Tuesday, 15 October 2024
Reporter SS

Reporter SS

سینیٹر فیصل جاوید نے وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تردید کردی۔

گزشتہ روز لندن کے ایک نیوز چینل نے وزیراعظم عمران خان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر نشر کی تھی ۔ یہ خبر نشر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی تھی۔ تاہم سینیٹر فیصل جاوید نے وزیراعظم کا کورونا کووڈ 19کا ٹیسٹ مثبت آنے کی غیر ملکی ٹی وی چینل کی خبر تردید کردی ہے۔

فیصل جاوید نے ٹوئٹر پرجاری بیان میں کہا وزیراعظم عمران خان سے متعلق کورونا کے مثبت ٹیسٹ کی خبر الحمداللہ غلط ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے غیر ملکی ٹی وی چینل کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا براہ کرم جعلی خبر پھیلانے سے گریز کریں اللہ تعالیٰ سب کو سلامت رکھے۔

چین حکومت کی طرف سے امدادی سامان لے کر خصوصی طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گیا۔ کورونا ماہرین پر مشتمل چینی ڈاکٹروں کی 8رکنی میڈیکل ٹیم ارمچی سے خصوصی پرواز کے ذریعے امدادی سامان لے کر اسلام آباد پہنچ گئی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، سیکرٹری خارجہ اور دیگر اعلی حکام نے چینی ڈاکٹرز کا استقبال کیا۔

چینی کن مینگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کورونا سے بچاؤ اور کورونا پر ریسر چ کیلیے لاہور میں اسپتال قائم کر نے کا اعلان کردیا، چینی یونیورسٹی پاکستان کو کورونا ٹیسٹ کی کٹس ، ماسک اور دستا نے بھی عطیہ کر یگی۔

چینی کن مینگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور یونیورسٹی آ ف ہیلتھ سائنسز لاہور نے مشترکہ ریسرچ گروپ بھی بنالیا، چینی کن مینگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا وفد آئندہ ہفتہ لاہور آئے گا۔

 

گورنر پنجاب اور چانسلر یونیورسٹی آ ف ہیلتھ سائنسز چودھری سرور ، وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکر م ، لاہور میں چینی قونصل جنرل لونگ ڈینگ بن اور چینی کن مینگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر لی سونگ اور چینی قونصل جنرل لونگ ڈینگ بن کے درمیان ویڈیو کانفر نس گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی جس میں گورنر پنجاب نے چینی حکام کو پنجاب میں کورونا سے پیدا ہونیوالے حالات اور مریضوں کی تعداد سمیت دیگر امور کے بارے میں بتایا۔

 

گورنر پنجاب کی درخواست پر چینی کن مینگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کورونا کیخلاف یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کیساتھ ملکر کام کرنے کا اعلان کیا اور اس کے لئے لاہور میں کالا شاہ کاکو کے مقام پر چینی کن مینگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی آ ف ہیلتھ سائنسز لاہور کے کیمپس میں ہسپتال بھی بنائے گی اور آئندہ ہفتے چینی یونیورسٹی کا وفد یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور بھی آئیگا۔

کراچی میں لیاقت نیشنل اسپتال کے ایک ڈاکٹر میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، اسپتال ترجمان کے مطابق ایک ریڈیولوجسٹ کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہے، متاثرہ ڈاکٹر رائے ونڈ تبلیغی اجتماع سے واپس آئے تھے، واپس آنے پر ٹیسٹ کروایا جس کے نتائج مثبت آئے۔

اسپتال ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ ڈاکٹر کو چھٹیاں دے دی گئی ہیں جب کہ ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والے دیگر عملے کو بھی چھٹیاں دے دی گئیں ہیں،تمام افراد نے گھروں میں خود کو سیلف کورنٹائین کرلیا ہے، علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کروانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

کورونا وائرس کے باعث سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید سختی کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شام 5 سے صبح 8 بجے تک صوبے بھر میں دکانیں بند کرانے کی ہدایت کردی ہے تاہم صرف میڈیکل اسٹور24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی پولیس کو صوبے میں لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ابھی تک شہر میں گھوم رہے ہیں، لوگوں کا تعاون عوام کی صحت کا ضامن ہے، اس لئے عوام  لاک ڈاؤن اور حکومت کے فیصلوں کا احترام کریں۔

نئے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد سندھ سے بھی تجاوز کرکے 490 تک جا پہنچی ہے جب کہ سندھ میں مریضوں کی تعداد 457 ہے، نئے کیسز سامنے آنے کے بعد پنجاب کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ بن گیا ہے۔ جبکہ سندھ میں کورونا کے 457 ، بلوچستان میں 133، خیبر پختونخوا میں 180، گلگت بلتستان میں 107، اسلام آباد میں 39 اور آزاد کشمیر میں 2 مریض ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں وائرس سے اب تک 11 افراد جان کی بازی ہارہوچکے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1408 تک جاپہنچی ہے جب کہ وائرس سے اب تک 11 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1408 ہوگئی ہے۔ سندھ میں کورونا کے 457 ، پنجاب میں 490، بلوچستان میں 133، خیبر پختونخوا میں 180، گلگت بلتستان میں 107، اسلام آباد میں 39 اور آزاد کشمیر میں 2 مریض ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 2 مریض زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد ملک بھر میں اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی ہے جب کہ 7 افراد کی حالت تشویشناک ہے اور 23 صحتیاب ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد :پاکستان میں مقیم سعودی عرب کےسفیر مواد المالکی کاکہنا ہے کہ جن لوگوں کپاس نافذ العمل اقامے اور قانونی ایگزٹ موجود ہیں وہ سب پروازوں کی بحالی کے بعد سعودی عرب جاسکے گے. 

ایک نجی چینل کو دیئے گئےانٹرویو میںان کا کہنا تھا کہ  .جو لوگ 72 گھنٹے کی ڈیڈ لائن کے باوجود سعودی عرب نہیں جا سکے ان کے ایگزٹ اور ریٹرن ویزا کی معیاد خودکارطریقے سےبڑھادی جائے گی.  ان لوگوں کو بھی کوئی جرمانہ نہیں کیا جائے گا. جو ویزےکی مدت پوری ہونے کےباوجود مملکت میں پروازوں کی منسوخی کے باعث پھنسے ہوئے ہیں. 

عمرہ زائرین یا سیاحتی عہدہ کی مدت پوری ہونے کے باوجود سعودی عرب میں رکنے والے لوگوں کےخلاف کوئی قانونی کارروائی بھی نہیں کی جائے گی. انہوں نےکہا کہ ویزا سروس اس وقت تک بند رہےگی جب تک فضائی سروس بحال نہیں ہوجاتا فضائی سروس بحال ہونے کےبعد ویزا سروس دوبارہ شروع ہوجائے گی. 

 
 
 
 
لندن: برطانوی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ شخص کے جسم کو چھونے والا پانی بھی وبا کو پھیلانے کا سبب بن سکتا ہے۔
 
برطانیہ میں کرونا وائرس کے باعث صورت حال تشویشناک ہوگئی، وزیر اعظم بورس جانسن کے علاوہ وزیر صحت کے کرونا ٹیسٹ بھی پازیٹیو آئے جبکہ اب تک متاثر ہونے والے افراد کی تعداد گیارہ ہزار سے تجاوز کرگئی۔ اسٹین فورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے کرونا وائرس پھیلنے اور اس کی روک تھام کے حوالے سے ایک مطالعہ کیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ کووڈ دراصل سارس کوو 2 سے ہی جڑا ہوا ہے۔
 
 
ماہرین کے مطابق کرونا وائرس پانی کی وجہ سے بھی پھیل سکتا ہے۔ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ کرونا مریض کے جسم کو لگنے والے پانی میں جراثیم گھنٹوں زندہ رہتا ہے۔
 
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیت الخلا کے پانی سے کرونا وائرس پھیل سکتا ہے جس کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنا ضروری ہیں۔
 
ماہرین کے مطابق وائرس انسانی گردوں کو متاثر کرتا ہے اور جب وہ پیشاب کرتا ہے تو وائرس پانی میں شامل ہوجاتا ہے جو 17 روز تک زندہ رہنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ متاثرہ شخص جب رفع حاجت کے بعد پانی استعمال کرتا ہے تو یہ بھی وائرس سے آلودہ ہوکر سیوریج میں شامل ہوجاتا ہے۔
 
تحقیقی ٹیم کی سربراہ الیگزینڈرا کا کہنا ہے کہ ’ہمارے سامنے یہ بات آئی کہ کرونا وائرس سے متاثرہ شخص اگر پانی استعمال کرتا ہے تو یہ سب کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے‘۔
 
 
 
اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں پینے کے پانی کو صاف کرنے کے فوری انتظامات کرنا ہوں گے تاکہ اُس میں شامل وائرس کو فوری طور پر ختم کیا جاسکے۔ انہوں نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ پانی استعمال کرنے میں احتیاط کریں۔
 
 
 
 
 
سان فرانسسکو: سوشل میڈیا ایپ کے صارفین پر نظر رکھنے والے ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے بعد واٹس ایپ کے استعمال میں اضافہ دیکھا گیا۔
 
ڈیٹا کنسلٹنگ فرم کینٹر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس پھیلنے کے بعد سے اب تک دیگر ایپس کے مقابلے میں واٹس ایپ کے استعمال میں چالیس فیصد اضافہ ہوگیا۔
 
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران صارفین واٹس ایپ پر ویڈیو چیٹ، کالز اور میسجنگ سروس کا استعمال زیادہ کررہے ہیں جبکہ گھر سے کام کرنے والے ملازمین بھی رابطوں کے لیے پیغام رسانی کی ایپلیکیشن کو استعمال کررہے ہیں۔
 
 
 
فرم کی رپورٹ کے مطابق کرونا وبا کے ابتدائی دنوں میں ایپ کے استعمال میں 27 فیصد اضافہ دیکھا گیا تھا البتہ اب یہ 40.70 فیصد تک پہنچ گیا اور اس دوران سب سے زیادہ واٹس ایپ کا استعمال اسپین میں ہوا ہے۔
 
رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کی زیادہ تعداد 18 سے 34 برس کے درمیان ہے۔ یہ بات بھی سامنے آئی کہ فیس بک اور انسٹاگرام کے استعمال میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
 
 
 
یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں ہونے والے لاک ڈاؤن کے بعد تین ارب سے زائد لوگ گھروں پر محصور ہیں۔
 
 
 
کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں وبائی مرض کے دو مریضوں نے کروناوائرس کو شکست دے دی۔
 
تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کرونا وائرس کے 2 مریض مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں۔ دونوں مریض شیخ زید اسپتال میں زیر علاج تھے۔
 
انہوں نے بتایا کہ علاج کے بعد دونوں افراد کی کرونا رپورٹ منفی آئی، دونوں افراد کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔
 
قبل ازیں اسکردو میں کرونا وائرس سے 2مریض صحتیاب ہوئے، دونوں مریضوں کو رپورٹ منفی آنے پر گھر بھجوا دیا گیا، دونوں مریض کروناٹیسٹ مثبت آنے پر آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج تھے۔
 
 
 
خیال رہے ملک بھر میں کرونا کےکیسزکی تعداد 1200 سے تجاوز کر گئی جبکہ کرونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔ اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد 408 تک جا پہنچی ہے۔
 
سندھ میں 429، بلوچستان میں 131، خیبر پختونخوا میں147، اسلام آباد میں 27 کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے اور گلگت بلتستان 91،آزادکشمیر میں کروناکیسزکی تعداد دو ہے۔