آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آسٹریلیا میں 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک کھیلا جائے گا، پاکستان براہ راست سپر 12 راؤنڈ میں جگہ بنا چکا ہے اور پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔
بھارت کے علاوہ بنگلا دیش اور جنوبی افریقا سمیت پہلے راؤنڈ کی دو ٹیمیں بھی پاکستان سے مقابلہ کریں گی۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ کا میچ 23 اکتوبر کو میلبرن میں کھیلا جائے گا۔
لاہور: پنجاب ایجوکیشن بورڈ نے انٹرمیڈیٹ خصوصی امتحانات کےنتائج کااعلان کردیا
تفصیلات کے مطابق لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، سرگودھا،ساہیوال گوجرانوالہ بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سال دوم کے خصوصی امتحانات کے نتائج کااعلان ہوچکاہےنتائج بورڈ کے ویب سائٹ پراپلوڈ کردیئے گئے ہیں
طلبا اپنے ملحقہ بورڈ سےنتائج معلوم کرسکتے ہیں
پشاور: خیبر پختونخواہ کےتمام سرکاری اسکولوں میں نماز ظہر کا اہتمام لازمی قرار دے دیا گیا۔
وزیر تعلیم خیبر پختونخواہ شاہرام خان کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کیاگیا ہے جس میں صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں کو نماز ظہر کااہتمام لازمی قرار دیا گیا ہے ۔
اس حوالے سے ڈائیریکٹوریٹ آف ایلیمنٹری اسکولز نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق اسکول ہیڈز کو نماز ظہر کے وقفہ کے لئے وقت مقرر کرنا ہو گا
جبکہ تمام اضلاع اپنے اوقات کار کے مطابق نماز ظہرکا وقفہ کریںگے
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے
جس میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو ٹیم آف دی ایئر کا کپتان جب کہ محمد رضوان ٹیم میں وکٹ کیپر قرار دیا ہے۔
آئی سی سی نے اس ٹیم کے لیے ان کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے جنہوں نے گزشتہ کے دوران کہیں بلے بازی تو کہیں گیند بازی سے کمالات دکھائے۔
تو آئیے نظر ڈالتے ہیں کہ ان کھلاڑیوں نے گزشتہ سال کیا نمایاں کارنامے سر انجام دیے۔
آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا کپتان پاکستان کے بابر اعظم کو مقرر کیا گیا ہے۔ بابر اعظم گزشتہ سال 6 میچوں میں 67.50کی اوسط سے دو سنچریوں کے ساتھ 405 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
بابر اعظم نے پاکستان ٹیم کے جنوبی افریقا اور انگلینڈ میں کیے جانے والے دوروں کے دوران بہترین کاکردگی دکھائی جس پر بابر کو پلیئر آف دی میچ سے بھی نوازا گیا۔
کراچی: نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے فیصلے کی روشنی میں محکمہ تعلیم سندھ نےصوبے کے نجی وسرکاری اسکولوں کیلئےاحکامات جاری کر دیے۔
محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق 12سال سےکم عمرطلبہ 50فیصد حاضری کےساتھ اسکول آئیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 12 سال سے زائد عمر کے طلبہ کی مکمل حاضری ہوگی تاہم 12سال کی عمرکےطلبہ کو ویکسین لازمی لگوانی ہوگی۔
محکمہ تعلیم نے تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کا خاص خیال رکھنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر زور پکڑ چکی ہے اور سندھ کے دو بڑے شہروں کراچی اور حیدآباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح بھی انتہائی زیادہ ہے۔
صرف گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 41 فیصد ریکارڈ گئی۔
کراچی: ملک بھرمیں بارش اوربرفباری کانیا سلسلہ جاری ہونےکاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے نئی ایڈوائزری جاری کی ہے جس کے مطابق کراچی میں چند روز تک صبح کے وقت ہلکی دھند رہنے کا امکان ہے جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے ملک کے بالائی علاقے دھند اور سردی کی لپیٹ میں ہیں۔مختلف شہروں میں بارش کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا نیا سلسلہ جمعے سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو گا۔
ادھر مری میں ہلکی برف باری ہوئی جبکہ زیارت اور پشین میں بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
ضلع استور میں بھی چار روز سے وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث نظام زندگی شدید متاثر ہے جبکہ کئی بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینزٹی ٹوینٹی آف دی ایئرٹیم کااعلان کردیا۔
مینز ٹی ٹوینٹی آف دی ایئر ٹیم میںآئی سی سی کی جانب سے سال 2021 کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے بیٹسمین، بولرز اور آل راؤنڈرز کا انتخاب کیا گیاہے۔
ٹی ٹوینٹی ٹیم میں پاکستان کے تین کھلاڑیوں بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی شامل کیا ہے ۔
انگلینڈ کے جوز بٹلر، پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان، بابر اعظم (کپتان)، جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم، آسٹریلیا کے مچل مارش، جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر، سری لنکا کے وینندو ہسرنگا، جنوبی افریقا کے تبریز شمسی، جوش ہیزلوڈ (آسٹریلیا)، بنگلادیش کے مستفیض الرحمان اور پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
لاہور: پنجاب کے شہر لاہور میں کل سے 50فیصد حاضری کیساتھ تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ لاہور کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں میں چھٹی جماعت تک50 فیصدطلبا آئیں گےجبکہ ساتویں سے بارہویں جماعت کی کلاسز شیڈول پر رہیں گی۔
لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 7 کے 30 لیگ میچز کے لیے امپائرز اور میچ ریفریز پینل کا اعلان کردیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف میچ ریفری رنجن مدوگالے پہلی بار ذمہ داری نبھائیں گے، انھوں نے 2 سال قبل بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان میں بھی میچ ریفری کی ذمہ داریاں ادا کی تھیں۔وہ 30 مارچ کو لاہور قلندرز بمقابلہ کراچی کنگز میچ میں پہلی مرتبہ پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی سربراہی کریں گے۔
رنجن مدوگالے کے ساتھ روشن مہانامہ بھی ریفری کی ذمہ داریاں ادا کریں گے، وہ 27 جنوری کو افتتاحی میچ سمیت7 میچز میں فرائض انجام دیں گے۔
پی سی بی کے ایلیٹ پینل میں شامل میچ ریفریز علی نقوی، افتخار احمد اور محمد جاوید ملک بھی لیگ میں ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ علیم ڈار، مائیکل گف، رچرڈ ایلنگورتھ، احسن رضا، آصف یعقوب، فیصل آفریدی، امتیاز اقبال، عمران جاوید، ناصر حسین، راشد ریاض، شوزب رضا اور ولید یعقوب امپائرنگ کریں گے۔
فائنل سمیت پلے آف میچز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
کراچی: معروف ٹرانس جینڈر ایکٹیوسٹ سارہ گِل نے جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کراچی سے ایم بی بی ایس (فائنل) کے امتحان میں کامیابی حاصل کرکے پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
سارہ پاکستان میں ٹرانس جینڈر طبقے کی فلاح و بہبود کےلیے ’’جینڈر انٹریکٹیو الائنس‘‘ کے نام سے ایک غیر سرکاری تنظیم بھی چلا رہی ہیں۔
ڈاکٹر سارہ گِل کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان کے کلاس فیلوز کو ان کی اصلیت معلوم تھی لیکن پھر بھی کالج کے داخلہ فارم پر انہیں خود کو لڑکا ظاہر کرنا پڑا کیونکہ ان کے والدین کا اصرار یہی تھا۔
ٹرانس جینڈر ہونے کی وجہ سے سارہ کو اپنی تعلیم میں کئی سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑا، ’’لیکن ہر ٹرانس جینڈر کو اسی طرح کی صورتِ حال کا سامنا کرنا پڑتا ہے،‘‘ انہوں نے کہا۔
ایم بی بی ایس (فائنل) میں کامیابی کے بعد سارہ گِل نے پاکستانی ٹرانس جینڈر کمیونٹی سے ایک بار پھر زور دے کر کہا ہے کہ انہیں تعلیم حاصل کرنے پر توجہ دینی چاہیے اور معاشرے میں بہتر مقام بنانا چاہیے۔