Friday, 15 November 2024

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) امریکی شہر نیویارک میں رواں سال ریکارڈ تاخیر سے شروع ہونے والی برف باری نے معمولات زندگی درہم برہم کردیے۔ نیویارک میں غیر متوقع گرمی کے بعد اچانک برف باری سے سردی میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ 

 

بفیلو شہر میں شدید برف باری سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ سڑکوں پر برف کی تہہ جم گئی ہے جس کے باعث متعدد ٹریفک حادثات بھی رونما ہوئے ہیں۔  حکام کے مطابق نیویارک میں دسمبر کے ابتدا کے ساتھ ہی سرد موسم کا آغاز ہو جاتا ہے ۔ لیکن رواں سال برف باری ریکارڈ تاخیر سے شروع ہوئی ہے۔

 

ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) امریکی ماہرین کی ایک تحقیق کےمطا بق روزانہ دوگلاس اورنج جوس پینے سے دل کے امراض سے بچاؤ ممکن ہے۔ 

 

ماہرین کے مطابق مالٹوں میں قدرتی طو ر پر Hesperidin نامی پلانٹ کیمیکل پایا جاتا ہے جو جوس کی صورت میں جسم میں داخل ہو کر دل کے امراض سے محفو ظ رکھنے میں ایک اہم کر دار ادا کر تا ہے۔ 

 

تحقیق کے مطا بق روزانہ دو گلاس اورنج جو س پینے سے نا صرف دل کے امراض سے بچاؤ ممکن ہے بلکہ اس سے بلڈ پریشر بھی کنٹرول میں رہتا ہے۔

 

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) یمن میں جنگ بندی کے باوجود حکومتی فوج اور حوثی باغیوں کے درمیان تازہ جھڑپوں میں 68 افراد ہلاک ہوگئے۔ دوسری جانب جنیوامذاکرات میں قیام امن اور فائربندی کی مانیٹرنگ کے لیے کمیٹی کے قیام پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ سعودی سرحد کے ساتھ واقع شمال مغربی یمن کے قصبے ہراد میں حکومتی فوج اور حوثی باغیوں کے درمیان تازہ جھڑپیں ہوئی ہیں ۔ 

 

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ان جھڑپوں میں 68افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ مرنے والوں میں 40باغی اور 28فوجی اہلکار شامل ہیں جبکہ 90افراد زخمی ہوئے ۔  اس سے قبل سعودی عرب اور اتحادیوں نے یمن میں 15سے 21دسمبر تک 7روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔ 

 

ادھر سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں اقوام متحدہ کے تحت یمن امن مذاکرات آخری مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں ۔ مذاکرات کے دوران باغیوں اور حکومتی وفد نے فائر بندی پر عمل درآمد کے لیے ایک آزاد مانیٹرنگ کمیٹی کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔

 

ایمز ٹی وی (بزنس) کسٹم اینڈ ٹیکسیشن عدالت کے حکم پرکسٹم حکام نے کراچی میں نجی کمپنی کے2 گوداموں پر چھاپا مارا ہے۔کارروائی میں ایساف، نیٹو کے 458 خالی اور بھرے ہوئے کنٹینرز برآمد کیے گئے ہیں۔

 

کسٹم حکام کی رپورٹ کے مطابق عدالتی حکم پربھینس کالونی اور ماڑی پور میں واقع گودام پر چھاپے مارے گئے ۔کنٹینرز سے جنریٹرز، ہیلی کاپٹرز کے پرزے اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔

 

عدالت نے چھاپا مارنے کا حکم کسٹم ایکٹ کی شق 185کے تحت حکم دیا تھا۔عدالت نے ہدایت کی ہے کہ کلیکٹر کسٹم خالد جمالی 21 دسمبر کو سامان کی مکمل فہرست دیں۔

 

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) ترکی نے عراق سے اپنی فوجیں واپس بلانےکااعلان کردیا۔ امریکی صدر باراک اوباما نےگزشتہ روز ترکی سے فوج واپس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔

ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ترکی نے شمالی عراق سے اپنی فوجیوں کی واپسی کا عمل شروع کردیا ہے اور موصل میں تعینات ترک فوجیوں کو پہلے ہی واپس بلا لیا گیا ہے۔ معاملے کی سنجیدگی کے باعث ترک فوجیوں کی واپسی کا عمل جاری رہے گا۔ 

 

شمالی عراق میں تقریبا ڈیڑھ سو ترک فوجی اہلکار تعینات ہیں جو عراقی سیکیورٹی فورسز کو تربیت فراہم کر رہےہیں۔ تاہم عراق نے ترکی سے اپنی فوج واپس بلانے کا مطالبہ کیا تھا اور اس معاملے پر ترکی اور عراق کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہو گئے تھے۔  امریکی صدر باراک اوباما نے گزشتہ روز ترک ہم منصب طیب اردوان کو ٹیلی فون کرکے فوج واپس بلانے اور کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی تھی۔

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) سہ ملکی انڈر 19 کرکٹ سیریز کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔ بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں آمنے سامنے ہوں گی۔ 

 

سری لنکا میں جاری سیریز اختتامی مرحلے میں داخل ہو گئی ہے اور بھارت، سری لنکا نے فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے، بھارتی ٹیم مسلسل چار میچز جیت کر ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے جبکہ سری لنکا نے ایک فتح حاصل کر رکھی ہے۔ 

سیریز کی تیسری ٹیم انگلینڈ کوئی میچ جیتنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

 

ایمز ٹی وی (کراچی) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہےکہ اگر مردم شماری ہوگئی تو 2018ء میں کوئی وڈیرہ نہیں شہر کا تعلیم یافتہ شخص وزیراعلیٰ بنےگا ، ایسا نہ ہوا تو پھرکراچی میں اپناوزیراعلیٰ لائیں گے۔

 

بلدیاتی انتخابات میں متحد ہ قومی موومنٹ کے نومنتخب ارکان کی حلف برداری کی تقریب جناح گراؤنڈ کراچی میں ہوئی۔ ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے میئر اور ڈپٹی میئر کے امیدواروں سے حلف لیا۔  اپنے خطاب میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ نئی مردم شماری کرائیں گے ۔ مردم شماری ہوگئی توکوئی وڈیرہ نہیں شہر کا تعلیم یافتہ شخص وزیراعلیٰ بنےگا ۔

 

ایمز ٹی وی (لاہور) لاہور پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کے لیے لایا گیا بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرکے 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

 

سی سی پی او لاہور امین وینس نے اپنے آفس میں میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ پولیس نے ٹھوکر نیاز بیگ اور لاری اڈا کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئےگاڑیوں میں چھپا کر لاہور لایا گیابھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرکے عبید اللہ،انعام اللہ،ظہورخان اور احمد شیخ سمیت 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

 

امین وینس کا کہنا تھا کہ پکڑا گیا اسلحہ دہشت گردی میں استعمال ہونا تھا، انھوں نے کہا لاہور میں اسلحہ ڈیلروں کی انسپیکشن کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور کوٹے سے زیادہ اسلحہ منگوانے والے ڈیلروں کے خلاف بھی سخت کارروائی ہوگی۔ 

 

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) لاڑکانہ میں شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے پہلے کانووکیشن میں طلبہ وطالبات نے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ سندھ کا کئی گھنٹوں تک انتظار کیا اور بیزار ہوکر کچھ طلبہ بغیراسناد لیے احتجاجاً واپس چلے گئے۔

 

شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی میں ہوا پہلا کانووکیشن۔ کانووکیشن کے مہمان خصوصی تھے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ۔مگرانھیں یونیورسٹی پہنچنے میں ہوگئی نو گھنٹے کی تاخیر جوطلبہ کے لیے بن گئی امتحان۔ پاس آؤٹ کرنے والے طلبہ وطالبات نے صبح نو بجے سے مہمان خصوصی کا شروع کیا انتظار۔دس بجے، گیارہ، بارہ، دوپہر کا ایک۔ یہاں تک کے گھڑی نے بجا دیے شام کے چار۔مگر سی ایم کی سواری نہ آئی۔

 

کچھ طلبہ وطالبات پھربھی رہے منتظرتو کچھ احتجاجاً یہ شکوہ کرتے ہوئے گھرکو سدھارے کہ وہ یہاں کھانا کھانے نہیں ڈگریاں لینے آئے ہیں۔نو گھنٹے بعد آخر کار وزیر اعلی سندھ یونیورسٹی پہنچ ہی گئے۔طلبا وطالبات کا طویل انتظار ہوا ختم ۔سید قائم علی شاہ نے کانووکیشن میں اتنے کم طلبہ وطالبات کو دیکھا تومعذرت کرنے میں دیرنہ لگائی۔ ان کا کہنا تھا کہ اہم اجلاسوں میں شرکت کی وجہ سے کانووکیشن میں غیر معمولی تاخیر سے آنے پر اساتذہ اور طلبا و طالبات سے معذرت خواہ ہوں ۔

 

معذرت کےبعد سید قائم علی شاہ نے یونیورسٹی کے زیر انتظام میڈیکل کالجز کے سو طلبہ و طالبات میں گولڈ میڈل اور شیلڈز تقسیم کیں۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) اسلام آباد کے رہائشی علاقے پاکستان ٹاون کے ایک فلیٹ میں گیس سلنڈر دھماکے سے 9افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے فوراًبعد 9زخمیوں کو پمزکے برن یونٹ منتقل کردیا گیا۔

 

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 4خواتین اور 5مرد اور ایک بچہ شامل ہے ۔ زخمیوں میں اللہ رکھی ، ماریہ، زنیرہ اورحمیرا کے علاوہ بلال، مصطفے ،نوید ،جاوید اور ایک سالہ امین بھی شامل ہے ۔ بیشتر افراد کا جسم 20سے 30فیصد جھلس گیاہے۔

 

متاثرہ خاندان کے رشتے دار محمد عمران نے میڈیا کو بتایا کہ گیس کا چولہا رات کو کھلا رہا، صبح بچی نے آگ جلائی تو سلنڈر پھٹ گیا، دھماکے سے جہاں گھر کے مکین زخمی ہوئے وہاں گھر کے دروازے اورکھڑکیاں بھی متاثر ہوئیں۔