابیطس ٹائپ ٹوکی 80 فیصد درستگی سے شناخت کرسکتا ہے۔ جامعہ سے وابستہ سائنسداں رابرٹ اورام اور ان کے ساتھیوں نے ذیابیطس کی شناخت کے لیے ایک خاص الگورتھم بنایا ہے جو کیمرے کی مدد سے ذیابیطس کا نشاندہی کرتا ہے۔

طب کی زبان میں اس عمل کو ’فوٹوپلائتھس موگرافی‘ ( پی پی جی ) کہا جاتا ہے۔ اس تکنیک میں روشنی کو کسی بافت یا کھال (ٹشو)پر ڈالا جاتا ہے جس سےخون کے حجم میں کمی بیشی کو نوٹ کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ عین اسی طریقے سے شہادت کی انگلی پر سینسر لگا کر خون میں آکسیجن کی مقدار اور دھڑکن کو معلوم کیا جاتا ہے۔

اس کے لیے پہلے ایک الگورتھم بنایا گیا اور پھر غور کیا گیا آیا اسمارٹ فون کیمرہ ذیابیطس کی وجہ سے خون کی رگوں کو پہنچنے والے کسی نقصان یا تباہی کو ظاہر کرسکتا ہے یا نہیں؟ پھر پی پی جی کی لاکھوں ریکارڈنگ کو ایک بڑے ڈیٹا بیس میں رکھا گیا اور انہیں تربیت دی گئی تاکہ وہ صحت مند اور بیمار بافتوں کے درمیان فرق کرسکے۔ اس کے بعد پی پی جی ٹیکنالوجی کو ذبابیطس کی شناخت کے لئے استعمال کیا گیا۔

اس پورے تجربے میں کل 53 ہزار سے زائد 26 لاکھ پی پی جی ریکارڈنگز کو دیکھا گیا اور تمام افراد میں ذیابیطس کی درست شناخت ہوئی۔ دوسرے تجربے میں لوگوں کے تین گروہوں کا اسمارٹ فون کیمرے سے جائزہ لیا گیا اور ان کی انگلیوں پر کیمرے لگائے گئے۔ پورے سسٹم 80 فیصد درستگی کے ساتھ ذیابیطس کی شناخت کی۔

اس طرح ماہرین نے اسے کم تکلیف والا ایک مؤثر ٹیسٹ قرار دیاہے جس کی بدولت عام اسمارٹ فون کے ذریعے ذیابیطس کی شناخت کی جاسکتی ہے۔

وفاقی وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے اہم ادارےانٹر بورڈ کمیٹی آف چیرمین (آئی بی سی سی) کے سیکریٹری کے عہدے پر مستقل تعیناتی کی راہ ہموار ہوگئی ہے

انٹرویو کی بنیاد پرتلاش کمیٹی نے تین ناموں کا انتخاب کرلیا ہے جن میں پہلے نمبر پر سندھ کی شاہ لطیف یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے پروفیسر غلام علی ملاح ہیں جب کہ محمد ادریس دوسرے پر جن کا تعلق وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن اور تیسرے نمبر پر جاوید مرزا ہیں جن کا تعلق وزارت تعلیم کے ڈاریکٹوریٹ سے ہے۔

زرائع کاکہنا ہے کہ تاحال اس سمری کی منظوری نہیں دی گئی ہے کیونکہ یہ اسامی 20 گریڈ کی ہےجب کہ پروفیسر غلام علی ملاح 21 گریڈ میں ہیں تاہم باقی دو امیدوار 19 گریڈ کے افسر ہیں۔ سکریٹری آئی بی سی سی کے عہدے کے 65 درخواستیں موصول ہوئ تھیں۔

اس وقت جوائنٹ سکریٹری فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ کے جوانٹ سکریٹری محمد اختر قائم مقام سکریٹری آئی بی سی سی ہیں۔واضح رہے کہ انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین (آئی بی سی سی ) کے سیکرٹری کے عہدے کی اسامی ڈاکٹر اکرام علی ملک کے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ٹیسٹنگ سروس کے سربراہ بننے کے بعدگزشتہ کئ ماہ سے خالی پڑی ہے ۔ اس اسامی کے لئے کزشتہ سال بھی اشتہار بھی دیا گیا تھا جس کے لئے 80 کے لگ بھگ درخواستیں بھی موصول ہوئی تھیں تاہم اس پر بھرتی نہ کی جاسکی کیونکہ اس دوران یہ ادارہ بین الصوبائ وزارت سے وزارت تعلیم منتقل ہوگیا۔

یاد رہے کہ انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئر مین 1972 میں وزارت تعلیم کی ایک قرارداد کے تحت رکن بورڈز کے مابین معلومات کا تبادلہ کرنے ، بورڈ کی سرگرمیوں کو مربوط بنانے ، تعلیمی ، تشخیص اور نصاب معیارات کی یکسانیت کے منصفانہ اقدام کے حصول کے لئے تشکیل دیا گیا تھا، آئی بی سی سی کو تفویض کردہ اہمیت کا حامل ایک اور کام، ثانوی اسکول سند (ایس ایس سی) (میٹرک) ، ہائر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (ایچ ایس ایس سی) (انٹرمیڈیٹ کی سطح) اور تکنیکی تعلیم میں بھی اسی طرح کے پاکستانی اسنادکے ساتھ غیر ملکی قابلیت کے مساوی ہونے کا فیصلہ کرنا ہے۔

کراچی: صوبائی محکمہ بورڈز اینڈ یونیورسٹیزنےصوبےکےپانچ تعلیمی بورڈز کےچیئرمینوں کو مشروط آفر لیٹر جاری کردیئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کےاحکامات کےمطابق ہوم ڈیپارٹمنٹ پانچوں افراد کی انٹیلی جنس اداروں سے ویریفکیشن کرارہی ہے، ذرائع کےمطابق حساس اداروں نےتاحال کلیئر کرنے یا نہ کرنے کےسلسلے میں رپورٹ جمع نہیں کرائی، اپوئنمنٹ لیٹرز کلیئرینس ملنے کےبعد جاری کئے جائینگے ، سرچ کمیٹی نے سکھر بورڈ کےلئے بھائی جان شرم ،لاڑکانہ کےلئے نسیم میمن ، انٹر بورڈ کراچی کےلئے سعید الدین ، سیکنڈری بورڈ کراچی کےلئے شرف علی شاہ اور ٹیکنیکل بورڈ کےلئے ارشد اعظمی کو منتخب کیا ہے

کراچی: بےنظیربھٹوشہیدیونیورسٹی لیاری میں وی سی کےلئے 12 امیدواروں کےنام شارٹ لسٹ کردیئے گئے۔
 
تفصیلات کےمطابق سرچ کمیٹی نے 30سےزائد امیدواروں میں سے 12 امیدواروں کےنام شارٹ لسٹ کئے ان میں ہروفیسر ڈاکٹراختربلوچ، پروفیسر ڈاکٹرفتح محمد برفت، پروفیسرڈاکٹرامدادعلی اسماعیلی، پروفیسرڈاکٹرنبی بخش جمانی، پروفیسر ڈاکٹرخلیل احمد ابو پوٹو، پروفیسرڈاکٹر رخساراحمد،پروفیسرڈاکٹرفتح محمد مری، پروفیسر ڈاکٹرحسین بخش مری، پروفیسرڈاکرعارف مہر، پروفیسر ڈاکٹر ناہید ابرار، پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق اور پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفور شامل ہیں،۔ شارٹ لسٹ کئے گئے امیدواروں کے انٹرویو 26 اگست کوہونگے۔
 
واضح رہے کہ شہید بےنظیربھٹویونیورسٹی لیاری کراچی میں وائس چانسلر کےعہدے کےلئے سندھ مدرسہ یونیورسٹی کےسابق وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ نے بھی اپلائی کیا تھا لیکن ایچ ای سی کے معیار پر پورا نہ ارنے کی وجہ سے انکا نام شارٹ لسٹ نہیں کیا گیا۔
 

کراچی:ڈاکٹر خالد عراقی نیشنل لابنگ ڈیلی گیشن برائے اقلیتی حقوق کے چاررکنی وفد نے گزشتہ روز جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی سے وائس سکریٹریٹ جامعہ کراچی میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں وفد نے شیخ الجامعہ سے درخواست کی کہ صوبے کی سب سے بڑی جامعہ کراچی میں اقلیتوں کے لئے دوفیصد کوٹہ مختص کیا جائے تاکہ اقلیتوں کو بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بہتر سے بہتر مواقع میسر آسکیں۔انہوں نے صوبہ سندھ میںپنجاب حکومت کی جانب سے اقلیتوں کے لئے دوفیصد کوٹہ مختص کرنے کی خواہش کااظہارکیاہےانہوں نےمزیدکہاکہ اعلیٰ تعلیم کاحصول نہ ہونے کی وجہ سے اقلیتی برادری کو اعلیٰ مناصب پر فائز ہونے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتاہے۔

اس موقع پر ممبرسنڈیکیٹ جامعہ کراچی صاحبزادہ معظم قریشی،رجسٹرارجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر سلیم شہزاداور مشیر امورطلبہ ڈاکٹر سید عاصم علی بھی موجود تھے۔

شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ جامعہ کراچی روزاول سے ہی بلاتفریق رنگ ونسل اور مذہب تمام طلباوطالبات کو میرٹ کی بنیاد پر داخلہ دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ڈاکٹر خالد عراقی نے
وفد کی کاوشوں کی سراہتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ اس مسئلے کو جلد ازجلد جامعہ کراچی کے متعلقہ فورم پر زیر بحث لایا جائے گااور کوشش کی جائے گی کہ 2021 ء کے داخلوں میں ان کے لئے نہ صرف کوٹہ مختص کیا جائے بلکہ ایسے اقلیتی طلباوطالبات جو نامساعد مالی حالات کی وجہ سے فیس دینے سے قاصر ہوں ان کے لئے اسکالر شپ یا مالی امداد کے لئے بھی کوششیں کی جائے گی تاکہ محض مالی مشکلات کی وجہ سے وہ تعلیم سے محروم نہ رہیں۔ہماری خواہش ہے کہ مذہبی اقلیتی براداری سے تعلق رکھنے والے ہونہار طلبہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے معاشرے کی بہتری اور ترقی کے لئے اپنا مثبت اور کلیدی کرادار اداکریں اور وہ اپنی کمیونٹی اور ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کرسکیں۔

ممبرسندھ اسمبلی اینتھونی نوید نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ صوبائی حکومت کی جانب سے اقلیتی براداری کے لئے اسکالرشپ کی فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ممبر سنڈیکیٹ جامعہ کراچی صاحبزادہ معظم قریشی نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ جامعہ کراچی اس حوالے سے تر جیحی بنیادوں پر اقدامات کرکے اقلیتی برادری کے طلباوطالبات کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کرے گی۔

مانیٹرنگ ڈیسک : بلیک بیری کمپنی نے ایک عرصے کے بعد نت نئے ماڈلز والے اسمارٹ فونز کے دور میں کی بورڈ والے 5 جی اسمارٹ فون کے ساتھ ایک شاندار انٹری کا فیصلہ کیاہے

2018 سے اب تک بلیک بیری نے کوئی اسمارٹ فون لانچ نہیں کیا تاہم اب کمپنی نے جلد ہی نئے 5 جی اسمارٹ فون کے ساتھ واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ میش ایبل کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روزفیکس کون سبسڈری، آنورڈ موبیلیٹی، ایف آئی ایچ موبائل کمپنیوں نے اعلان کیا کہ وہ تینوں اشتراک سے بلیک بیری 5 جی فون لانچ کریں گے جس میں کی بورڈ ہوگا۔

اس سے متعلق آنورڈ موبیلیٹی کمپنی کے سی ای او پیٹر فرینک لن کا کہنا تھا کہ بلیک بیری اسمارٹ فونز، پرائیویسی ، ڈیٹا سیکیورٹی اور بات چیت کے اعتبار سے بہترین جانے جاتے ہیں، کمپنی کے لیے یہ اچھا موقع ہے کہ 5 جی ڈیوائسز کو بلیک بیری کی واپسی کے ساتھ لایا جائے۔

رپورٹ کے مطابق بلیک بیری کا نیا اسمارٹ فون آئندہ برس 2021 کے سہ ماہی تک مارکیٹ میں لانچ کردیا جائے گا۔

فی الحال بلیک بیری کے اس نئے اسمارٹ فون کی خصوصیات کے حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی گئیں مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں ٹچ پیڈاور کی بورڈ کی سہولت دی جائے گی۔

 

مانیٹرنگ ڈیسک : گوگل ڈرائیو، جی میل اور گوگل میٹ صارفین کو لاگ ان میں مشکلات کاسامناہے۔ امریکا، بھارت سمیت مختلف ممالک سے صارفین کی جانب سے شکایت کی جارہی ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق گوگل صارفین نے شکایت کی ہے کہ وہ جی میل اکاؤنٹ کو لاگ ان کرنے میں ناکام ہیں جب کہ کچھ کا کہنا ہے کہ جی میل ایپ میں بھی ای میلز دکھائی نہیں دے رہی ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ گوگل ڈرائیو میں فائل اپلوڈ بھی نہیں ہورہی ہیں۔

اس حوالےسے گوگل کا کہنا ہے کہ ہمیں اس خرابی کا علم ہے اور اسے دور کرنے کی کوشش جاری ہے۔تاہم ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ یہ خرابی کب تک ٹھیک ہوگی۔

 

کراچی: آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کی پریس کانفرنس رنگ لے آئی۔تمام اسکولز کومندرجہ ذیل SOPs پر پابندی لازمی ہوگی بصورت دیگر انہیں ادارے کھولنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ تعلیمی اداروں کے لئےجاری کردہ ایس او پیزکے مطابق تمام اسکولوں میں بیل لگائی جائے گی اسمبلی نہیں ہوگی نہ ہی ریسس کی جائے گی۔ اسکول میں کھانے یا لنچ کی اجازت نہیں ہوگی۔

اسکول آنےوالےہربچےپرماسک اور گلوز کا استعمال لازمی ہو گا۔ہر بچہ اپنی پانی کی بوتل یا تھرماس اپنے ساتھ لائے گا اور اسے کسی کے ساتھ شیئر نہیں کرے گا نہ ہی اپنی اسٹیشنری اور کتابوں غیرہ کو کسی کے ساتھ شیئر کرے گا ہر بچہ سینیٹائزر کی بوتل اپنے ساتھ رکھے گا۔بچے آپس میں ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے گریز کریں گےاسکول میں کھیلنے کودنے کی اجازت نہیں ہوگی نزلہ زکام اور بخار والے بچوں اور اسٹاف کو اسکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی ہر بچے کو فاصلے سے بٹھایا جائے گا

پہلے دو ہفتے صرف کلاس سوئم سے دہم تک کے بچوں کو اسکول آنے کی اجازت ہوگی پہلی شفٹ صبح 8:00 بجے سے 10 بجے تک ہوگی جبکہ دوسری شفٹ گیارہ بجے سے ایک بجے تک ہو گی صبح اسکول سے شروع ہونے سے پہلے اور دوسری شفٹ شروع ہونے سے پہلے کلاس کو طبی اصولوں کے مطابق ڈس ا ن فیکٹ اور صاف کیا جائے گاکلاس میں اگر عام حالات میں 20بچے بٹھائے جاتے ہیں تو اب 10 بٹھائے جائیں گے اور ان کے درمیان بھی فاصلہ یقینی بنایا جائے گا

ڈائریکٹوریٹ کےاحکامات کےمطابق طلبا کی طرح تمام اسکول اسٹاف بشمول مالکان، نان ٹیچنگ اسٹاف چوکیدار، ماسی، پیون وغیرہ کا کرونا ٹیسٹ لازمی کروایا جائےگا
ٹیسٹ رزلٹ نیگیٹو نہ آنے کی صورت میں اسکول داخلہ ممنوع ہوگا ماسک اور گلوز کےاستعمال کو اسکول کےتمام اسٹاف بشمول نان ٹیچنگ ا سٹاف چوکیدار وغیرہ بھی یقینی بنائیں گے

جو والدین اپنے بچوں کو اسکول نہ بھیجنا چاہیں انہیں انسسٹ نہیں کیا جائے گا ان کے والدین ان کا ہوم ورک اور دیگر کام لے جانے اور چیک کرانے کے پابند ہوں گے۔اسکول میں صرف انگلش، میتھ، اردو اور سندھی کا کام کروایا جائے گا باقی مضامین کا کام ہوم ورک کے طور پر دیا جائے گا اور اس کے لیے حسب ضرورت ورک شیٹ اور سوشل میڈیا کا استعمال کیا جائے گا۔

تمام بچوں کو اسکول لانا اور لے جانا والدین کی ذمہ داری ہوگی۔ رکشہ اور پبلک ٹرانسپورٹ کی اجازت صرف اس صورت میں ہوگی جب تمام بچے ایک ہی فیملی سے تعلق رکھتے ہوں اور رکشہ شیئر نہ ہو رہا ہو۔ نیز والدین ٹرانسپورٹرز کو SOPs پر عمل درآمد کا پابند بنائیں اور بچوں کو اٹھانے سے پہلے گاڑی کی ڈس انفیکشن یقینی بنائیں۔

 

مائیکرو سافٹ نے بلآخر 1995 میں نیٹ اسکیپ نیوی گیٹر کے مقابلے میں متعارف کرایا جانے والے ویب براؤزر انٹرنیٹ ایکسپلوررکو ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
 
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی نے حال ہی میں اپنی ایک بلاگ پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا ہے 17 اگست 2021 سے مائیکرو سافٹ کی 365 ایپس اور سروسز سے انٹرنیٹ ایکسپلورر 11 کی سپورٹ ختم کر دی جائے گی۔
دوسری جانب مائیکرو سافٹ ٹیمز ویب ایپ 30 نومبر 2020 سے براؤزر کو سپورٹ نہیں کرے گی جب کہ اب انٹرنیٹ ایکسپلورر کی جگہ کمپنی کے براؤزر مائیکرو سافٹ ایج نے لے لی ہے۔
 
خیال رہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ کئی برسوں سے اپنے براؤزر انٹرنیٹ ایکسپلورر کو ختم کرنے پر کام کر رہی تھی۔
 
مائیکرو سافٹ نے 2015 میں اپنے نئے براؤزر مائیکرو سافٹ ایج کو متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔
 
مانیٹرنگ ڈیسک: امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے چین میں اپنے ایپ اسٹور سے ہزاروں گیمز ہٹا دیں ہیں۔
 
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور چین کی بڑھتی کشیدگی کے باعث ایپل نے چینی ایپ اسٹور سے 47 ہزار سے زائد گیمز ختم کر دیے ہیں۔
 
اگرچہ چین میں غیر ملکی ایپ اسٹورز چلانے کے لیے چینی اشتراک ضروری ہے لیکن ایپل واحد کمپنی ہے جو اپنے آئی فون میں ایپ اسٹور خود مینیج کرتی ہے۔
 
رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایپل نے اپنی پالیسیز میں تبدیلی کی ہے جس کے تحت چین میں ایپ اسٹور میں سے ان گیمز کو ہٹایا گیا ہے جنہیں کھیلنے کے لیے پیشگی ادائیگی کی جاتی ہے یا انہیں آن لائن کھیلا جاتا ہے۔
 
واضح رہے کہ حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی ایپلیکیشنز ٹک ٹاک اور وی چیٹ سے تجارتی لین دین پر پابندی عائد کی ہے۔
 
امریکی صدر نے چینی ایپلیکیشنز پر پابندیاں ایسے وقت میں عائد کی ہیں جب دونوں ممالک کے درمیان کورونا وائرس اور ہانگ کانگ میں متنازع قانون کو لے کر تعلقات کشیدہ ہیں۔
 
چینی ایپ ٹک ٹاک پر امریکی قانون سازوں نے شدید تنقید کی تھی اور اسے امریکی قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس ایپ کے ذریعے چینی حکومت امریکی صارفین کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرسکتی ہے تاہم ٹک ٹاک کی جانب سے اس کی تردید کی گئی تھی۔