Thursday, 07 November 2024

بہاولپور : بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بہاولپورنےایچ ایس ایس سی سال دوم سالانہ امتحانات 2021 کاشیڈول جاری کردیا ہے۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق انٹر سال دوم کے امتحانات 10 جولائی سے شروع ہونگے۔ بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق فزکس اورکیمسٹری کے پرچوں کا امتحان دو مختلف اوقات میں دو گروپس میں ہوگا ۔ پہلے گروپ کا پرچہ صبح 30:8 بجے جبکہ دوسرے گروپ کا پرچہ دوپہر 30:2 بجے اور جمعۃ المبارک 30:2 بجے ہوگا۔ امتحان میں شریک ہونے والے امیدواروں کو پرچے کےآغازسے آدھا گھنٹہ قبل سینٹر میں موجودگی ہرصورت یقینی بنانی ہوگی۔رواں سال کسی بھی مضمون کا عملی امتحان نہیں لیاجائے گا۔

رواں سال سوالیہ پرچہ جات کے ماڈل پیپرز میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی لہذٰا سوالیہ پرچہ جات سابقہ پیٹرن کے مطابق ہونگے۔ جملہ امیدواران کا امتحان( ALP(accelerated Learning Programکے مطابق ہوگا۔

بورڈ کی جانب سے واضح طور پرہدایت کی گئ ہے کہ اگر کوئی امیدوار کسی بھی وجہ سے کمرہِ امتحان احتجاجاً چھوڑےگا تو کسی بھی صورت میں اس پرچہ/مضمون میں اس کا دوبارہ امتحان نہیں لیاجائے گا۔

 

بہاولپور: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بہاولپورنےایس ایس سی سال دوم سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے۔

بورڈ کے اعلان کے مطابق ایس ایس سی سال دو م کے امتحانات 29 جولائی 2021سے شرو ع ہونگے۔

ریاضی سائنس، جنرل ریاضی، فزکس، کیمسٹری ، بیالوجی، جنرل سائنس، اسلامیات اختیاری اور کمپیوٹر سائنس کے پرچوں کا امتحان دو گروپس میں مختلف اوقات میں ہوگا۔پہلے گروپ کا پرچہ صبح 8:30 بجے جبکہ دوسرے گروپ کا پرچہ 1:30 بجےاورجمعۃ المبارک کے دن سہ پہر 2:00 بجے ہوگا۔

بورڈ کی جانب سے یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی مقامی چھٹی کا اعلان ڈیٹ شیٹ پر ہرگز اثرانداز نہیں ہوگا رواں سال سوالیہ پرچہ جات کے ماڈل پیپرز میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی لہذٰا سوالیہ پرچہ جات سابقہ پیٹرن کے مطابق ہونگے۔

بورڈ کی جانب سے واضح طور پرہدایت کی گئ ہے کہ اگر کوئی امیدوار کسی بھی وجہ سے کمرہِ امتحان احتجاجاً چھوڑےگا تو کسی بھی صورت میں اس پرچہ/مضمون میں اس کا دوبارہ امتحان نہیں لیاجائے گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے انتخاب کے سلسلے میں جمعہ 18جون کو صبح ڈاکٹر لبنی بیگ،امجد سراج میمن اورڈاکٹر خواجہ مصطفی قادری کو طلب کرلیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ تینوں امیدواروں کے انٹرویو زکے بعد وائس چانسلر کے تقرر کی منظوری دیں گے۔

تلاش کمیٹی نےکینیڈا کی کیلگری یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی حامل سابق پی وی سی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر لبنی بیگ کو 70 نمبر دے کر پہلی، ڈائو میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر امجد سراج میمن کو 67 نمبر دے کر دوسری، اور ڈاکٹر خواجہ مصطفی قادری کو 48 نمبر دے کر تیسری پوزیشن پر رکھا تھا۔

یاد رہے کہ تلاش کمیٹی کی جانب سے امیدواروں کی قابلیت کی درست جانچ نہ ہونے کے باعث معاملہ عدلات میں چلا گیا تھا اور تلاش کمیٹی کی جانب سے معاملہ عدالت میں لے جانے پر ڈاکٹر عمر فاروق کو تین ٹاپ امیدواروں کی دوڑ سے خارج کردیا گیا تھا

کراچی: دو سالہ ڈگری پروگرام کے خاتمہ کےمعاملےپرجامعہ کراچی نےسنجیدگی سےغور کرنا شروع کردیا ہے

تفصیلات کےمطابق کراچی یونیورسٹی نے دو سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے کے بجائے اسے کچھ عرصہ تک برقرار رکھنے اور ساتھ ہی الحاق شدہ کالجوں میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام شروع کرنے پر سنجیدگی سے غور کرنا شروع کردیا ہے اس سلسلے میں جلد ہی اکیڈمک کونسل کا اجلاس طلب کرکے وہاں سے اس کی حتمی منظوری لی جائے گی۔ جس کے بعد آئندہ چند سال میں بی اے بی ایس سی اور بی کام مکمل طور پر ختم کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے دو سالہ ڈگری پروگرام بی اے، بی ایس سی اور بی کام ختم کرکے اس کی جگہ چار سالہ ڈگری پروگرام بی ایس متعارف کرانے کی ہدایت دی تھی جس کی مخالفت مشیر نثار کھوڑو، جامعہ کراچی کے اساتذہ اور سپلا ایکشن کمیٹی نے کی تھی۔

تاہم اس دوران جامعہ کراچی کے علاوہ سندھ کی تمام جامعات نے اسے اپنا لیا تاہم جامعہ کراچی اسے تاحال نہیں اپنایا ہے جس کی وجہ سے تاحال کالجوں ڈگری کلاسوں کے داخلے شروع نہیں کیے جاسکے ہیں۔

واضح رہے کہ ہائر ایجوکیشن کی پالیسی کے مطابق کالجوں میں چار سالا ڈگری پروگرام شروع ہوگا تاہم طالبعلم دو سال مکمل ہونے پر دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری کی ڈگری حاصل کرسکے گا۔ لیکن اس پروگرام میں پرائیویٹ امیدواروں کے لیے کوئ گنجائش نہیں رکھی گئی ہے۔

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری مہلت دے دی۔

ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین پروفیسر سید شرف علی شاہ نے جماعت نہم و دہم سائنس وجنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے سالانہ امتحانی فارم سال 2021کے جمع کرانے کی تاریخ میں آخری دفعہ 21جون سے30جون2021ء تک توسیع کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آخری تاریخ گزرنے کے بعد کسی بھی طرح کا امتحانی فارم جمع نہیں کیا جائے گا۔

لہٰذا بورڈ سے الحاق شدہ اسکول اور طلباء وطالبات جلد ہی اپنے امتحانی فارم لیٹ فیس 2500روپے کے ساتھ لازمی جمع کرادیں۔

راولپنڈی : راولپنڈی تعلیمی بورڈ نےسالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے تحت ایس ایس سی سال اول و دوم کےسالانہ امتحانات 29 جولائی سے شروع ہونگے

جبکہ بارہویں جماعت کےسالانہ امتحانات کاآغاز 10 جولائی سے ہوگا۔

تمام امتحانات دو گروپس میں منعقد کئے جائیں گے۔پہلے گروپس کا امتحان صبح 8:30 بجے جبکہ دوسرے گروپ کاامتحان1:30 بجے ہوگا۔

فیصل آباد: چیئرپرسن بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد پرفیسر طیبہ شاہین کی خصوصی ہدایت پر کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ فیصل آباد مسز شہناز علوی نے میٹرک سال اول و دوم کے سالانہ امتحانات 2021 کا شیڈول کااجراءکردیا ہے

کنٹرولر امتحانات کے مطابق حکومت ِ پنجاب محکمہ ہائر ایجوکیشن لاہور و چیئرمین پی بی سی سی کی ہدایت کی روشنی میں طلبا و طالبات کے مفاد کو مدِ نظر رکھتے ہوئےرواں سال انٹر میڈیٹ کے بعد میٹر ک کے امتحانات منعقد کئے جارہے ہیں۔

جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کی کے مطابق میٹرک سال دوم کے امتحانات کا آغاز 29 جولائی سےہوگا جو 9 اگست تک جاری رہے گا، جبکہ نہم جماعت کے امتحانات 28 اگست سے شروع ہوکر 8 ستمبر کو اختتام پذیرہوگا۔

میٹرک سال اول ودوم کے امتحانات دو گروپس میں مختلف اوقات کار میں منعقد ہونگے

فیصل آباد: ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد نے میٹرک سال اول و دوم اور انٹرمیڈیٹ سال اوّل و دوم کی سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق انٹر سال دوم کے امتحانات 10 جولائی اور سال اول کے سالانہ امتحانات 12 اگست سے شروع ہونگے۔

جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال تمام پیپرز شارٹ سلیبس کے ماڈل پیپرز(پرانے پیٹرن) کے مطابق صرف اختیاری مضامین کے دو گروپس میں ہونگے ۔

پہلےگروپ کا امتحان صبح 30:8 بجے جبکہ دوسرے گروپ کاامتحان 30:1 بجے ہوگا جبکہ کسی بھی مضمون کا عملی امتحان نہیں ہوگا۔

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نےصوبےمیں میٹرک اورانٹرکےامتحانات کی تاریخوں کااعلان کردیا۔

محکمہ تعلیم سندھ نے اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔جس کے مطابق دسویں جماعت کے امتحان 5 جولائی اور بارہویں کے امتحان 26 جولائی سے ہوں گے۔

پہلی سے آٹھویں تک کے امتحانات کے حوالے سے تین تجاویز آئی ہیں، سعید غنی

نوٹیفکیشن کے مطابق نویں کے امتحانات دسویں جماعت کے امتحان کے بعد اور گیارہویں جماعت کے امتحان بارہویں جماعت کے امتحان کے بعد لیے جائیں گے۔

امتحانی پرچے 50 فیصد ایم سی کیوز، 30 فیصد مختصر اور 20فیصد طویل جوابات پر مشتمل ہوں گے۔تین گھنٹے والے امتحان کا وقت 2 گھنٹے اور 2 گھنٹے امتحان والے کا وقت ایک گھنٹہ کردیا گیا ہے ۔

جو بھی بچہ ان مضامین میں فیل ہوگا اس کو پاسنگ مارکس دئیے جائیں گے

اس کے علاوہ چوتھی جماعت سے آٹھویں جماعت کے امتحانات اسکول اپنی سہولت کے تحت لے سکیں گے۔

سندھ ٹیکنیکل بورڈ کے تحت ہونے والے دسویں جماعت کے امتحان 6 جولائی اور بارہویں کے 27 جولائی سے ہوں گے۔

میرپور: انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور نے ایس ایس سی سال اول و دوم کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق فزکس کیمسٹری، ریاضی سائنس گروپ، جنرل ریاضی آرٹس گروپ، اسلامیات اختیاری اورمبادیات ہوم اکنامکس کے مضامین کاامتحان دو مختلف گروپوں میں ہوگا۔

بقیہ مضامین کا امتحان ڈیٹ شیٹ میں درج وقت کے مطابق ہوگا۔ امیدواران کو معروضی پرچے پہلےاورانشائیہ بعدمیں جاری کیے جائیں۔

صبح کا پرچہ 30:8 بجے دوپہر کا پرچہ 30:1 بجے دن میں ہوگا جبکہ جمعۃ المبارک کے دن پرچہ 30:2 بجے شروع ہوگا۔

نویں جماعت کے امتحانات28 اگست 2021 جبکہ دسویں جماعت کے امتحانات29 جولائی کو ہوگا۔