Friday, 08 November 2024

کراچی: کراچی یونیورسٹی میں ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی داخلوں کااعلان کردیا گیا۔

پہلی مرتبہ انٹرپرائز مینجمنٹ سسٹم کے تحت جامعہ کراچی میں ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی داخلوں کا آغاز آئندہ چند روز میں کردیا جائے گا ۔

جس کے تحت ہر طالبعلم کو ایک پورٹل الاٹ کیا جائے گا جب کہ معذور افراد کے لیے دو فیصد خصوصی کوٹا بھی متعارف کرایا جائے گا۔

جامعہ کراچی کے ایم ایس ایم فل اور پی ایچ ڈی کے لیے ایک ہزار سے زائد نشستیں مختص ہیں داخلہ ٹیسٹ اور انٹرویو کی بنیاد پر دیا جائے گا۔

لاہور: پی ایس ایل 6 میں شرکت کے لیے مزید چار کھلاڑیوں کو ویزے جاری کردیے گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویزے جاری کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خالد عثمان ،آصف آفریدی، عمر امین اورحماد اعظم کو ویزے مل گئے، پہلی دستیاب فلائٹ سے کھلاڑیوں کو ابوظبی پہنچانے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔

پی سی بی کا کہنا ہےکہ صرف ایک کرکٹر عمران رندھاوا کا ویزا تاحال جاری نہیں ہوا لہٰذا جیسےہی ویزہ جاری ہوگا عمران رندھاوا کی بھی ابوظبی روانگی کو حتمی شکل دی جائے گی۔

واضح رہے کہ 9 جون کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ سے پی ایس ایل کے ایکشن کا آغاز ہوگا اور لیگ کا فائنل 24 جون کو کھیلا جائے گا۔

کوالیفائر اور ایک ایلیمنیٹر سمیت 6 ڈبل ہیڈرز (ایک دن میں دو میچ) کھیلے جائیں گے ، میچز پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوں گے جبکہ ڈبل ہیڈرز والے روز پہلا میچ شام6 بجے، دوسرا رات گیارہ بجے شروع ہوگا۔

اسلام آباد: فاطمہ جناح خواتین یونیورسٹی ،حکومت پاکستان کی تعلیمی اور تعلیمی پالیسیوں اور ہدایتوں پر عمل پیرا ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی وزارت تعلیم نے 07 جون 2021 ء سے تمام تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت کی ہے

این سی او سی کی سفارشات کی بنیاد پر۔ ان ہدایات پر عمل کرتے ہوئے فاطمہ جناح خواتین یونیورسٹی نےسخت ایس او پیز اور ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ، 15 جون 2021 سے کیمپس کے آخری امتحانات منعقد کرے گا۔

COVID19 اثرات کے پیش نظر ،کچھ طلباء کو اپنے تحفظات تھے طلباء کے دو گروپ آخری امتحانات کے بارے میں اپنے خدشات کے ساتھ آگے آئے جن کو فوری ترجیح دی گئی اور اعلیٰ تعلیمی اداروں اور سیکیورٹی عہدیداروں کی موجودگی میں ان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

طلباء کے ان گروپوں نے اپنے تعلیمی پیشہ کے لئے اس اجلاس میں ہونے والے حتمی فیصلوں پر اطمینان ظاہر کیا۔

تاہم ، یہ دیکھا گیا کہ یونیورسٹی کے کچھ بیرونی عناصر بھی یونیورسٹی طلبا کو آن کیمپس کے امتحانات کے خلاف اکسانے میں ملوث ہیں۔

کراچی : سرسیدیونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں حکومتِ سندھ کے شعبہ صحت کے تعاون سے کوویڈ 19 ویکسین سینٹر قائم کردیا گیا ہے

جہاں پر جامعہ کے تمام تدریسی و غیر تدریسی عملہ سمیت طلباء و طالبات کو مفت ویکسین لگائی جائے گی ۔

سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے حکومت سندھ کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سرسید یونیورسٹی کے تمام تدریسی و غیرتدریسی عملے سمیت طلباء و طالبات کے لیے یہ ایک بہت بڑی سہولت ہے کہ انہیں کیمپس کے اندر ہی مفت ویکسین لگائی جائے گی جس سے یہ واضح پیغام ملتا ہے کہ غلط تصورات اور خدشات کو نظرانداز کرتے ہوئے ہر فرد کو ویکسین لگوانی چاہئے ۔

رجسٹرار سید سرفراز علی نے یونیورسٹی میں ویکسین سینٹر قائم کرنے پر سندھ حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سرسید یونیورسٹی کے ویکسین سینٹر پر اب مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سینکڑوں طلباء وطالبات سمیت اساتذہ و دیگر ملازمین مفت ویکسین لگواسکتے ہیں اوریہ ویکسین سنیٹر کرونا کی وبا کے پھیلاءو کو روکنے میں کافی معاون ثابت ہوگا ۔

سرسید یونیورسٹی کے ڈین، ایسوسی ایٹ ڈین، ڈائریکٹرز، شعبہ جات کے سربراہان اور اساتذہ نے کیمپس میں ویکسین سینٹر قائم کرنے پر انتظامیہ کی بے حد تعریف کی ۔

این ای ڈی انڈرگریٹ کلاسز کا آغاز 9جون سےہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری بورڈ ز و جامعات ڈاکٹرقاضی شاہد پرویز کے تمام جامعات کے وائس چانسلرز کو مکمل ایس او پیز کے ساتھ جامعات کھولنے کی ہدایات کے تحت جامعہ این ای ڈی میں انڈرگریجویٹ کلاسزکا آغاز9 جون سے ہوگا۔

ماسٹرز اسپرنگ سمسٹر کی کلاسز 12جون سے جب کہ پی ایچ ڈی کی کلاسز 14 جون سے ہوں گی۔

جامعہ ترجمان کے مطابق اساتذہ، اسٹاف طالب علموں سمیت وزیٹرز کاداخلہ مکمل ایس او پیز کے تحت ہوگا۔ فرسٹ ائیر،تھرڈ ائیر اور سکینڈ ائیر، فائنل ائیر کی کلاسز ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے متبادل ایام میں ہوں گی۔

یاد رہے کہ جامعہ این ای ڈی کے میڈیکل سینٹر میں ویکسینشن کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت اسٹاف اور فیکلٹی کی پچھتر فی صد ویکسینشن مکمل کرلی گئی ہے جب کہ طالب علموں کی ویکسینشن کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔

 

سندھ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کے ہنگامی اجلاس میں متفقہ لائحہ عمل تیار کرلیا گیا۔

پرائویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کاکہنا ہے کہ تمام صوبوں کی طرح سندھ میں بھی پرائمری اور ایلیمینٹری کی فزیکل کلاسز کے نوٹیفکیشن کو فوری طور پر جاری کیا جائےتمام کلاسز کے امتحانات لازمی طور پر لینے کے لیے پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت کے امتحانات کا شیڈول جاری کیاجائے ۔

بورڈ امتحانات کےحوالے سے ان کاکہنا تھا کہ نویں سے بارہویں جماعت کی 7 جون سے فزیکل کلاسزشروع کرنےکےسندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کا خیرمقدم کرتے ہیں اور میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کےلئے تمام لازمی واختیاری مضامین امتحان لیاجائے۔ت

علیمی اداروں کےلیے واضح اور دوٹوک پالیسی کا طریقہ اختیار کیا جائے اور والدین کے نام پر تعلیمی اداروں اور محکمہ تعلیم کی تذلیل کرنے والے مفاد پرست عناصر کا نوٹس لیا جائے۔

کراچی: میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے لئے انقلابی اصلاحات کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے لئے انقلابی اصلاحات کا فیصلہ کرلیا گیا جس کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے
ضمنی امتحانات اب ختم کئے جارہے ہیں جس کے بعد سال میں دومرتبہ سالانہ امتحانات منعقد ہونگے۔

پہلا سیشن اپریل، مئی اور دوسرا سیشن نومبر ، دسمبر میں ہونگے اس حوالےسے ورکنگ پیپرزتیارکرلیا گیاہے جسے آئی بی سی سی کے اجلاس میں
ورکنگ پیپر کی حتمی منظوری دی جائے گی۔

اس اصلاحات سے سال اول میں فیل ہونے والے طلباکو زیادہ انتظارنہیں کرنا پڑےگا جبکہ سند پر لفظ "ضمنی امتحانات" ختم سالانہ امتحانات لکھاجائےگا۔

وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے صوبے بھرمیں گریڈ 1 سےگریڈ 8کے سالانہ امتحانات کا اعلان کردیا۔

پنجاب میں گریڈ 1 سےگریڈ 8 کے سالانہ امتحانات 18جون سے 30جون تک اسکول بیسڈ اسسمنٹ )SBA(بنیاد پر منعقد ہونگے۔

امتحانات کی رپورٹ کارڈ 10 جولائی کو جاری کردیا جائے گا۔

اسلام آباد: ملک میں کورونا کیسز کی کمی کے بعد تمام تعلیمی ادارے کھول دیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی کمی کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی ہے، اور این سی او سی کے فیصلوں کی روشنی میں آج سے ملک کے تمام تعلیمی ادارے کھول دیئے گئے ہیں، تاہم کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، طویل عرصے کے بعد اسکولز کھلنے سے والدین بھی خوش ہوگئے ہیں۔

اسکولوں میں سخت ترین ایس او پی پر عمل کیا جارہا ہے، طلبہ کے لئے ماسک، ہینڈ سینی ٹائزر کی پابندی اور سوشل ڈسٹنس پر بھی عملدرآمد ہوگا، مختلف تعلیمی اداروں میں مین گیٹ پر داخلے کے وقت ہی طلبا کا بخار چیک کیا جارہا ہے، طلبا کے بغل گیر ہونے، مصافحہ، معانقہ اور ہاتھ ملانے کا منع کیا گیا ہے، اساتذہ نان ٹیچنگ اسٹاف و ملازمین کے لئے بھی ماسک لازم قرار دیا گیا ہے، جب کہ این سی او سی کی جانب سے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کے لئے کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دیا گیا ہے۔

پنجاب:پنجاب بھرمیں اسکول کھولےجانےکااعلان کےباوجود تدریسی وغیرتدریسی عملےکی ویکسینیشن مکمل نہ کی جاسکی 

تفصیلات کےمطابق صوبائی وزرائےتعلیم کےاجلاس کےفیصلےکےمطابق جل سے ملک بھرمیں تعلیمی ادارے کھل جائیں گےلیکن حکومت کےاعلان کےباوجود ٹیچنگ ونان ٹیچنگ عملےکی ویکسینیشن کاعمل سست روی کاشکار ہےاور اب تک صرف لاہور میں 5ہزار200اساتذہ و اسٹاف کو ویکسین لگائی گئی ہے.

جبکہ صوبےبھرمیں سرکاری اسکولوں میں ساڑھےتین لاکھ اساتذہ اورڈیڑھ لاکھ غیرتدریسی عملے کوویکسین لگانی ہے 

لاہورکے اسکولوں میں 16ہزاراساتذہ اور چارہزارنان ٹیچنگ اسٹاف کوویکسین لگائی جانی ہے جن 5ہزار200 عملےکو ویکسین لگایی گئی ہےان میں بیشترکاتعلق نجی اسکولوں سےہے 

محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سےکل سےتعلیمی ادارےکھولنے کااعلان کیاگیاتھاجبکہ تمام عملے کوتدریسی عمل کےآغازسےقبل ویسکین کےعمل بعدسرٹیفیکٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ایسی صورتحال میں اساتذہ کیسے تعلیمی سرگرمی کاآغاز کریں گے؟