ایمزٹی وی(صحت)سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ دماغ کا دایاں حصہ جذبات اور تخیلات کو کنٹرول کرتا ہے اور یہی حصہ جسم کی بائیں طرف کو بھی کنٹرول کرتا ہے لہٰذا آپ کے چہرے کی بائیں طرف زندگی سے بھرپور ہوتی ہے اور جذبات کا اظہار بھی بہتر طور پر کرتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شاید یہی وجہ ہے کہ ہم میں سے اکثر قدرتی طور پر تصویر بنواتے وقت چہرے کی بائیں طرف کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں اور اکثر اسی طرف کو کیمرے کے سامنے رکھتے ہیں۔ دوسری جانب ہالی ووڈ کی متعدد حسیناؤں کا انداز اس تحقیق کے بالکل برعکس نظر آتا ہے کیونکہ وہ اکثر اپنے چہرے کی دائیں طرف کو کیمرے کے سامنے پیش کرتی ہیں۔
ایمزٹی وی(صحت)جاپان کی ایک سپر مارکیٹ کے مالک نے 30 انگوروں کا ایک گچھا 11 ہزار ڈالر میں خریدا یعنی ایک انگور کی قیمت 360 ڈالر ہوئی۔ یہ انگور روبی رومنز ہیں۔ جاپان میں پھلوں کی قیمت زیادہ ہوتی ہے اور پھل سماجی درجے کی بھی عکاسی کرتے ہیں۔ جاپانی لوگ مہنگا پھل خریدتے ہیں اور زیادہ تر کسی کو تحفہ دینے کے لیے خریدتے ہیں۔ پچھلے سال دو خربوزے 12 ہزار ڈالر میں فروخت ہوئے تھے۔
ایمزٹی وی(صحت)ماہرین نے اس نئی دریافت کو معجزانہ قرار دیا ہے۔ اسے دریافت کرنے والے سوئزرلینڈ کے ماہرین کا کہنا ہےکہ بڑھاپے کو دیرتک ٹالنے کے سلسلے میں ان کی تحقیق ایک اہم سنگِ میل کا درجہ رکھتی ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق انار میں دریافت نئے اجزا پٹھوں اور مسلز کو جوان رکھتے ہیں اور بوڑھے لوگ ان کے استعمال سے کسی کے محتاج نہیں رہتے۔ ماہرین کے مطابق ہمارے خلیوں میں ایک اہم حصہ مائٹوکونڈریا ہوتا ہے جو اسے توانائی فراہم کرتے ہوئے بیٹری کا کام کرتا ہے، انار کے استعمال سے عمر کے ساتھ ساتھ کمزور ہوتا ہوا مائٹوکونڈریا بہت دیر تک توانا رہتا ہے اور پٹھے تادیر مضبوط رہتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انار میں موجود یہ کیمیکل آنتوں میں موجود مفید بیکٹیریا سے مل کر یورولیتھن اے بناتا ہے اور خلیات کو جوان اور پٹھوں کو مضبوط رکھتا ہے، انارہڈیوں کو مضبوط بنانے، دل کو طاقت دینے اور بلڈ پریشر بھی کم کرنے میں انتہائی مفید ثابت ہوئے ہیں۔
ایمزٹی وی(تعلیم) آغا خان تعلیمی بورڈ کے تحت ہونے والے میٹرک امتحانات میں علینا فاطمہ نے پاکستان میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔تفصیلات کے مطابق المرتضٰی اسکول کی طالبہ علینا فاطمہ ولد نصیب رضانے نویں جماعت میں 91.67% جبکہ دسویں جماعت میں 96% حاصل کر کے نمایاں کامیابی حاصل کی۔
ایمزٹی وی (کھیل) انگلینڈ کیخلاف قومی ٹیم کا پہلا ٹیسٹ لارڈز کے میدان میں کل سے شروع ہو گا۔ اس امتحان نے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کے دلوں کی دھڑکنیں بھی تیز کر دی ہیں۔ سابق سلیکٹر صلاح الد ین صلو کا کہنا ہے کہ شاہینوں کو انگلش ٹیم سے مقابلے کے لئے متحد ہونا ہو گا۔ محمد عامر سے قومی ٹیم کا بولنگ اٹیک مضبوط ہوا ہے۔ سابق کرکٹز جلال الدین اور مسعود انوار کا کہنا ہے کہ جیت کے لئے بلے بازوں اور بولرز کا ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہو گا۔ سابق کرکٹرز کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ جیسی مضبوط ٹیم کیخلاف قومی ٹیم کو حکمت علمی سے میدان میں اترنا ہو گا۔
ایمزٹی وی(بزنس)وزیراعظم محمد نواز شریف کی خصوصی ہدایت پریوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف دالوں اور گھی /آئل کے علاوہ مختلف برانڈز کی اشیا کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ دال چنا، دال مونگ، ماش دھلی ہوئی، دال مسور، سفید چنا، کالاچنا، یوٹیلٹی گھی، یوٹیلٹی آئل مارکیٹ سے سستے داموں دستیاب ہوں گے۔ ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کی سہولت کیلیے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذریعے پونے 2 ارب کی خصوصی سبسڈی کا اعلان کیا تھا جو کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر سید گلزار حسین شاہ اور ملازمین کی انتھک محنت اور کوششوں سے عوام تک کامیابی سے پہنچا دی گئی۔ جس کی وجہ سے سیل میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا، رمضان کے بعد بھی وزیر اعظم کے خصوصی احکام کی وجہ سے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے مختلف اشیاکی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، اس فیصلے کی وجہ سے یوٹیلٹی اسٹورزپر دال چنا فی کلو 120روپے، دال مونگ دھلی ہوئی فی کلو145روپے، ماش دھلی ہوئی 260 روپے فی کلو، دال مسور فی کلو 142روپے، سفید چنا فی کلو 115 روپے، کالا چنا فی کلو 110روپے، یوٹیلٹی گھی فی کلو 112روپے جبکہ یوٹیلٹی آئل 120روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔ اس کے علاوہ مختلف برانڈز کی 150سے زائد اشیا کی قیمتوںمیں بھی کمی کی گئی ہیں جس میں وائٹل چائے، ہلال فوڈز کے مشروبات، قرشی انڈسٹریز کے مشروبات، سکس بی فوڈز کے مشروبات، مونڈلیزے پاکستان کے مشروبات، شنگریلا فوڈز اور کولگیٹ پامالیوکی پروڈکٹ شامل ہیں جس سے ملک کے غریب عوام کو بھرپور فائدہ پہنچے گا۔
ایمزٹی وی(بزنس)بریگزٹ کے باعث پیداہونے والی صورتحال میں بہتری کی امید پر منگل کو برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں ریکوری دیکھی گئی،گزشتہ روز اوپن کرنسی مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر ڈیڑھ روپے بڑھنے کے باعث 138.50سے 140روپے ہو گئی تاہم یہ برطانیہ میں ریفرنڈم سے قبل کی سطح سے اب بھی کم وبیش 16روپے کم ہے۔ منگل کو یورو کی قدر بھی 50 پیسے کے اضافے سے 116روپے سے بڑھ کر 116روپے50 پیسے ہوگئی تاہم سرمایہ کاروں کے لیے سیف ہیون جاپانی ین کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی اور ین 1.03181 سے گھٹ کر 1.01877 روپے کا ہو گیا۔ واضح رہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین چھوڑنے کے فیصلے سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت منہ کے بل آگری تھی۔ 23جون کو برطانیہ میں ریفرنڈم سے قبل پاؤنڈ کی قدر 156روپے 20 پیسے اور یورو کی 120روپے 10 پیسے تھی جو تیزی سے تنزلی کے نتیجے میں بالترتیب 136روپے اور115روپے30پیسے تک کم ہو گئی تھیں۔ اوپن مارکیٹ میں منگل کو امریکی ڈالر کی قدر 105 روپے 40پیسے پر برقرار مگر انٹربینک مارکیٹ میں5پیسے کی کمی سے 104روپے88پیسے رہ گئی۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)بین الاقوامی جریدے بلوم برگ نے معاشی اقدامات کی وجہ سے پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے بہترین ملک قرار دیا ہے۔ بین الاقوامی جریدے بلوم برگ كی جانب سے جاری ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاكستان كی اسٹاک ماركیٹ نے 15 فیصد ترقی كی ہے جب کہ آئی ایم ایف كے ساتھ تعلقات میں بہتری، حكومت كی اصلاحات اور نجكاری پروگرام سمیت دیگر معاشی اقدامات كی وجہ سے پاكستان ابھرتی ہوئی ماركیٹ بن گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاكستان میں غیر ملكی سرمایہ كے لیے پركشش مواقع موجود ہیں جب کہ دنیا بھر كے سرمایہ كار امریكا اور چین سے باہر نئی ماركیٹ تلاش كررہے ہیں اور ان كے لیے پاكستان بہترین مقام بن چكا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اصلاحات كے نتیجے میں پاكستان میں اقتصادی استحكام آیا ہے اور جی ڈی پی گروتھ میں اضافے سمیت ترسیلات زرمیں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ دوسری جانب برطانوی ادارے ’’بزنس مانیٹرنگ انٹرنیشنل‘‘ ریسرچ (بی ایم آئی ریسرچ) نے پاکستان کو مستقبل قریب کی 10 بڑی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں شامل کرلیا۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق، بزنس مانیٹرنگ انٹرنیشنل (بی ایم آئی) کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان جلد ہی مینوفیکچرنگ کے حوالے سے دنیا کے ایک بڑے اور اہم مرکز کے طور پر ابھرے گا۔ بی ایم آئی نے اس رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان میں تعمیرات، ٹیکسٹائل اور آٹوموبائل سیکٹرز بھی تیزرفتار ترقی کریں گے جب کہ توانائی کی کم قیمتوں کے باعث مینوفیکچرنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری سب سے نمایاں طور پر بڑھے گی۔
ایمزٹی وی(بزنس)پاکستان اسٹیل کے انتظامی امورکی انجام دہی کے حوالے سے وفاقی وزارت صنعت و پیداوار اور نجکاری کمیشن کے درمیان اختلافات پیدا ہگئے ہیں۔ نجکاری کمیشن نے پاکستان اسٹیل کے امور کی انجام دہی کے لیے وفاقی وزارت صنعت و پیداوار کے فیصلوں کو ماننے سے انکارکرتے ہوئے وفاقی وزارت صنعت کو اپنا فیصلہ واپس لینے کی ہدایت کردی ہے۔ وفاقی وزارت صنعت وپیداوار کو پاکستان اسٹیل کے امورکی نگرانی اورانتظامی فیصلوں کا آئینی اختیار حاصل ہے تاہم نجکاری کمیشن کے سربراہ محمد زبیر قدم قدم پر پاکستان اسٹیل کی انتظامیہ اوروفاقی وزارت صنعت و پیداوار کے اختیارات اور ذمہ داریوں کو چیلنج کرتے ہوئے پاکستان اسٹیل پراپنے فیصلے تھوپ رہے ہیں۔ پاکستان اسٹیل کے ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے 2جون کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے ذریعے پاکستان اسٹیل کے روز مرہ امور پر اٹھنے والے اخراجات کی ادائیگی کے لیے پاکستان اسٹیل کے پاس موجود اسکریپ فروخت کرنے کی اجازت دے دی تھی تاہم نجکاری کمیشن کے سربراہ محمد زبیر نے وفاقی وزارت صنعت و پیداوار کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے یکم جولائی کو وفاقی سیکریٹری صنعت و پیداوار اور پاکستان اسٹیل کے سی ای او خضرت حیات گوندل کے نام ایک تنبیہی خط میں اسکریپ کی فروخت کی اجازت پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ محمد زبیر نے وفاقی فیصلے پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے فوری طور پر اسکریپ سمیت تمام انوینٹری کی فروخت پر پابندی لگانے کی ہدایت کی ہے۔
ایمزٹی وی(بزنس)برطانیہ کے یورپی یونین چھوڑنے کے فیصلے سے چھائی بے یقینی وزیراعظم تھریسا مے کے بدھ کو عہدہ سنبھالنے کے بعد جلد ختم ہونے کی امید پر ٹوکیو سمیت ایشیا ویورپ کی حصص مارکیٹس کی طرح پاکستان اسٹاک ایکس چینج (پی ایس ایکس) میں بھی منگل کو زبردست دیکھی گئی ۔ جس سے بنچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس پہلی بار 39000 پوائنٹس کی حد عبور کرگیا، بیشتر کمپنیوں کی قیمتیں بڑھ گئیں اور مارکیٹ سرمائے میں 1 کھرب 18 ارب 23 کروڑ 64 لاکھ 30 ہزار 474 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، سرمایہ کاروں کی جانب سے ٹیکسٹائل، آٹوموبائل، سیمنٹ، بینکنگ، انجینئرنگ، کھاد، پاور، ریفائنری ودیگر شعبوں میں خریداری دیکھی گئی، سرمایہ کاری سرگرمیوں کے نتیجے میں مارکیٹ سارا دن مثبت زون میں رہی۔ ایک موقع پر انڈیکس 39068.22 پوائنٹس تک پہنچ گیا تھا تاہم اس موقع پر بعض شعبوں میں آف لوڈنگ کے باعث تیزی کی رفتار معمولی دھیمی ہوئی مگر اس کے باوجود کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 664 پوائنٹس کے اضافے سے 39032 پوائنٹس کی بلندترین سطح پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای 30انڈیکس 477.27 پوائنٹس بڑھ کر 22573.73، کے ایم آئی 30انڈیکس 1488.09 پوائنٹس کے اضافے سے 69410.32 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 396.51 پوائنٹس بڑھ کر 26080.04 پوائنٹس ہوگیا۔ تیزی کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 1 کھرب 18 ارب 23 کروڑ 64 لاکھ 30 ہزار 474 روپے کے اضافے سے 78 کھرب 19ارب 16کروڑ 98 لاکھ 11ہزار 472 روپے تک پہنچ گیا، منگل کو کاروباری حجم پیر کے مقابلے میں 55.72 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر 24کروڑ 83لاکھ 96 ہزار 140 حصص کے سودے ہوئے، کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 353 کمپنیوں تک وسیع ہوا جس میں سے 231 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں، 105کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور 17 کے نرخ میں استحکام رہا، سب سے زیادہ اضافہ نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 250.50 روپے کے اضافے سے 7550.50 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح یونی لیور فوڈز کے حصص کی سودے بھی 55 روپے کے اضافے سے 5250 روپے پر بند ہوئے، سب سے زیادہ کمی رفحان میز پروڈکٹس اور ایکسائیڈ (پاک) کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جن کے حصص کے دام 24.99 روپے اور 15.20 روپے کی مندی سے بالترتیب7800 اور 769.80 روپے رہ گئے، سب سے زیادہ کاروبار کے الیکٹرک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 3 کروڑ 92 لاکھ 4 ہزار 500 شیئرز رہا جبکہ سوئی ناردرن گیس کے 1 کروڑ 59 لاکھ 23 ہزار 500 حصص کے سودے ہوئے۔