Monday, 14 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: جامعہ کراچی نے64طلباوطالبات کوایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں تفویض کردیں. 

جامعہ کراچی کےوائس چانسلرڈاکٹرخالدعراقی کی زیرصدارت منعقد کی گئی ایڈوانسڈاسٹڈیزاینڈ ریسرچ بورڈ( اےایس آر بی)کی  حالیہ اجلاس میں 29طلباء طالبات کوپی ایچ ڈی  اور 33طلباء ایم فل جبکہ2 چلنا کو ایم ایس کورس کی ڈگریاں تفویض کی گئیں.    

کراچی: جامعہ اردو نےمستقل وائس چانسلر کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی.

تفصیلات کے مطابق جامعہ اردو نے نئے مستقل وائس چانسلرکے منصب کےلئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں 10ستمبرتک توسیع کردی.

ڈاکٹرساجد جہانگیر کےمطابق وائس چانسلر کےمنصب کےلئے اشتہار16اگست کوشائع ہوا تھا. 

کراچی :داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نےپری انٹری ٹیسٹ کےلئے آن لائن رجسٹریشن اورفارم جمع کرانےکی تاریخ میں توسیع کردی. 

تفصیلات کے مطابق داؤدیونیورسٹی میں داخلہ لینےوالے خواہشمند امیدوار 7ستمبر تک پری انٹری ٹیسٹ کےلئے آن لائن رجسٹریشن کراسکتے ہیں.

 رجسٹرار سیدآصف علی شاہ اورایڈمشن کمیٹی کےاعلامیے کےمطابق شہر میں حالیہ بارشوں کی صورتحال کو مدِنظر رکھتے  ہوئے طلبا کی سہولت کےلئے توسیع کی گئی ہے.مزید تفصیلات کے لئے طلبا اوروالدین جامعہ کی ویب سائٹ  admission.duet.edu.pk   پر وزٹ کرسکتے ہیں. 

کراچی : کیمبریج اسسمینٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن کے تحت بطور پرائیوٹ امیداور شرکت کرنے والے طلبا وطالبات نےغیرمنصفانہ رویہ پراحتجاج کرتے ہوئے کہاہےکہ کیمبریج انٹرنیشنل ان کےساتھ ریگولر امیدواروں کی طرح پیش نہیں آتی اورنہ انہیں پرائیوٹ امیدواروں کی طرح حیثیت دی جاتی ہے. 

گزشتہ روز کراچی پریس کلب میں احتجاج کےدوران طلباکاکہناتھاکہ کورونا وائرس کےباعث مئی اورجون کےامتحانات منسوخ ہوئے تو کیمبریج اسسمینٹ انٹرنیشنل ایگزامنیشن کےحکام کااپنےبیان میں کہناتھا کہ پریڈیکٹڈنتائج میں پرائیوٹ امیدواروں سےمساوی برتاؤ رکھاجائےگا.  لیکن کیمبریج نےاپنا مؤقف پورا نہیں کیا. لہٰذا پرائیوٹ امیدوار مطالبہ کرتے ہیں سابقہ نتائج کےمطابق پریڈیکٹیڈ گریڈز اس طرح دیئے جائیں جیسے ریگولر طلبا کو دیے جائیں جیسے ریگولر امیدواروں کو دیئےگئے ہیں تاکہ ایک سال کا گیپ نہ کرنا پڑے,.

کراچی : ضیاء الدین یونیورسٹی کی نئی سائٹ سکھرمیں کھول دی گئی جس کےبعدداخلوں کاآغاز ہوگیا یے ہے.

 تفصیلات کےمطابق ضیاءالدین یونیورسٹی نےتمام ترسہولیات اورانفرااسٹکچر کےساتھ نئی سائٹ کھولنےکااعلان کردیا ہے. جس  کے مطابق پہلے مرحلے میں کالج آف ریہبلی ئیشن سائنسز میں 5 سالہ ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی میں داخلوں کاآغازکردیا گیا ہے. جبکہ دوسری طرف ضیاء الدین یونیورسٹی کےدیگرکالجز بھی سکھرسائٹ میں اپنے پروگرامز جلد متعارف کروائیں گے.

ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی میں داخلے کےلئے پاکستان میں کسی بھی کسی بھی تسلیم شدہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن سےہائرسیکنڈری سرٹیفیکٹ امتحانات کےپری میڈیکل گروپ میں کم سےکم 50 فیصد نمبر لینےوالےامیدوار اہل پونچھ. 

کراچی: جامعہ کراچی کےوائس چانسلر ڈاکٹرخالد عراقی سے سیکریٹری فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف عبدالرحیم سومرو, چیف کنزرویئرفاریسٹ ڈاکٹرعبدالجبار قاضی, ڈسٹرکٹ فاریسٹ کرسی آفیسر ٹوگل محمد جونیجو اورمقصود احمد میمن ڈسٹرکٹ آفیسر کراچی کی گزشتہ روز ملاقات ہوئی.

ملاقات میں وفد نے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ چاہتے ہیں  کہ جامعہ کراچی کےاندر پانچ سالوں میں 1لاکھ پودے "10ملین ٹری سونامی پراجیکٹ" کےتحت لگائے جائیں. 

اس موقع پر شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالدعراقی نے خواہش کوسراہتے ہوئے کہاکہ جامعہ کراچی کی 25ایکڑزمین پر جامعہ کراچی اور فاریسٹ اینڈوائلڈ لائف کےاشتراک سے ایک لاکھ درخت لگانے کافیصلہ کیا ہے جس کے لئے بہت جلد مفاہمتی یاداشت پردستخط کئے جائیں گے

تفصیلات کےمطابق جامعہ کراچی میں امسال 20ہزار پودےلگائےجائیں گے جبکہ 5 سالوں میں ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے جس میں گل موہر, , نیم, املتاس, سکھ چین., کھجور, بادام,  انار, املی,  لیکن اور لیمو شامل ہیں,..مذکورہ پودے بیج اور تکنیکی سہولیات فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف کی جانب سے فراہم کی جائیں گئ. 

 کراچی: بےنظیربھٹوشہید یونیورسٹی لیاری میں وائس چانسلر کےانتخاب کےلئے ہونے والے انٹرویو ملتوی کردیئے گئے. 

جامعہ کے کنوینئر سرچ کمیٹی ڈاکٹر قدیر راجپوت کےمطابق بےنظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری میں وائس چانسلر کےلئے ہونے والےانٹرویو حالیہ بارشوں کے باعث ملتوی کیے



گئے ہیں. انٹرویوز اب عاشورہ کےبعد کئےجائیں گے جس کی تاریخ تاحال مقرر نہیں کی گئی ہے. 

تاریخ میں پہلی بار ٹیکنالوجی ایمازون ڈاٹ کام نے سیاہ فام خاتون کو کمپنی کی اعلیٰ قیادت کونسل کے لیے نامزد کردیا۔
 
گزشتہ برس اعلیٰ عہدوں پر سیاہ فام، مردوں کی اکثریت کے باعث شدید تنقید کا سامنا کرنے کے بعد ایمازون نے دوسری مرتبہ ایسی تبدیلی کی ہے۔
 
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایلیسیا بولر ڈیوس جو بطور نائب صدر ایمازون کے ویئرہاؤس نیٹ ورک کی نگرانی کرتی ہیں وہ کمپنی کی ایس ٹیم کے لیے نامزد کردہ 3 ایگزیکٹوز میں شامل ہیں۔
 
ایس-ٹیم ان لیڈرز کا گروہ ہے جو چیف ایگزیکٹو افسر جیف بیزوس کے ہمراہ کمپنی کی ترجیحات طے کرتا ہے۔
51 سالہ ایلیسیا بولر ڈیوس نے گزشتہ برس ایمازون میں شمولیت اختیار کی تھی۔
 
خیال رہے کہ کئی برسوں سے ایمازون میں ہیومن ریسورسز کی سربراہ بیتھ گیلیٹی ایس –ٹیم میں شامل واحد خاتون تھیں۔
 
کمپنی کے اعداد و شمار کے مطابق 2019 میں ایمازون میں ملازمین کو 57 فیصد حصہ مردوں پر مشتمل تھا جبکہ 73 فیصد مینیجرز بھی مرد تھے۔
 
تاہم ناقدین نے کہا تھا کہ ایمازون کی اعلیٰ کونسل میں خواتین کے مقابلے میں مردوں کی تعداد زیادہ ہے۔
 
جس کے بعد ایمازون نے ایڈورٹائزنگ یونٹ میں کولن اوبرے اور کمپنی کی فیشن بزنس سے وابستہ کرسٹین بیو چیمپ کو ٹیم میں شامل کیا۔
 
اس کے علاوہ کمپنی نے ایک اور رول اپنایا جس کے تحت خواتین اور دیگر قومیتوں سے وابستہ افراد کو بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل کرنے پر غور کیا جائے گا۔
 
ایلیسیا بولر سے متعلق اعلان کرتے ہوئے دنیا بھر میں ایمازون کے کنزیومر ڈویژن کے چیف ایگزیکٹو افسر جیف ولکے نے ان کی قائدانہ اور تکنیکی صلاحیتوں کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے ایمازون میں ایک عمدہ آغاز کیا۔
 
ان کے علاوہ ایس ٹیم کے دیگر 2 نئے اراکین میں ڈیلیوری ایگزیکٹوز جان فیلٹن اور ای کامرس خدمات کے نائب صدر ڈیو ٹریڈ ویل شامل ہیں۔
 
خیال رہے کہ ایمازون کی ایس-ٹیم اس وقت 26 افراد پر مشتمل ہے۔
 
محمدعلی جناح یونیورسٹی کراچی ( ماجو ) کے صدر پروفیسر، ڈاکٹر زبیر شیخ نے گزشتہ روز نیشنل ٹیسٹنگ سروس کی جانب سے اسٹیٹ بنک آف پاکستان میں بھرتی کے لئے ماجو میں شروع ہونے والے تین روزہ امتحانات روک دیے ہیں۔
 
یونیورسٹی کے ایک ترجمان کے مطابقماجو کے صدر نے یہ فیصلہ این۔ ٹی ایس کے افسران کی جانب سےکورونا سے تحفظ کے لئے ٹیسٹ کےدوران حکومت کی اعلان کردہ ایس او پیز کی پابندیوں کو مکمل طور پر نظر انداز کرنے کی بناپرکیا ہے۔
 
ترجمان نے کہا ماجو کے صدر کا کہنا ہے کہ کسی بھی تعلیمی ادارے میں ایس او پیز کی خلاف ورزی سے معاشرے کو ایک برا پیغام جائےگا۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ این ٹی ایس کو ایس او پیز کی پابند کے بغیر کسی اور دوسری یونیورسٹی میں ٹیسٹ کے انعقاد کی اجازت نہیں دی جائے ۔

مانیٹرنگ ڈیسک : معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل 20 کھرب ڈالر مالیت کے ساتھ پہلی امریکی کمپنی بن گئی ۔

معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے ایک سنگ میل عبور کرلیا جو اب 20 کھرب ڈالر مالیت کے ساتھ پہلی امریکی کمپنی بن گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کو رواں سال عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سےاپنے متعدد اسٹورز بند کرنےکےباوجودکمپنی کے شیئرز میں 50 فیصد سے زائد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ایپل کے بعد سب سے زیادہ مالیت والی دوسری کمپنی ایمازون ہے جس کی مالیت 17 کھرب ڈالرز ہے، ایمازون کمپنی کے بھی شیئرز میں بھی کورونا وائرس کے دوران اضافہ ہوا ہے۔

ایپل اور ایمازون کے بعدتیسرے نمبرپر گوگل کی زیرِ ملکیت ایلفابیٹ سب سے زیادہ مالیت والی کمپنی ہے جس کی مالیت 10 کھرب ڈالرز سے زائد ہے۔